🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

451. بَابُ الْقِرَاءَاتِ .
قرأتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11611
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُورَةَ الْوَاقِعَةِ، فَلَمَّا بَلَغْتُ"فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ" قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ عُمَرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورت واقعہ پڑھی، جب میں اس مقام پر پہنچا «فَروخ و ريحان» تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابن عمر!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جو اس سے پہلے والی روایت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11611]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11612
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ"فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی:
﴿فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيم ﴾
”وہ یوں پیں گے، جیسے سخت پیاسے اونٹ پیتے ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11612]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى (2319) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4022)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9367»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11613
وَعَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -"وَأَقْوَمُ قِيلًا" قَالَ: وَأَصْدَقُ. فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهَا تُقْرَأُ: وَأَقْوَمُ، فَقَالَ: أَقْوَمُ وَأَصْدَقُ وَاحِدٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَأَصْوَبُ قِيلًا، وَقَالَ: إِنَّ أَقْوَمَ وَأَصْوَبَ، وَأَهْيَأَ، وَأَشْبَاهَ هَذَا وَاحِدٌ، وَلَمْ يَقُلِ الْأَعْمَشُ سَمِعْتُ أَنَسًا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ فِي سُوَرِهَا.
اعمش بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا: «وَ أَقْوَمُ قِيلًا» انہوں نے فرمایا: «واصدق» بھی ہو سکتا ہے، اُن سے کہا: گیا: آپ تو «واقوم» پڑھتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”اقوم“ اور ”اصدق“ ایک ہی مطلب رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: «و اصوب قيلا» انہوں نے یہ فرمایا کہ اقوم، اصوب، احیا اور اس جیسے دیگر الفاظ ایک ہی مفہوم رکھتے ہیں اور اس میں اعمش نے یہ بات نہیں کہی ہے کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو سنا، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث، اس متعلقہ سورت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11613]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں