الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
458. بَابُ لَا يُخْلَطُ مَعَ الْقُرْآنِ غَيْرُهُ .
قرآن کے ساتھ اس کے علاوہ کو نہ ملایا جائے
حدیث نمبر: 11623
عَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَكْرَهُ التَّفْسِيرَ فِي الْقُرْآنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قرآن میں تفسیری الفاظ لکھنے کو ناپسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11623]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11623]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 11624
وَعَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: جَرِّدُوا الْقُرْآنَ، لَا تَلْبِسُوا بِهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي الزَّعْرَاءِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ: لَا يُتَابَعُ فِي حَدِيثِهِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ، وَغَيْرِهِ فِي كِتَابَةِ الْعِلْمِ فِي مَعْنَى هَذَا.
ابوزعراء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قرآن کو الگ رکھو، اس میں وہ چیز نہ ملاؤ، جو اس میں سے نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوزعراء کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات سے منقول، قرآن کو لکھنے سے متعلق حدیث، علم سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو اسی مفہوم کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11624]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9753)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن