الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
471. بَابُ تَعَاهُدِ الْقُرْآنِ .
قرآن کا خیال رکھنا
حدیث نمبر: 11689
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَلَّمُوا كِتَابَ اللَّهِ وَتَعَاهَدُوهُ وَتَغَنَّوْا بِهِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهُوَ أَشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ النَّعَمِ فِي الْعُقُلِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنَ الْمَخَاضِ فِي الْعُقُلِ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی کتاب کا علم حاصل کرو، اور اس کا دھیان رکھو، اسے اچھی طرح سے پڑھو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے کوئی اونٹ رسی سے نکلتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے کوئی حاملہ اونٹنی رسی سے نکلتی ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11689]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1740) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (801 و 802) أخرجه احمد فى المسند (146/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16866، 3950، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3349، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 790، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2942، وأخرجه مسند البزار برقم: 1656، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2076، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 279»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11690
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ إِلَى أَعْطَانِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ أَحْمَدَ لَمْ يَنْسِبْهُ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ الْخَلِيلِ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن کا دھیان رکھو! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ انسانوں کے سینے سے، اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے بندھا ہوا، اونٹ اپنے بیٹھنے کی جگہ کی طرف نکلتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد أحمد کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا، اگر تو وہ أحمد بن خلیل ہے تو پھر وہ ضعیف ہے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11690]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2125)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11691
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ نَوَازِعِ الطَّيْرِ إِلَى أَوْطَانِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ:" تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ وَحْشِيٌّ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. وَرِجَالُ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن کا دھیان رکھو! کیونکہ یہ انسانوں کے سینوں سے، اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے پرندے اپنے گھونسلوں کی طرف جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تاہم معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”قرآن کا دھیان رکھو! کیونکہ یہ بدکنے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11691]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (305) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1031)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3613، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2745، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3326، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 279، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2076، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10232»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح