الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
477. بَابُ التَّغَنِّي بِالْقُرْآنِ .
قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا
حدیث نمبر: 11698
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو قرآن اچھی آواز میں نہ پڑھے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11698]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11698]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2332) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11239)، أخرجه مسند البزار برقم: 2192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11699
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11699]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11699]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2333)، أخرجه مسند البزار برقم: 2192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11700
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ماہان ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11700]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2335)، أخرجه مسند البزار برقم: 2192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف