الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةِ
نیک خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 11724
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَإِنَّ السَّمُومَ الَّتِي خُلِقَتْ مِنْهَا الْجِنُّ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ وَإِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَهُ طُرُقٌ تَقَدَّمَتْ فِي الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نیک خواب، نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہیں، اور سموم“ وہ چیز ہے، جس کے ذریعے جنات کو پیدا کیا گیا، یہ جہنم کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے اور تمہاری یہ (دنیاوی) آگ، جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو اس سے پہلے مساجد کی طرف پیدل چل کر جانے اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنے سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11724]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9057)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2889، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11727»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11725
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ وَاحِدٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کا خواب، نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11725]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11725]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11726
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رُؤْيَا الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ أَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثُ" مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ وَخَمْسَةٍ وَأَرْبَعِينَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن بندے کا خواب، نبوت کے چالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ حدیث مذکور ہے: ”چھیالیس“ یا پینتالیس (اجزاء میں سے ایک جزء ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11726]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11726]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2126)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11727
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ مَوْلَى بُسْرِ بْنِ أَرْطَاةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کا خواب، نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابویزید ہے، جو بسر بن ارطاۃ کا غلام ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11727]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2125)، أخرجه مسند البزار برقم: 2743»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11728
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ كَلَامٌ يُكَلِّمُ بِهِ الْعَبْدُ رَبَّهُ فِي الْمَنَامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي بَابِ مَنْ رَأَى مَا يُحِبُّ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن کا خواب ایسا کلام ہے، جس کے ذریعے اُس کا پروردگار خواب میں بندے کے ساتھ کلام کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ آگے چل کر، اس نوعیت کی احادیث اس باب میں آئیں گی کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے، جو اُسے پسند ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11728]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (325/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف