الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ مَا يَدُلُّ عَلَى صِدْقِ الرُّؤْيَا .
اس چیز کا بیان، جو خواب کے سچے ہونے پر دلالت کرے
حدیث نمبر: 11736
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ، وَرُبَّمَا قَالَ:" هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمْ رُؤْيَا؟". قَالَ: فَإِذَا رَأَى الرَّجُلُ رُؤْيَا سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ كَانَ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ كَانَ أَعْجَبَ لِرُؤْيَاهُ [ إِلَيْهِ ] . قَالَ: فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ كَأَنِّي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، سَمِعْتُ فِيهَا وَجْبَةً ارْتَجَّتْ لَهَا الْجَنَّةُ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا قَدْ جِيءَ بِفُلَانِ [ بْنِ فُلَانٍ ] وَفُلَانِ [ بْنِ فُلَانٍ ] حَتَّى عَدَّتِ اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا - وَقَدْ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً قَبْلَ ذَلِكَ - فَجِيءَ بِهِمْ، عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ طُلْسٌ تَشْخُبُ أَوْدَاجُهُمْ، فَقِيلَ: اذْهَبُوا بِهِمْ إِلَى أَرْضِ الْبَيْدَخِ - أَوْ قَالَ: نَهْرِ الْبَيْدَخِ - فَغُمِسُوا فِيهِ، فَخَرَجُوا مِنْهُ وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، ثُمَّ أُتُوا بِكَرَاسِيَّ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَعَدُوا عَلَيْهَا، وَأُتِيَ بِصَحْفَةٍ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - فِيهَا بُسْرَةٌ، فَأَكَلُوا مِنْهَا [ فَمَا يَقْلِبُونَهَا لَشَقٍّ إِلَّا أَكَلُوا ] مِنْ فَاكِهَةٍ مَا أَرَادُوا وَأَكَلْتُ مَعَهُمْ، فَجَاءَ الْبَشِيرُ مِنْ تِلْكَ السَّرِيَّةِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ مِنْ أَمْرِنَا كَذَا وَكَذَا، وَأُصِيبَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ حَتَّى عَدَّ الِاثْنَيْ عَشَرَ الَّذِينَ عَدَّتْهُمُ الْمَرْأَةُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيَّ بِالْمَرْأَةِ". فَجَاءَتْ، فَقَالَ:" قُصِّي عَلَى هَذَا رُؤْيَاكِ". فَقَصَّتْ، فَقَالَ: هُوَ كَمَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھے خواب پسند تھے، بعض اوقات آپ یہ دریافت کر لیتے تھے: کہ کیا تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: جب کسی شخص نے کوئی خواب دیکھا ہوتا تھا، تو وہ اُس کے بارے میں دریافت کر لیتا تھا، اگر اس میں کوئی حرج نہیں ہوتا تھا، تو وہ آپ کے نزدیک (یا اس شخص کے نزدیک) عمدہ خواب ہوتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک خاتون آئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں جنت میں داخل ہوئی ہوں وہاں میں نے گونج کی آواز سنی، جس کی وجہ سے جنت میں گونج پیدا ہوئی تھی، جب میں نے دیکھا تو فلاں بن فلاں صاحب آ رہے ہیں، یہاں تک کہ اس خاتون نے بارہ افراد شمار کروائے، یہ وہ لوگ تھے، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پہلے ایک جنگی مہم پر بھیج چکے تھے (اس خاتون نے بتایا) جب وہ لوگ آئے تو ان کے جسم پر میلے خاکستری رنگ کے کپڑے تھے اور ان کی رگوں سے خون بہہ رہا تھا، یہ بات کہی گئی کہ انہیں بیدخ کی سرزمین کی طرف لے جاؤ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) بیدخ کی نہر کی طرف لے جاؤ اور وہاں انہیں ڈبکی دو، پھر وہ لوگ وہاں سے نکلے، تو ان کے چہرے یوں تھے، جیسے چودھویں رات کا چاند ہوتا ہے، پھر وہ سونے کی کرسیوں کے پاس آئے اور ان پر بیٹھ گئے، پھر ایک تھال لایا گیا، جس میں کھجوریں موجود تھیں، ان لوگوں نے ان میں سے کھانا شروع کیا، وہ ان تھالوں میں سے مختلف پھل کھاتے رہے، میں نے بھی ان کے ساتھ پھل کھایا۔ راوی کہتے ہیں: اس جنگی مہم کے حوالے سے جب اطلاع دینے والا شخص آیا، تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ساتھ یہ یہ صورت حال پیش آئی اور فلاں حضرات شہید ہو گئے ہیں، تو اس نے انہی بارہ افراد کا شمار کروایا، جن کا شمار اس خاتون نے کروایا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس عورت کو میرے پاس لے کر آؤ! وہ عورت آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کے سامنے اپنا خواب بیان کرو! اس عورت نے خواب بیان کیا، راوی کہتے ہیں: تو وہ اُسی طرح تھا، جس طرح اُس عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (وہ خواب) بیان کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11736]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11736]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3289) أخرجه احمد فى المسند (135/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11977، 13286، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6054»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح