🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

18. بَابُ كُلِّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ .
ہر چیز، تقدیر کے مطابق ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11898
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: تُمَارَى بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقَدَرِ فَكَرِهَهُ كَرَاهِيَةً شَدِيدَةً حَتَّى كَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، فَقَالَ:" فِيمَا أَنْتُمْ؟"، قَالُوا: تَمَارَيْنَا فِي الْقَدَرِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" كُلُّ شَيْءٍ بِقَضَاءٍ وَقَدَرٍ وَلَوْ هَذِهِ" وَضَرَبَ بِأُصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ عَلَى حَبْلِ ذِرَاعِهِ الْآخَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تقدیر کے بارے میں بحث کی گئی، تو آپ نے اس کے بارے میں شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا، یوں محسوس ہوتا تھا، جیسے آپ کے چہرے پر انار کے دانے ڈال دیے گئے ہوں، آپ نے فرمایا: تم لوگ کیا کر رہے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم تقدیر کے بارے میں بحث کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز قضا و قدر کے مطابق ہے، خواہ یہ ہی کیوں نہ ہو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی انگلی، دوسرے بازو کی کلائی پر رکھ کر یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11898]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6043»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11899
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ: اجْتَمَعْتُ أَنَا وَطَاوُسٌ الْيَمَانِيُّ وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَمَكْحُولٌ الشَّامِيُّ وَالْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ فِي مَسْجِدِ الْخِيفِ، فَتَذَاكَرْنَا الْقَدَرَ حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا وَكَثُرَ لَغَطُنَا، فَقَامَ طَاوُسٌ فَقَالَ: أَنْصِتُوا أُخْبِرْكُمْ مَا سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْكُمْ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا، وَنَهَاكُمْ عَنْ أَشْيَاءَ فَلَا تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَكَلَّفُوهَا، رَحْمَةً مِنْ رَبِّكُمْ، فَاقْبَلُوهَا، الْأُمُورُ كُلُّهَا بِيَدِ اللَّهِ، مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مَصْدَرُهَا، وَإِلَيْهِ مَرْجِعُهَا، لَيْسَ لِلْعِبَادِ فِيهَا تَفْوِيضٌ وَلَا مَشِيئَةٌ"، فَقَامَ الْقَوْمُ جَمِيعًا وَهُمْ رَاضُونَ بِمَا قَالَ طَاوُسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ التِّرْمِذِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں طاؤس یمانی، عمرو بن دینار، مکحول شامی اور حسن بصری (ہم سب) مسجد خیف میں موجود تھے، ہم تقدیر کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے، ہماری آوازیں بلند ہو گئیں، جب ہماری آوازیں زیادہ ہو گئیں، تو طاؤس کھڑے ہوئے اور بولے: تم لوگ خاموش ہو جاؤ! میں تمہیں وہ بات بتاتا ہوں، جو میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر فرائض عائد کیے ہیں، تو تم انہیں ضائع نہ کرو، اس نے کچھ حدود مقرر کی ہیں، تم ان کی خلاف ورزی نہ کرو، اس نے تمہیں کچھ چیزوں سے روکا ہے، تو تم ان سے باز آ جاؤ اور وہ کچھ چیزوں کے حوالے سے، بھولے بغیر خاموش رہا ہے، تو تم اُن (امور یا چیزوں) کے درپے نہ ہو، یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے رحمت ہے، تم اسے قبول کرو، تمام امور اللہ تعالیٰ کے دست مبارک میں ہیں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن کا صدور ہوتا ہے اور اُسی کی طرف أن (امور) نے لوٹنا ہوتا ہے، اُن کے بارے میں بندوں کے لئے کوئی تفویض یا مشیت نہیں ہے۔“ تو تمام لوگوں نے یہ کہا: کہ وہ طاؤس کی بیان کی ہوئی اس بات سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ترمذی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11899]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8933»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11900
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْخَيْلُ تَمْزَعُ مِنَّا أَوْ تَنْزِعُ؟ فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكَانَ هَذَا فِي الْكِتَابِ السَّابِقِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! گھوڑا ہماری طرف سے تیز دوڑتا ہے، یا الگ ہوتا ہے؟ تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ بھی پہلے کی کتاب (یعنی تقدیر) میں موجود ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں:
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11900]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2162)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں