الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَلْبِ .
دل کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 11909
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يُزِيغَ قَلْبَ عَبْدٍ أَعْمَى عَلَيْهِ الْحِيَلَ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّرَسُوسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا ہے کہ وہ کسی بندے کو دل کو ٹیڑھا کر دے، تو اللہ تعالیٰ اُس کو حیلوں کے حوالے سے نابینا کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عیسیٰ طرسوسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11909]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عیسیٰ طرسوسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11909]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11910
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ إِلَّا قَالَ:" يَا مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى طَاعَتِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ، قَالَ بَعْضُهُمْ: وَصَوَابُهُ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ أَكْثَرُ النَّاسِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی آسمان کی طرف سر اٹھا کر دیکھتے تھے تو یہ کہتے تھے: اے دلوں کو پھیرنے والے! تو میرے دل کو، اپنی اطاعت پر ثابت رکھنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن محمد بن زائدہ ہے، بعض حضرات نے یہ کہا: ہے: درست یہ ہے کہ یہ صالح بن محمد بن زائدہ ہے، امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، زیادہ تر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11910]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9139»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11911
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو:" يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخَافُ وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ قُلُوبَ بَنِي آدَمَ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ، فَمَنْ شَاءَ أَنْ يُقَلِّبَهُ مِنَ الضَّلَالَةِ إِلَى الْهُدَى أَوْ مِنَ الْهُدَى إِلَى الضَّلَالَةِ فَعَلَ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ الْفَضْلِ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: فِي بَعْضِ مَا يَرْوِيهِ نَكِرَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے دلوں کو پھیرنے والے! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا آپ کو بھی اندیشہ ہے حالانکہ آپ اللہ کے رسول ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اولاد آدم کے دل، رحمن کی انگلیوں میں سے، دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ جس کے بارے میں چاہتا ہے کہ اُسے گمراہی سے ہدایت کی طرف پلٹ دے یا ہدایت سے گمراہی کی طرف پلٹ دے، تو وہ ایسا کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن فضل ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ بعض روایات میں منکر ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11911]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1553)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24083، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11912
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ فِي دُعَائِهِ أَنْ يَقُولَ:" اللَّهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ الْقُلُوبَ لَتَتَقَلَّبُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مَا مِنْ خَلْقِ اللَّهِ مِنْ بَشَرٍ مِنْ بَنِي آدَمَ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ إِصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَإِنْ شَاءَ أَقَامَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَزَاغَهُ، فَنَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ لَا يُزِيغَ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا، وَنَسْأَلُهُ أَنْ يَهَبَ لَنَا مِنْ لَدُنْهُ رَحْمَةً إِنَّهُ هُوَ الْوَهَّابُ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَبَعْضُهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! اے دلوں کو پھیرنے والے! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دل بھی تبدیل ہو جاتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے، بنی آدم میں سے ہر انسان کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے، دو انگلیوں کے درمیان ہے، اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اسے ٹھیک رکھتا ہے اور اگر چاہے تو اُسے ٹیڑھا کر دیتا ہے، تو ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے ہیں، کہ وہ ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرے، اور ہم اس سے یہ دعا مانگتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کرے، بے شک وہ بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس کا کچھ حصہ امام ترمذی نے بھی روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11912]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11912]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26036»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11913
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا قَلْبُ ابْنِ آدَمَ بَيْنَ إِصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، وَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، وَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کا دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جسے عبدالملک بن شعیب نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11913]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8707»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11914
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ الْغَطَفَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ آدَمِيٍّ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ، إِنْ شَاءَ أَنْ يُزِيغَهُ أَزَاغَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَنْ يُقِيمَهُ أَقَامَهُ، وَكُلَّ يَوْمٍ الْمِيزَانُ بِيَدِ اللَّهِ يَرْفَعُ أَقْوَامًا وَيَضَعُ آخَرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا نعیم بن ہمار غطفانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر آدمی کا دل، رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے، اگر اللہ تعالیٰ اسے ٹیڑھا کرنا چاہے، تو اسے ٹیڑھا کر دیتا ہے، اگر وہ اُسے ٹھیک رکھنا چاہے، تو اُسے ٹھیک رکھتا ہے، اور روزانہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں میزان ہوتا ہے، وہ کچھ اقوام کو سربلندی عطا کرتا ہے، اور کچھ لوگوں کو پست کر دیتا ہے، ایسا قیامت تک ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11914]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11914]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11915
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمِيزَانُ بِيَدِ اللَّهِ يَرْفَعُ أَقْوَامًا وَيَضَعُ أَقْوَامًا، وَقَلْبُ ابْنِ آدَمَ بَيْنَ إِصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ، إِنْ شَاءَ أَزَاغَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَقَامَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میزان (یعنی ترازو) اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، وہ کچھ لوگوں کو بلند کرتا ہے اور کچھ لوگوں کو پست کر دیتا ہے، اور انسان کا دل، رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، اگر وہ چاہے تو اُسے ٹیڑھا کر دیتا ہے اور اگر چاہے، تو اُسے ٹھیک کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11915]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6557)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11916
وَعَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَقَلْبُ ابْنِ آدَمَ أَسْرَعُ تَقَلُّبًا مِنَ الْقِدْرِ إِذَا اسْتَجْمَعَتْ غَلْيًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”انسان کا دل، اُس ہنڈیا سے زیادہ تیزی سے تبدیل ہوتا ہے کہ جب وہ جوش مار رہی ہو (یعنی ابلنے والی ہو)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11916]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11916]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (253/20) اخرجه احمد فى المسند (4/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح