🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسُّكُوتِ عَمَّا شَجَرَ بَيْنَهُمْ .
اس چیز کا بیان کہ جو چیز نبی اکرم ﷺ کے اصحاب کے درمیان باہمی طور پر ہوئی اور ان کے باہمی اختلافات کے بارے میں خاموشی اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11973
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا ذُكِرَ أَصْحَابِي فَأَمْسِكُوا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُولِهِ فِي كِتَابِ الْقَدَرِ، وَفِيهِ مُسْهِرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب میرے اصحاب کا ذکر ہو، تو (اُن پر تنقید کرنے کے حوالے سے) رک جاؤ۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو طویل روایت کے طور پر کتاب القدر میں گزر چکی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسہر بن عبدالملک ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10448)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11974
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ حَفِظَنِي فِي أَصْحَابِي وَرَدَ عَلَى حَوْضِي، وَمَنْ لَمْ يَحْفَظْنِي فِي أَصْحَابِي لَمْ يَرَنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مِنْ بَعِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَبِيبٌ كَاتِبُ مَالِكٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو میرے اصحاب کے حوالے سے میری حفاظت کرے گا، وہ میرے حوض پر آئے گا، اور جو شخص میرے اصحاب کے بارے میں، میری حفاظت نہیں کرے گا، وہ قیامت کے دن مجھے صرف دور سے دیکھ پائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حبیب ہے، جو امام مالک کا کاتب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11974]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13125)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13125، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1029»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11975
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ كَلَامٌ، فَذُكِرَ خَالِدٌ عِنْدَ سَعْدٍ فَقَالَ: مَهْ، فَإِنَّ مَا بَيْنَنَا لَمْ يَبْلُغْ دِينَنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے درمیان تکرار ہو گئی، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کا ذکر منفی انداز میں کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: رک جاؤ! کیونکہ جو ہمارے درمیان اختلاف ہے وہ ہمارے دین تک نہیں پہنچا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11975]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3810)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11976
وَعَنْ عُرْوَةَ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ لَقِيَ الزُّبَيْرَ فِي السُّوقِ، فَتَعَاتَبَا فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ عُثْمَانَ، ثُمَّ أَغْلَظَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ لِي. فَضَرَبَهُ الزُّبَيْرُ حَتَّى وَقَعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی ملاقات بازار میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے میں اُن دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تکرار کی، اُس کے بعد سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے سختی سے بولنے لگے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ سن نہیں رہے ہیں؟ یہ جو مجھ سے کہہ رہا ہے؟ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو ضرب لگائی، یہاں تک کہ وہ گر گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11977
وَعَنْ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: جَاءَ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ إِلَى عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالُوا: إِنَّ إِخْوَانَكَ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ يَسْأَلُونَكَ عَنْ عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ، فَقَالَ: وَمَا أَقْدَمَكُمْ شَيْءٌ غَيْرَ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوراشد بیان کرتے ہیں: اہل بصرہ میں سے کچھ افراد عبید بن عمیر کے پاس آئے، انہوں نے یہ کہا: اہل بصرہ سے تعلق رکھنے والے آپ کے بھائیوں نے، آپ سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا ہے، انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ صرف اسی مقصد کے لئے آئے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ ایک ایسی امت ہے جو گزر چکی ہے، اس نے جو کمایا تھا وہ اسی کے لئے ہے، اور تم جو کماؤ گے اس کا اجر تمہیں ملے گا، وہ لوگ جو عمل کرتے ہیں، اس کے بارے میں تم سے حساب نہیں لیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11977]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11978
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ أَشْيَمَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بِحَسْبِ أَصْحَابِي الْقَتْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا طارق بن اشیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے اصحاب کے لئے قتل ہو جانا ہی کافی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11978]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8196 و 8195) اخرجه احمد فى المسند (472/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27554، وأخرجه مسند البزار برقم: 1261، 1262، 2767، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8195، 8196»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11979
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ يَكُونُ فِيهَا وَيَكُونُ". فَقُلْنَا: إِنْ أَدْرَكْنَا ذَلِكَ هَلَكْنَا. قَالَ:" بِحَسْبِ أَصْحَابِي الْقَتْلُ"
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد فتنے ہوں گے، جن میں یہ ہو گا اور وہ ہو گا، ہم نے عرض کی: اگر ہم نے وہ زمانہ پایا، تو ہم تو ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے اصحاب کے لئے قتل ہو جانا ہی کافی ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (348 و 346 و 347)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1650»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11980
وَفِي رِوَايَةٍ" يَذْهَبُ النَّاسُ فِيهَا أَسْرَعَ ذَهَابٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ كَذَلِكَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لوگ ان فتنوں میں تیزی سے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اوریہ روایت امام بزار نے بھی اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (349)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11981
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي قَوْلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ، فَلَمْ نَحْسَبْ أَنَّا أَهْلُهَا حَتَّى نَزَلَتْ فِينَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيَهِمُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم اس فتنے سے ڈرو! جو صرف انہی لوگوں کو لاحق نہیں ہو گا جنہوں نے تم میں سے ظلم کیا ہو۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ہم اس بارے میں بات چیت کیا کرتے تھے اور ہم یہ نہیں گمان کرتے تھے کہ ہم اس کے متعلقہ لوگ ہوں گے یہاں تک کہ یہ فتنہ ہمارے درمیان نازل ہو گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11981]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3266)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11982
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَقْتَتِلَ فِئَتَانِ عَظِيمَتَانِ دَعْوَاهُمَا وَاحِدَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک دو بڑے گروہ ایک دوسرے کے ساتھ جنگ نہیں کریں گے، اور اُن دونوں کا دعویٰ (یا دعوت) ایک ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب سے نقل کی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11982]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3267)، أخرجه مسند البزار برقم: 1031»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں