الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ .
نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا
حدیث نمبر: 12108
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي أُمَّتِي قَوْمًا يُعْطَوْنَ مِثْلَ أُجُورِ أَوَّلِهِمْ يُنْكِرُونَ الْمُنْكَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، سَمِعَ مِنْهُ الثَّوْرِيُّ فِي الصِّحَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَضْرَمِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن حضرمی بیان کرتے ہیں: مجھے اُن صاحب نے یہ بات بتائی ہے، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے، جنہیں امت کے پہلے لوگوں کے اجر کی مانند اجر دیا جائے گا، یہ وہ لوگ ہوں گے جو منکر کا انکار کریں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، ثوری نے تندرستی کے زمانے میں اس سے سماع کیا ہے اور عبدالرحمن بن حضرمی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12108]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (62/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22670»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف