الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِيمَنْ خَشِيَ مِنْ ضَرَرٍ عَلَى غَيْرِهِ وَعَلَى نَفْسِهِ .
اس شخص کا بیان، جو کسی اور کو، یا خود کو ضرر پہنچنے کے اندیشے کا شکار ہو
حدیث نمبر: 12168
عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: كُنْتُ فِي الْقَصْرِ مَعَ الْحَجَّاجِ وَهُوَ يُعَرِّضُ النَّاسَ مِنْ أَجْلِ ابْنِ الْأَشْعَثِ، فَجَاءَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ حَتَّى دَنَا، فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: هِيهِ يَا خِبْثَةُ، يَا جَوَّالُ فِي الْفِتَنِ، مَرَّةً مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَمَرَّةً مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَمَرَّةً مَعَ ابْنِ الْأَشْعَثِ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَأَسْتَأْصِلَنَّكَ كَمَا تُسْتَأْصَلُ الصَّمْغَةُ، وَلَأُجَرِّدَنَّكَ كَمَا يُجَرَّدُ الضَّبُّ. فَقَالَ: مَنْ يَعْنِي الْأَمِيرُ أَصْلَحَهُ اللَّهُ؟ قَالَ الْحَجَّاجُ: إِيَّاكَ أَعْنِي، أَصَمَّ اللَّهُ سَمْعَكَ. فَاسْتَرْجَعَ فَقَالَ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ. ثُمَّ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي ذَكَرْتُ وَلَدِي فَخَشِيتُهُ عَلَيْهِمْ لَكَلَّمْتُهُ فِي مَقَامِي بِكَلَامٍ لَا يَسْتَجِيبُنِي بَعْدَهُ أَبَدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
علی بن زید بیان کرتے ہیں: میں محل میں حجاج کے پاس موجود تھا اور وہ ابن اشعث کی وجہ سے لوگوں کو سزا دے رہا تھا، اسی دوران سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے اور قریب ہو گئے، تو حجاج نے ان سے کہا: اے خبیث آگے آ جاؤ! اے فتنے میں گھومنے پھرنے والے! کبھی علی بن ابوطالب کے ساتھ ہوتے ہو، کبھی ابن زبیر کے ساتھ ہوتے ہو، کبھی ابن اشعث کے ساتھ ہوتے ہو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں تمہیں جڑ سے یوں اکھاڑ دوں گا، جس طرح پھوڑے کو اکھاڑا جاتا ہے اور میں تمہیں یوں الگ الگ کر دوں گا، جس طرح گوہ کو الگ الگ کیا جاتا ہے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: امیر کو اللہ تعالیٰ ٹھیک رکھے! وہ کون سے شخص کو مراد لے رہے ہیں؟ حجاج نے کہا: میں تمہیں ہی مراد لے رہا ہوں، اللہ تعالیٰ تمہاری سماعت کو بہرا کر دے، تو انہوں نے انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اور پھر اس کے پاس سے اٹھ کر تشریف لے گئے، بعد میں انہوں نے فرمایا: اگر مجھے اپنی اولاد کا خیال نہ ہوتا اور ان کے حوالے سے اندیشہ نہ ہوتا، تو میں اس جگہ پر کھڑا ہو کر ایسا کلام کرتا کہ وہ اس کے بعد کبھی مجھے جواب دینے کے قابل نہ رہتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ایک راوی علی بن زید ہے جو ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12168]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ایک راوی علی بن زید ہے جو ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (704)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12169
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَخْطُبُ، فَذَكَرَ كَلَامًا أَنْكَرْتُهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أُغَيِّرَ فَذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ:" يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ جَيِّدٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الضَّرِيرِ ذَكَرَهُ الْخَطِيبُ، رَوَى عَنْ جَمَاعَةٍ وَرَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے حجاج کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، اس نے ایسا کلام ذکر کیا، جسے میں نے منکر قرار دیا، پہلے میں نے اسے روکنے کا ارادہ کیا، پھر مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد آ گیا: ”مومن کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خود کو ذلت کا شکار کرے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیسے خود کو ذلت کا شکار کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ وہ خود کو ایسی آزمائش کے لئے پیش کرے، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی کی معجم کبیر میں جو سند ہے، وہ عمدہ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زکریا بن یحیی بن ایوب ضریر کا معاملہ مختلف ہے، خطیب نے اس کا ذکر کیا ہے اس نے ایک جماعت سے روایات نقل کی ہیں اور ایک جماعت نے اس سے روایات نقل کی ہیں، اس کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12169]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی کی معجم کبیر میں جو سند ہے، وہ عمدہ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زکریا بن یحیی بن ایوب ضریر کا معاملہ مختلف ہے، خطیب نے اس کا ذکر کیا ہے اس نے ایک جماعت سے روایات نقل کی ہیں اور ایک جماعت نے اس سے روایات نقل کی ہیں، اس کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12169]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3323)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5353»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 12170
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِلْمُسْلِمِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ:" يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ الْخَضِرِ عَنِ الْجَارُودِ، وَلَمْ يُنْسَبَا وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا،وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خود کو ذلت کا شکار کرے، لوگوں نے عرض کی: وہ کیسے خود کو ذلت کا شکار کرے گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ”وہ خود کو ایسی آزمائش کے لئے پیش کرے، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں خضر کے حوالے سے جارود سے نقل کی ہے، ان دونوں کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12170]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں خضر کے حوالے سے جارود سے نقل کی ہے، ان دونوں کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12170]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7894»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف