الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ نَقْضِ عُرَى الْإِسْلَامِ .
اسلام کی رسّی کا ٹوٹ جانا
حدیث نمبر: 12211
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَتُنْتَقَضَنَّ عُرَى الْإِسْلَامِ عُرْوَةً عُرْوَةً، فَكُلَّمَا انْتَقَضَتْ عُرْوَةٌ تَشَبَّثَ النَّاسُ بِالَّتِي تَلِيهَا، وَأَوَّلُهُنَّ نَقْضًا الْحُكْمُ وَآخِرُهُنَّ الصَّلَاةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِي الْأَصْلِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَصَوَابُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيُّ، فَإِنَّهُ رَوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَرَوَى عَنْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کی رسّی ٹوٹتی چلی جائے گی، جب کبھی ایک حصہ ٹوٹے گا، تو لوگ اس کے بعد والے کو مضبوطی سے تھام لیں گے، ان میں سب سے پہلے عدالتی فیصلے میں کمی آئے گی، اور اس میں سب سے آخر میں نماز کے حوالے سے کوتاہی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اصل میں یہ الفاظ ہیں: یہ حبیب بن سلیمان کے حوالے سے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، حالانکہ درست یہ ہے کہ سلیمان بن حبیب محاربی راوی کا نام ہے، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں اور ان سے عبدالعزیز بن اسماعیل بن عبیداللہ نے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12211]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7486) اخرجه احمد فى المسند (251/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21656، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6715»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح