الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ .
صبر والے دنوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جو فتنوں کے دوران اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 12223
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَتُغَرْبَلُونَ حَتَّى تَصِيرُوا فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَخَرِبَتْ أَمَانَتُهُمْ". فَقَالَ قَائِلُنَا: فَكَيْفَ بِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَعْمَلُونَ بِمَا تَعْرِفُونَ، وَتَتْرُكُونَ مَا تُنْكِرُونَ، وَتَقُولُونَ: أَحَدٌ أَحَدٌ انْصُرْنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا وَاكْفِنَا مَنْ بَغَانَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تمہیں آزمایا جاتا رہے گا، یہاں تک کہ تم ردّی لوگوں میں رہ جاؤ گے، جن کے عہد ایک دوسرے میں داخل ہو چکے ہوں گے اور ان کی امانتیں خراب ہو چکی ہوں گی، ہم میں سے کسی نے عرض کی: یا رسول اللہ پھر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وہ عمل کرنا جسے تم نیکی سمجھو اور اس چیز کو ترک کر دینا جسے تم منکر سمجھو اور تم یہ کہنا: اے یکتا! اے یکتا! اس شخص کے خلاف ہماری مدد فرما، جس نے ہم پر ظلم کیا ہے اور اس شخص کے مقابلے میں ہمارے لئے کافی ہو جا، جس نے ہم سے سرکشی کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12223]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12223]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6248»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12224
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي أَثْرَةٌ وَأُمُورٌ تُنْكِرُونَهَا". قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُ مَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تُؤَدُّونَ الْحَقَّ الَّذِي عَلَيْكُمْ، وَتَسْأَلُونَ اللَّهَ الَّذِي لَكُمْ". قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْوَاسِطِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ترجیحی سلوک ہو گا اور کچھ اور امور ہوں گے، جنہیں تم منکر قرار دو گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جو شخص اس صورت حال کو پاتا ہے، آپ اسے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس حق کو ادا کرنا جو تمہارے ذمہ لازم ہے اور جو تمہارا حق ہے، وہ اللہ تعالیٰ سے مانگنا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالعزیز واسطی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12224]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالعزیز واسطی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (985)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3408، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1843، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4116، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6889، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 945»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12225
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَأْتِيَّنَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُكَذَّبُ فِيهِ الصَّادِقُ، وَيُصَدَّقُ فِيهِ الْكَاذِبُ، وَيُخَوَّنُ فِيهِ الْأَمِينُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهِ الْخَائِنُ، وَيَشْهَدُ الْمَرْءُ وَإِنْ لَمْ يُسْتَشْهَدْ، وَيَحْلِفُ الْمَرْءُ وَإِنْ لَمْ يُسْتَحْلَفْ، وَيَكُونُ أَسْعَدَ النَّاسِ بِالدُّنْيَا لُكَعُ بْنُ لُكَعٍ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں پر ایسا زمانہ ضرور آئے گا، جس میں سچے کو جھوٹا قرار ضرور دیا جائے گا اور جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی، جس میں امین کو خائن قرار دیا جائے گا اور خائن کو امین بنا دیا جائے گا، آدمی گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی نہیں مانگی گئی ہو گی، آدمی حلف اٹھاے گا، حالانکہ اس سے حلف نہیں مانگا گیا ہو گا، اور دنیا میں سب سے زیادہ سعادت مند (یعنی دنیاوی اعتبار سے سب سے زیادہ صاحب حیثیت) وہ شخص ہو گا، جو خود بے وقوف ہو گا اور بے وقوف کا بچہ ہو گا، وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں رکھتا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12225]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12225]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (314/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12226
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَمَامَ الدَّجَّالِ سِنِينَ خَدَّاعَةً، يُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُصَدَّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيَتَكَلَّمُ فِيهَا الرُّوَيْبِضَةُ". قِيلَ: وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ:" الْفَاسِقُ يَتَكَلَّمُ فِي أَمْرِ الْعَامَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال سے پہلے کچھ سال دھوکے کے ہوں گے، جن میں سچے کو جھوٹا قرار دیا جائے گا اور ان میں جھوٹے کو سچا قرار دیا جائے گا، اُن میں امین کو خائن قرار دیا جائے گا اور خائن کو ان میں امین بنا دیا جائے گا، ان میں رویبضہ کلام کریں گے، عرض کی گئی: رویبضہ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاسق شخص کا عمومی معاملات میں بات چیت کرنا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12226]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12226]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3715) اخرجه احمد فى المسند (220/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12885، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3282»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12227
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ سِنِينَ خَدَّاعَةً، يُصَدَّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيَنْطِقُ فِيهَا الرُّوَيْبِضَةُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ:" الِامْرُؤُ التَّافِهُ يَتَكَلَّمُ فِي أَمْرِ الْعَامَّةِ".
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت سے پہلے کچھ سال دھوکے کے ہوں گے، جن میں جھوٹے کو سچا قرار دیا جائے گا اور ان میں سچے کو جھوٹا قرار دیا جائے گا، ان میں خائن کو امین بنا دیا جائے گا اور امین کو ان میں خائن قرار دیا جائے گا، اور ان میں رویبضہ کلام کریں گے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ رویبضہ سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: حقیر شخص، جو عمومی معاملات میں کلام کرے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12227]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3373)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12228
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِنَحْوِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ بَعْضُ هَذَا.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن دینار نے مجھے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، ابن اسحاق نے اس میں عبداللہ بن دینار سے سماع کی تصریح کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں، اس میں سے کچھ روایات آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12228]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، ابن اسحاق نے اس میں عبداللہ بن دینار سے سماع کی تصریح کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں، اس میں سے کچھ روایات آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12228]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12229
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ الْفُحْشُ وَالتَّفَحُّشُ وَقَطِيعَةُ الْأَرْحَامِ وَتَخْوِينُ الْأَمِينِ وَائْتِمَانُ الْخَائِنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کی نشانیوں میں فحاشی، فحش گفتگو کرنا، رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا، امین کو خائن قرار دینا اور خائن کو امین بنا لینا، شامل ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12229]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12229]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1378»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12230
وَعَنْ أَبِي سَبْرَةَ قَالَ: لَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو فَحَدَّثَنِي مَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمْلَى عَلَيَّ، فَكَتَبْتُ بِيَدِي، فَلَمْ أَزِدْ حَرْفًا وَلَمْ أَنْقُصْ حَرْفًا، حَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفُحْشَ - أَوْ يُبْغِضُ الْفَاحِشَ وَالْمُتَفَحِّشَ - وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَظْهَرَ الْفُحْشُ وَالتَّفَاحُشُ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَسُوءُ الْمُجَاوَرَةِ وَحَتَّى يُؤْتَمَنَ الْخَائِنُ وَيُخَوَّنَ الْأَمِينُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَأَبُو سَبْرَةَ هَذَا اسْمُهُ: سَالِمُ بْنُ سَبْرَةَ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
ابوسبرہ بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اللہ سے ہوئی تو انہوں نے مجھے وہ احادیث بیان کیں، جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھیں، اور وہ روایات مجھے املاء کروائیں، میں نے اپنے ہاتھ سے روایات نوٹ کیں اور کوئی ایک حرف زائد نہیں کیا اور کوئی حرف کم نہیں کیا، انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ فحاشی کو پسند نہیں کرتا ہے، وہ فحاشی والے شخص اور فحش گفتگو کرنے والے شخص کو ناپسند کرتا ہے، اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک فحاشی اور فحش گفتگو اور رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا اور برا پڑوس ظاہر نہیں ہو جائیں گے، یہاں تک کہ خائن شخص کو امین بنایا جائے گا اور امین شخص کو خائن قرار دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، ابوسبرہ (نامی راوی) کا نام سالم بن سبرہ ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12230]
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، ابوسبرہ (نامی راوی) کا نام سالم بن سبرہ ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12230]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (162/2)، أخرجه فتح الباري برقم: 6652»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12231
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَتَمَنَّوْنَ فِيهِ الدَّجَّالَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي وَأُمِّي، مِمَّ ذَاكَ؟ قَالَ:" مِمَّا يَلْقَوْنَ مِنَ الْعَنَاءِ وَالْعَنَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں وہ لوگ دجال کی آرزو کریں گے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ قربان ہوں، اس کی وجہ کیا ہو گی؟ آپ نے فرمایا: کیونکہ ان لوگوں کو یکے بعد دیگرے اتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12231]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12231]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3393)، أخرجه مسند البزار برقم: 2849»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12232
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ النَّاسَ شَجَرَةٌ ذَاتُ جَنْيٍ، وَيُوشِكُ أَنْ يَعُودُوا شَجَرَةً ذَاتَ شَوْكٍ، إِنَّ نَافَذْتَهُمْ نَافَذُوكَ، وَإِنْ تَرَكْتَهُمْ لَمْ يَتْرُكُوكَ، وَإِنْ هَرَبْتَ مِنْهُمْ طَلَبُوكَ". قَالَ: فَكَيْفَ الْمَخْرَجُ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تُقْرِضُهُمْ عَرَضَكَ لِيَوْمِ فَاقَتِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَصَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ضَعِيفٌ جِدًّا وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگ ایسے درخت کی مانند ہیں، جس پر پھل لگا ہو اور عنقریب وہ ایسے درخت کی مانند ہو جائیں گے، جو کانٹے والا ہوتا ہے، اگر تم انہیں کھینچو گے تو وہ تمہیں کھینچیں گے اور اگر تم انہیں چھوڑ دو گے، تو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اگر تم ان سے بھاگو گے، تو وہ تمہیں تلاش کریں گے، راوی نے عرض کی: یا رسول اللہ اس سے بچنے کا طریقہ کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے فاقہ کے دن کے لئے، انہیں اپنا ساز و سامان قرض دے دینا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے اور ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے جو انتہائی ضعیف ہے، دحیم اور ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12232]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے اور ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے جو انتہائی ضعیف ہے، دحیم اور ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12232]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7575)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7575، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3143، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5517»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً