الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ لَوْ كَانَ الْمُؤْمِنُ فِي جُحْرِ ضَبٍّ حَصَلَ لَهُ الْأَذَى .
اگر مومن گوہ کے بل میں ہو، تو وہاں بھی اسے تکلیف لاحق ہو گی
حدیث نمبر: 12237
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كَانَ الْمُؤْمِنُ فِي جُحْرِ ضَبٍّ لَقَيَّضَ إِلَيْهِ فِيهِ مَنْ يُؤْذِيهِ". أَوْ قَالَ:" مُنَافِقًا يُؤْذِيهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو قَتَادَةَ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعُذْرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر مومن گوہ کے بل میں ہو، تو وہاں بھی اس کے پاس وہ آ جائے گا، جو اسے اذیت پہنچائے گا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ منافق آ جائے گا، جو اسے اذیت پہنچائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوقتادہ بن ابویعقوب بن عبداللہ عذری ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، امام طبرانی کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12237]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3359)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9278، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6341»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف