الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ اخْتِيَارِ الْعَجْزِ عَلَى الْفُجُورِ .
گناہوں کے ارتکاب پر، عاجز ہونے کو اختیار کرنا
حدیث نمبر: 12243
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُخَيَّرُ فِيهِ الرَّجُلُ بَيْنَ الْعَجْزِ وَالْفُجُورِ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ الزَّمَانَ فَلْيَخْتَرِ الْعَجْزَ عَلَى الْفُجُورِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں آدمی کو اختیار دیا جائے گا کہ یا تو وہ عاجز ہو جائے، یا وہ گناہوں کا ارتکاب کرے، تو جو شخص وہ زمانہ پائے، اُسے چاہیے کہ وہ گناہوں کے ارتکاب کی بجائے عاجز ہونے کو اختیار کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے ایک شیخ (جس کا نام مذکور نہیں) کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12243]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے ایک شیخ (جس کا نام مذکور نہیں) کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12243]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6403) اخرجه احمد فى المسند (7730)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7686، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7423»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف