الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ الْقِتَالِ عَلَى الْمُلْكِ .
حکومت کی خاطر جنگ کرنا
حدیث نمبر: 12280
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" شَرُّ قَتِيلٍ بَيْنَ صَفَّيْنِ أَحَدُهُمَا يَطْلُبُ الْمُلْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَوَّلِ أَبُو نُعَيْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے برا مقتول وہ ہے، جو دو ایسے گروہوں کے درمیان (قتل ہوا ہو) کہ ان دونوں میں سے کوئی (بھی) ایک گروہ حکومت چاہتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالاول ابونعیم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12280]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6465»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12281
وَعَنْ ثَرْوَانَ بْنِ مِلْحَانَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ بَعْدِي قَوْمٌ يَأْخُذُونَ الْمُلْكَ، يَقْتُلُ عَلَيْهِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا". قَالَ: قُلْنَا لَهُ: لَوْ حَدَّثَنَا غَيْرُكَ مَا صَدَّقْنَاهُ. قَالَ: فَإِنَّهُ سَيَكُونُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ثَرْوَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ثروان بن ملحان بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی احادیث بیان کیجئے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے بعد کچھ لوگ آئیں گے، جو حکومت حاصل (کرنا چاہیں) گے اور وہ اس کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے ان سے کہا: اگر آپ کی بجائے کسی اور نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہوتی، تو ہم نے اس کی بات کی تصدیق نہیں کرنی تھی، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسا ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ثروان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12281]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12282
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ لَهُ: فِي الْفِتْنَةِ لَا تَرَوْنَ الْقَتْلَ شَيْئًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ.
یحیی بن حبان بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُن سے کہا: جب فتنہ ہو گا، تو تم لوگ قتل کرنے کو کچھ بھی نہیں سمجھو گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن حبان کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں اس نوعیت کی کچھ احادیث، اس باب میں آئیں گی جو فتنوں سے متعلق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12282]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (32/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن