🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

83. بَابٌ مِنْهُ فِي فِتْنَةِ الْعَجَمِ .
عجمیوں کے فتنوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12375
عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُوشِكُ أَنْ يَمْلَأَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَيْدِيَكُمْ مِنَ الْعَجَمِ، ثُمَّ يَكُونُونَ أُسْدًا لَا يَفِرُّونَ، فَيَقْتُلُونَ مُقَاتِلَتَكُمْ وَيَأْكُلُونَ فَيْئَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے عجمیوں کو بھر دے گا اور پھر وہ لوگ شیر دل ہوں گے، وہ فرار اختیار نہیں کریں گے، وہ تمہارے جنگجو لوگوں کو قتل کر دیں گے اور وہ تمہارا مال غنیمت کھا جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12375]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3366) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6921) اخرجه احمد فى المسند (11/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19615، 19668، 19736، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8610، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6921، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4537، 7204، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7414»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12376
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ يَمْلَأَ اللَّهُ أَيْدِيَكُمْ مِنَ الْعَجَمِ، ثُمَّ يَجْعَلُهُمْ أُسْدًا لَا يَفِرُّونَ، فَيُقَاتِلُونَ مُقَاتِلَتَكُمْ وَيَأْكُلُونَ فَيْئَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ مُسْلِمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے عجمیوں کو بھر دے گا، پھر وہ انہیں شیر بنا دے گا، وہ فرار اختیار نہیں کریں گے، وہ تمہارے جنگو لوگوں کو مار دیں گے اور تمہارا مال غنیمت کھا جائیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید بن مسلم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12376]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3364)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12377
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ يَمْلَأَ اللَّهُ أَيْدِيَكُمْ مِنَ الْعَجَمِ، ثُمَّ يَجْعَلُهُمْ أُسْدًا لَا يَفِرُّونَ، يَقْتُلُونَ مُقَاتِلَتَكُمْ وَيَأْكُلُونَ فَيْئَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَيُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے عجمیوں کو بھر دے گا، پھر وہ انہیں شیر بنا دے گا، وہ فرار اختیار نہیں کریں گے، وہ تمہارے جنگجو لوگوں کو قتل کریں گے اور وہ تمہارا مال غنیمت کھا جائیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اور ایک راوی یونس بن خباب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12377]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3363)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12378
وَعَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ يَمْلَأَ اللَّهُ أَيْدِيَكُمْ مِنَ الْعَجَمِ، وَيَجْعَلَهُمْ أُسْدًا لَا يَفِرُّونَ، فَيَضْرِبُونَ رِقَابَكُمْ وَيَأْكُلُونَ فَيْئَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو فَرْوَةَ الرُّهَاوِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے عجمیوں کو بھر دے گا اور وہ انہیں شیر بنا دے گا، جو راہ فرار اختیار نہیں کریں گے، وہ تمہاری گردنیں ماریں گے اور وہ تمہارا مال غنیمت کھا جائیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ابوفروہ رہاوی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12378]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3365)، أخرجه مسند البزار برقم: 2882»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12379
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُوشِكُ أَنْ يَكْثُرَ فِيكُمْ مِنَ الْعَجَمِ أُسْدٌ لَا يَفِرُّونَ، فَيَقْتُلُونَ مَقَاتِلَكُمْ وَيَأْكُلُونَ فَيْئَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تمہارے درمیان عجمی کثرت سے ہوں گے، جو شیر ہوں گے، وہ راہ فرار اختیار نہیں کریں گے، وہ تمہارے جنگجو لوگوں کو مار دیں گے اور وہ تمہارا مال غنیمت کھا جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12379]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12380
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ، وَحَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا عِرَاضَ الْوُجُوهِ خُنْسَ الْأَنْفِ صِغَارَ الْأَعْيُنِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطَرَّقَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تم ایک ایسی قوم کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے، جو بالوں سے بنے ہوئے جوتے پہنتے ہوں گے، یہاں تک کہ تم ایسی قوم کے ساتھ جنگ کرو گے، جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، ان کے ناک چپٹے ہوں گے، ان کی آنکھیں چھوٹی ہوں گی، اُن کے چہرے تہہ والی ڈھالوں کی مانند ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12380]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (493/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10024»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12381
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أُمَّتِي يَسُوقُهَا قَوْمٌ عِرَاضُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الْأَعْيُنِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْحَجَفُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى تُلْحِقُوهُمْ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، أَمَّا السَّائِقَةُ الْأُولَى فَيَنْجُو مَنْ هَرَبَ مِنْهُمْ، وَأَمَّا الثَّانِيَةُ فَيَنْجُو بَعْضٌ وَيَهْلِكُ بَعْضٌ، وَأَمَّا الثَّالِثَةُ فَيُصْطَلَمُونَ [ كُلُّهُمْ ] مَنْ بَقِيَ مِنْهُمْ".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" التُّرْكُ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَرْبِطُنَّ خُيُولَهُمْ إِلَى سَوَارِي مَسَاجِدِ الْمُسْلِمِينَ".
قَالَ: وَكَانَ بُرَيْدَةُ لَا يُفَارِقُهُ بَعِيرَانِ أَوْ ثَلَاثَةٌ وَمَتَاعُ السَّفَرِ وَالْأَسْقِيَةُ، يَعُدُّ ذَلِكَ لِلْهَرَبِ مِمَّا سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَلَاءِ مِنَ [ أُمَرَاءِ ] التُّرْكِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کو ایک قوم ہانک کر لے جائے گی، جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، ان کی آنکھیں چھوٹی ہوں گی، ان کے چہرے ڈھال کی مانند ہوں گے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور فرمایا: یہاں تک کہ تم ان لوگوں کو جزیرہ عرب سے ملا دو گے، جہاں تک پہلے والوں کا تعلق ہے، تو ان میں سے جو بھاگے گا وہ نجات پا جائے گا اور جہاں تک دوسروں کا تعلق ہے، تو ان میں سے بعض نجات پا جائیں گے اور بعض ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے اور جہاں تک تیسروں کا تعلق ہے، تو ان میں سے جو باقی بچے گا، وہ سب ختم کر دیے جائیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: وہ ترک ہوں گے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ اپنے گھوڑے مسلمانوں کی مساجد کے ستونوں کے ساتھ ضرور باندھیں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ ہمیشہ اپنے ساتھ دو یا تین اونٹ رکھتے تھے اور سفر کا ساز و سامان مشکیزے رکھتے تھے، وہ اس کو اس لئے تیار رکھتے تھے تاکہ بھاگنے کا وقت آئے تو بھاگ سکیں، کیونکہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ترک حکمرانوں کی طرف سے آزمائش کے بارے میں بات سنی ہوئی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12381]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3367) اخرجه أحمد فى المسند (348/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22442»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12382
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ حِينَ جَاءَهُ كِتَابٌ مِنْ عَامِلِهِ يُخْبِرُهُ أَنَّهُ وَقَعَ بِالتُّرْكِ وَهَزَمَهُمْ وَكَثْرَةَ مَنْ قُتِلَ مِنْهُمْ وَكَثْرَةَ مَنْ غَنِمَ، فَغَضِبَ مُعَاوِيَةُ مِنْ ذَلِكَ، ثُمَّ أَمَرَ أَنْ يُكْتَبَ إِلَيْهِ: قَدْ فَهِمْتُ مِمَّا قُلْتَ مَا قَتَلْتَ وَغَنِمْتَ، فَلَا أَعْلَمَنَّ مَا عُدْتَ لِشَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ وَلَا قَاتَلْتَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَكَ أَمْرِي. قُلْتُ لَهُ: لِمَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَتَظْهَرَنَّ التُّرْكُ عَلَى الْعَرَبِ حَتَّى تُلْحِقَهَا بِمَنَابِتِ الشِّيحِ وَالْقَيْصُومِ". فَأَنَا أَكْرَهُ قِتَالَهُمْ لِذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
معاویہ بن حدیج بیان کرتے ہیں: میں سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، جب ان کے پاس ان کے ایک گورنر کا خط آیا، جس میں اس نے یہ بتایا تھا کہ اس نے ترکوں پر حملہ کر کے انہیں پسپا کر دیا ہے اور ان کے بہت سے لوگوں کو قتل کر دیا ہے اور ان سے بہت سا مال غنیمت حاصل کیا ہے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اس بات پر غصے میں آ گئے، پھر انہوں نے حکم دیا کہ اس گورنر کو یہ خط لکھا جائے کہ تم نے جو کچھ بیان کیا ہے وہ مجھے پتہ چل گیا ہے کہ تم نے اتنا قتل کیا ہے اور اتنا مال غنیمت حاصل کیا ہے، لیکن اب مجھے یہ پتہ نہ چلے کہ تم نے دوبارہ یہ کام کیا ہے، تم نے ان کے ساتھ اس وقت تک جنگ نہیں کرنی، جب تک تمہارے پاس میرا حکم نہیں آتا، راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: اے امیرالمؤمنین! اس کی وجہ کیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ترک، عربوں پر ضرور غالب آ جائیں گے، یہاں تک کہ وہ انہیں شیح اور قیصوم (نامی بوٹیوں) کے اُگنے کی جگہ تک پہنچا دیں گے۔“ (سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اس لئے میں اُن لوگوں کے ساتھ جنگ کرنے کو ناپسند کرتا ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12382]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7376)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12383
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتْرُكُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ، فَإِنَّ أَوَّلَ مَنْ يَسْلُبُ أُمَّتِي مُلْكَهُمْ وَمَا خَوَّلَهُمُ اللَّهُ بَنُو قَنْطُورَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ يَحْيَى الْقُرْقُسَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ترکوں کو (اُن کے حال پر چھوڑے رکھو) جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھتے ہیں، کیونکہ جو قوم سب سے پہلے میری امت سے اس کی بادشاہی کو اور ان نعمتوں کو سلب کرے گی جو اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا کی ہیں، وہ بنو قنطوراء ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن یحیی قرقسانی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12383]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5630»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12384
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَبْلُغُ الْعَرَبُ مَوْلِدَ آبَائِهِمْ مَنَابِتَ الشِّيحِ وَالْقَيْصُومِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عرب اپنے آباؤ اجداد کے پیدائش کے مقام تک پہنچ جائیں گے، جہاں شیح اور قیصوم نامی بوٹیاں اُگتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12384]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5228»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں