🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

92. بَابُ رَفْعِ الْأَمَانَةِ وَالْحَيَاءِ .
امانت اور حیاء کو اٹھا لیا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12427
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَا يُرْفَعُ مِنَ النَّاسِ الْأَمَانَةُ، وَآخِرُ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ، وَرُبَّ مُصَلٍّ لَا خَيْرَ فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سے سب سے پہلے امانت کو اٹھا لیا جائے گا، اور سب سے آخر میں باقی رہ جانے والی چیز نماز ہو گی اور کئی نمازی ایسے ہوں گے، جن میں بھلائی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، جس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12427]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (387)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 361»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12428
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَا يُرْفَعُ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْحَيَاءُ وَالْأَمَانَةُ، وَآخِرُ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ"، يُخَيَّلُ إِلَيَّ أَنَّهُ قَالَ:" وَقَدْ يُصَلِّي قَوْمٌ لَا خَلَاقَ لَهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ بَرَّازٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَيَأْتِي قَوْلُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْبَابِ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت میں سے سب سے پہلے حیا اور امانت کو اٹھا لیا جائے گا، اور آخر میں نماز باقی رہ جائے گی، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا تھا: کچھ لوگ نماز ادا کریں گے لیکن ان کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن براز ہے، اور وہ متروک ہے۔ اس کے بعد والے باب میں اس بارے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا فرمان بھی آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12428]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6634)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5190/2»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں