الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. بَابُ نُزُولِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نازل ہونا اللہ تعالیٰ ہمارے نبی اور اُن پر درود و سلام نازل کرے
حدیث نمبر: 12568
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُوشِكُ الْمَسِيحُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ أَنْ يَنْزِلَ حَكَمًا مُقْسِطًا وَإِمَامًا عَدْلًا، فَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَتَكُونُ الدَّعْوَةُ وَاحِدَةً، فَاقْرِئُوهُ - أَوْ أَقْرِئْهُ - السَّلَامَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُحَدِّثُهُ فَيُصَدِّقُنِي". فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ:" أَقْرِئُوهُ مِنِّي السَّلَامَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام انصاف کرنے والے حکمران اور عادل امام ہونے کے طور پر نازل ہوں گے، وہ خنزیر کو مار دیں گے، صلیب کو توڑ دیں گے، اس وقت دعوت ایک ہی ہو گی، تم انہیں اللہ کے رسول کی طرف سے سلام کہنا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) میں ان کے ساتھ بات چیت کروں گا، تو وہ میری بات کی تصدیق کریں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: انہیں میری طرف سے سلام پہنچا دینا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12568]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6584) اخرجه احمد فى المسند (394/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8877، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8423»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12569
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ طَالَ بِي عُمْرٌ، أَنْ أَلْقَى عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ عَجَّلَ بِي مَوْتٌ، فَمَنْ لَقِيَهُ مِنْكُمْ فَلْيُقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ: مَرْفُوعٌ وَهُوَ هَذَا، وَمَوْقُوفٌ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ: مَرْفُوعٌ وَهُوَ هَذَا، وَمَوْقُوفٌ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ امید ہے کہ اگر میری عمر طویل ہوئی تو میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے ملاقات کروں گا لیکن اگر مجھے جلدی موت آ گئی تو تم میں سے جو شخص انہیں ملے وہ انہیں میری طرف سے سلام پہنچا دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ایک مرفوع ہے، اور وہ یہ والی ہے، اور ایک موقوف ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12569]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7910»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح