🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

107. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْخِ وَالْقَذْفِ وَإِرْسَالِ الشَّيَاطِينِ وَالصَّوَاعِقِ
مسخ کیے جانے، پتھر مارے جانے، شیاطین کو چھوڑے جانے اور بجلیاں گرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12592
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّهُ يَكُونُ فِي آخِرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ بَيْنَا هُمْ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ وَضَرْبِ الْمَعَازِفِ، حَتَّى يَأْفِكَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ، فَيَعُودُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن بشر رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس امت میں آخری زمانے میں ایک قوم ہو گی وہ لوگ شراب پی رہے ہوں گے باجے بجا رہے ہوں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان پر ناراضگی نازل کرے گا، اور وہ لوگ بندر اور خنزیر بن جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12592]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12593
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي أُمَّتِي خَسْفًا وَمَسْخًا وَقَذْفًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ [ بِنَحْوِهِ ] ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعید بن ابوراشد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں دھنسائے جانے، مسخ کیے جانے اور پتھر مارے جانے (کا عذاب) ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12593]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3406) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (5537)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5537»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12594
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ تُدَاوِي الْجَرْحَى فِي عَسْكَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ دَعَوْتَ اللَّهَ لِابْنِي. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُنَيْسٌ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. فَأَقْعَدَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي وَقَالَ:" يَا أُنَيْسُ، إِنَّ الْمُسْلِمِينَ يُمَصِّرُونَ بَعْدِي أَمْصَارًا، مِمَّا يُمَصِّرُونَ. مِصْرًا يُقَالُ لَهَا: الْبَصْرَةُ، فَإِنْ أَنْتَ وَرَدْتَهَا، فَإِيَّاكَ وَمَقْصِفَهَا وَسُوقَهَا وَبَابَ سُلْطَانِهَا، فَإِنَّهَا سَيَكُونُ بِهَا خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ، آيَةُ ذَلِكَ أَنْ يَمُوتَ الْعَدْلُ، وَيَفْشُوَ فِيهَا الْجُورُ، وَيَكْثُرَ فِيهَا الزِّنَا، وَتَفْشُوَ فِيهَا شَهَادَةُ الزُّورِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر میں زخمیوں کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ میرے بیٹے کے لئے دعا کر دیں تو (عنایت ہو گی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ننھے انس کے لئے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا، آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور یہ دعا کی: اے ننھے انس! مسلمان میرے بعد مختلف شہر آباد کریں گے، جو شہر وہ آباد کریں گے، ان میں سے ایک ایسا شہر ہو گا جس کا نام بصرہ ہو گا، اگر تم وہاں جاؤ تو وہاں کے لہو و لعب کے مقامات، وہاں کے بازار اور وہاں کے حکمران کے دروازے سے بچ کے رہنا، کیونکہ وہاں زمین میں دھنسائے جانے، مسخ کیے جانے اور پتھر مارے جانے کا عذاب ہو گا، اس کی نشانی یہ ہے کہ عادل شخص مر جائے گا، تو وہاں ظلم پھیل جائے گا، اور وہاں زنا کثرت سے پھیل جائے گا، اور وہاں جھوٹی گواہیاں پھیل جائیں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12594]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12595
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ بَعْدِي خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُخْسَفُ بِالْأَرْضِ وَفِيهَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَكْثَرَ أَهْلُهَا الْخَبَثَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میرے بعد مشرق میں ایک زمین میں دھنسایا جانا اور مغرب میں جزیرہ نما عرب میں ایک زمین میں دھنسایا جانا ہو گا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا زمین میں لوگوں کو دھنسا دیا جائے گا جبکہ ان میں نیک لوگ بھی موجود ہوں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جب وہاں کے رہنے والوں میں کثرت خبیث لوگوں کی ہو گی (تو ایسا ہی ہو گا)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12595]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (271/23)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3660»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12596
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّنْ مُسِخَ، أَيَكُونُ لَهُ نَسْلٌ؟ قَالَ:" مَا مُسِخَ أَحَدٌ قَطُّ فَكَانَ لَهُ نَسْلٌ وَلَا عَقِبٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسخ کیے جانے کے بارے میں دریافت کیا: کیا ان لوگوں کی نسل ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کسی قوم کو مسخ کیا گیا تو نہ ان کی نسل ہوئی اور نہ ان کی اولاد رہی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12596]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6967)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3612، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7560»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12597
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مُسِخَتْ أُمَّةٌ قَطُّ فَيَكُونُ لَهَا نَسْلٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کسی امت کو مسخ کیا گیا تو ان کی نسل باقی نہیں رہی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (299) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (325/23)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 299»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں