🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ مُدَارَاةِ النَّاسِ وَمَنْ لَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ
لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا اور جس شخص کے شر سے محفوظ نہ رہا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12630
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُدَارَاةُ النَّاسِ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا صدقہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن محمد بن منکدر ہے، اور وہ متروک ہے ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ توقع ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (466)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 466، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 471»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12631
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ". فَلَمَّا دَخَلَ هَشَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَانْبَسَطَ، ثُمَّ خَرَجَ. فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ". فَلَمَّا دَخَلَ لَمْ يَنْبَسِطْ إِلَيْهِ، وَلَمْ يَهُشَّ لَهُ كَمَا هَشَّ لِلْآخَرِ. فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَأْذَنَ فُلَانٌ فَقُلْتَ لَهُ مَا قُلْتَ، ثُمَّ هَشَشْتَ لَهُ وَانْبَسَطْتَ، وَقُلْتَ لِفُلَانٍ مَا قُلْتَ، وَلَمْ أَرَكَ صَنَعْتَ بِهِ مَا صَنَعْتَ بِالْآخَرِ؟ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنِ اتُّقِيَ لِفُحْشِهِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، آپ نے فرمایا: یہ اپنے خاندان کا برا فرد ہے، لیکن جب وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خندہ پیشانی سے اس سے ملاقات کی، پھر وہ چلا گیا، اس کے بعد ایک اور شخص نے اندر آنے کی اجازت مانگی، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ اپنے خاندان کا اچھا فرد ہے، جب وہ اندر آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ زیادہ خندہ پیشانی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس طرح پیش نہیں آئے، جس طرح پہلے شخص کے ساتھ پیش آئے تھے، جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پہلے فلاں شخص نے آپ سے آنے کی اجازت مانگی اور آپ نے اس کے بارے میں ایک بات کہی، لیکن پھر آپ نے اس کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملاقات کی اور فلاں شخص کے بارے میں آپ نے دوسری بات کہی، لیکن میں نے یہ دیکھا کہ آپ نے اس کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں رکھا، جس طرح کا رویہ پہلے شخص کے ساتھ رکھا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! لوگوں میں سے سب سے برے وہ لوگ ہوتے ہیں، جن کی فحش کلامی سے بچا جاتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12631]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (150/6)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5707، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2591، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1996، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4792، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24726، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20144، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12632
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا أَقْبَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ شَرًّا، فَرَحَّبَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَفَا قَالَ:" إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْزِلَةً عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، مَنْ يَخَافُ النَّاسُ شَرَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، لوگوں نے اس کی برائی بیان کی، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خوش آمدید کہا:، جب وہ شخص چلا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے برا شخص وہ ہو گا جس کے شر سے لوگ خوف زدہ رہتے ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطیر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12632]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5303»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12633
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَأَدْنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَرَّبَهُ، فَلَمَّا قَامَ قَالَ:" يَا بُرَيْدَةُ أَتَعْرِفُ هَذَا؟". قُلْتُ: نَعَمْ، هَذَا أَوْسَطُ قُرَيْشٍ حَسَبًا، وَأَكْثَرُهُمْ مَالًا - ثَلَاثًا - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَنْبَأْتُكَ بِعِلْمِي فِيهِ، فَأَنْتَ أَعْلَمُ. فَقَالَ:" هَذَا مِمَّنْ لَا يُقِيمُ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پاس کیا اور قریب کیا، جب وہ شخص اٹھ کے چلا گیا تو آپ نے فرمایا: اے بریدہ! کیا تم اس شخص کو پہچانتے ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یہ حسب کے اعتبار سے قریش کا سب سے عمدہ شخص ہے اور مال کے اعتبار سے سب سے زیادہ مال والا ہے، یہ مکالمہ تین مرتبہ ہوا، پھر میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس کے بارے میں اپنے علم کے مطابق آپ کو بتایا ہے، ویسے آپ بہتر جانتے ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ان افراد میں سے ایک ہے جن کے لئے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن میزان نہیں رکھے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1304)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12634
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَسُ الْعَقْلِ بَعْدَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ التَّوَدُّدُ إِلَى النَّاسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَوِ ابْنُ عُمَرَ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ عَلِيٍّ فِي بَابِ الْعَقْلِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے کے بعد سب سے بڑی عقل مندی لوگوں کے ساتھ محبت کا برتاؤ ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عمرو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) عبیداللہ بن عمر قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث آگے چل کے عقل سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12634]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1945)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6740»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12635
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَأْتِيكُمْ رَكْبٌ مُبَغَّضُونَ، فَإِذَا جَاءُوكُمْ فَرَحِّبُوا بِهِمْ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ رِضَا الْمُصَدِّقِ فِي الزَّكَاةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تمہارے پاس ایسے سوار آئیں گے، جن سے بغض رکھا جاتا ہے لیکن جب وہ تمہارے پاس آئیں تو تم نے انہیں خوش آمدید کہنا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس سے پہلے
یہ روایت زکوۃ وصول کرنے والے شخص کی رضامندی سے متعلق باب میں گزر چکی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12635]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1946)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں