🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12697
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا لَهُ تَوْبَةٌ، إِلَّا صَاحِبَ سُوءِ الْخُلُقِ ؛ فَإِنَّهُ لَا يَتُوبُ مِنْ ذَنْبٍ إِلَّا عَادَ فِي شَرٍّ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جُمَيْعٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”ہر کام کے لئے توبہ کی گنجائش ہوتی ہے البتہ برے اخلاق والے شخص کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ جب بھی وہ کسی ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے، تو دوبارہ اس سے زیادہ برا گناہ کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12697]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (553)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 526»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12698
قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشُّؤْمُ سُوءُ الْخُلُقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نحوست، برے اخلاق ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12698]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (85/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24026»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12699
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الشُّؤْمُ؟ قَالَ:" سُوءُ الْخُلُقِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ وَهُوَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! نحوست کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: برے اخلاق۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سیدنا رافع بن مکیث رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12699]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5722، 8399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12700
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَرُّ النَّاسِ الضَّيِّقُ عَلَى أَهْلِهِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَكُونُ ضَيِّقًا عَلَى أَهْلِهِ؟ قَالَ:" الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ خَشَعَتِ امْرَأَتُهُ، وَهَرَبَ وَلَدُهُ وَفَرَّ، فَإِذَا خَرَجَ ضَحِكَتِ امْرَأَتُهُ، وَاسْتَأْنَسَ أَهْلُ بَيْتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے برا وہ ہے جو اپنے اہلِ خانہ کے لئے زیادہ تنگی والا ہو۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اپنے اہلِ خانہ کے لئے کیسے تنگی والا ہو گا؟“ آپ نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جب گھر میں داخل ہو، تو اس کی بیوی اس سے خوف زدہ ہو، اس کا بچہ اسے چھوڑ کر بھاگے اور فرار ہو جائے اور جب وہ باہر چلا جائے تو اس کی بیوی بھی بنسنے لگے، اور اس کے اہل خانہ بھی آرام محسوس کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بن صلت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12700]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8793»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں