🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَقْلِ وَالْعُقَلَاءِ
عقل اور عقل مندوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12715
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْعَقْلَ قَالَ لَهُ: قُمْ. فَقَامَ، فَقَالَ لَهُ: أَدْبِرْ [ خَلْفَكَ ] . فَأَدْبَرَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: اقْعُدْ. فَقَعَدَ، فَقَالَ لَهُ: وَعِزَّتِي مَا خَلَقَتُ خَلْقًا خَيْرًا مِنْكَ، وَلَا أَكْرَمَ مِنْكَ، وَلَا أَفْضَلَ مِنْكَ وَلَا أَحْسَنَ، بِكَ آخُذُ وَبِكَ أُعْطِي وَبِكَ أُعْرَفُ، وَبِكَ الثَّوَابُ وَعَلَيْكَ الْعِقَابُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے عقل کو پیدا کیا تو اسے فرمایا: اٹھ جاؤ، تو وہ اٹھ گئی، اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: پیچھے چلی جاؤ، تو وہ پیچھے چلی گئی، پھر اللہ تعالیٰ نے اسے فرمایا: کہ بیٹھ جاؤ، تو وہ بیٹھ گئی، اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: مجھے اپنی عزت کی قسم ہے میں نے کوئی ایسی مخلوق پیدا نہیں کی، جو تم سے زیادہ بہتر ہو، اور تم سے زیادہ معزز ہو، اور تم سے زیادہ فضیلت والی ہو، اور تم سے زیادہ اچھی ہو، میں تمہاری بنیاد پر گرفت کروں گا، تمہاری بنیاد پر عطا کروں گا، تمہاری بنیاد پر میری معرفت حاصل کی جائے گی، تمہارے ذریعے ثواب عطا کیا جائے گا، اور تم پر ہی عتاب ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12715]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1866»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12716
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْعَقْلَ قَالَ لَهُ: أَقْبِلْ. فَأَقْبَلَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: أَدْبِرْ. فَأَدْبَرَ، فَقَالَ: وَعِزَّتِي مَا خَلَقْتُ خَلْقًا أَعْجَبَ إِلَيَّ مِنْكَ، بِكَ آخُذُ وَبِكَ أُعْطِي، وَبِكَ الثَّوَابُ وَعَلَيْكَ الْعِقَابُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے عقل کو پیدا کیا تو اس سے فرمایا: آگے آؤ، وہ آگے آ گئی، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: پیچھے چلی جاؤ، وہ پیچھے چلی گئی، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجھے اپنی عزت کی قسم ہے، میں نے کوئی ایسی مخلوق پیدا نہیں کی، جو میرے نزدیک تم سے زیادہ پسندیدہ ہو، تمہاری بنیاد پر میں گرفت کروں گا، تمہارے ذریعے میں عطا کروں گا، تمہاری وجہ سے ثواب دوں گا، اور تم پر ہی عتاب ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابوصالح ہے امام ذہبی کہتے ہیں: اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12716]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8086)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8086»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12717
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأْسُ الْعَقْلِ بَعْدَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ التَّحَبُّبُ إِلَى النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے کے بعد سب سے بڑی عقل مندی لوگوں کے ساتھ محبت رکھنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12717]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (705)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6740»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12718
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَسُ الْعَقْلِ بَعْدَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ، التَّوَدُّدُ إِلَى النَّاسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَوِ ابْنُ عُمَرَ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثٌ فِي التَّوَدُّدِ إِلَى النَّاسِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے کے بعد سب سے بڑی عقلمندی لوگوں کے ساتھ محبت رکھنا ہے۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عمرو یا عبیداللہ بن عمر قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے لوگوں کے ساتھ محبت رکھنے کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12718]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6740»

الحكم على الحديث:
إسنادہ سابقہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12719
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَكُونُ مِنْ أَهْلِ الصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَالْجِهَادِ، حَتَّى ذَكَرَ سِهَامَ الْخَيْرِ، وَمَا يُجْزَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا بِقَدْرِ عَقْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَسَقَطَ مِنَ الْإِسْنَادِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک کوئی شخص نماز پڑھنے والوں، زکوۃ دینے والوں، حج، عمرہ اور جہاد کرنے والوں میں ہوتا ہے (راوی بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھلائی کے تمام حصوں کا ذکر کیا) لیکن اسے قیامت کے دن اس کی عقل کے حساب سے جزاء دی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منصور بن صقیر ہے۔ یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے، اور سند میں سے اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ نامی راوی ساقط ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12719]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (299)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3081، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1301»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12720
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ يَتَوَجَّهُ الرَّجُلَانِ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَيَنْصَرِفُ أَحَدُهُمَا وَصَلَاتُهُ أَفْضَلُ مِنَ الْآخَرِ، إِذَا كَانَ أَفْضَلَهُمَا عَقْلًا، وَيَنْصَرِفُ الْآخَرُ وَصَلَاتُهُ لَا تَعْدِلُ [ مِثْقَالَ ] ذَرَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ السَّخْتِيَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو آدمی مسجد کی طرف آتے ہیں، ان میں سے ایک واپس جاتا ہے، حالانکہ اس کی نماز دوسرے سے زیادہ فضیلت والی ہوتی ہے، جب کہ وہ عقل کے اعتبار سے ان دونوں میں زیادہ فضیلت رکھتا ہے اور جب دوسرا شخص واپس جاتا ہے، تو اس کی نماز ذرے کے وزن کے برابر بھی نہیں ہوتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن رجاء سختیانی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12720]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3970)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3970»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12721
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَلَغَهُ عَنْ رَجُلٍ شِدَّةَ عِبَادَةٍ، سَأَلَ عَنْ عَقْلِهِ، فَإِنْ قَالُوا: حَسَنٌ قَالَ:" أَرْجُو لَهُ". وَإِنْ قَالُوا غَيْرَ ذَلِكَ قَالَ:" لَا يَبْلُغُ صَاحِبُكُمْ حَيْثُ تَظُنُّونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی شخص کے بارے میں یہ پتہ چلتا کہ وہ شدت سے عبادت کرتا ہے، تو آپ اس کی عقل کے بارے میں دریافت کرتے تھے، اگر لوگ بتاتے تھے کہ اچھی حالت ہے، تو آپ فرماتے تھے: مجھے اس کے حق میں اچھائی کی امید ہے، اور اگر لوگ اس کے علاوہ بات کرتے تھے تو آپ فرماتے تھے: تمہارے ساتھی کا وہ مقام نہیں ہے، جو تم گمان کر رہے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12721]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12722
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا الشَّاهِدُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ - وَجَلَّ أَنْ لَا يَعْثُرَ عَاقِلٌ إِلَّا رَفَعَهُ، ثُمَّ لَا يَعْثُرُ إِلَّا رَفَعَهُ، ثُمَّ لَا يَعْثُرُ إِلَّا رَفَعَهُ، حَتَّى يُصَيِّرَهُ إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الرُّومِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کا گواہ ہوں کہ عقل مند شخص جب بھی ٹھوکر کھاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے سربلندی عطا کرتا ہے، پھر جب وہ ٹھوکر کھاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے سربلندی عطا کرتا ہے، پھر جب وہ ٹھوکر کھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے سربلندی عطا کرتا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے جنت میں بھیج دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر بن رومی ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12722]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (852)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 819»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں