🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

39. بَابُ السَّلَامِ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ
ذمیوں کو سلام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12789
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ فَارْدُدْ عَلَيْهِ، وَإِنْ كَانَ مَجُوسِيًّا فَإِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: (وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا) . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ کی مخلوق میں سے جو بھی تمہیں سلام کرے، تم اسے جواب دو اگرچہ وہ مجوسی ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے زیادہ اچھے طریقے سے یا (اس کی مانند) جواب دو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اسحاق بن ابواسرائیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12789]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1530)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12790
وَعَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ:
مَشَى مَعَ عَبْدِ اللَّهِ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الشِّرْكِ، فَلَمَّا بَلَغَ بَابَ الْقَصْرِ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ تَمِيمَ بْنَ سَلَمَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
تمیم بن سلمہ بیان کرتے ہیں: اہل شرک سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلتے ہوئے جا رہے تھے، جب وہ باب قصر تک پہنچے تو انہوں نے ان لوگوں کو سلام کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ تمیم بن سلمہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8955)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12791
وَعَنْ أَبِي بَصْرَةَ قَالَ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّا غَادُونَ عَلَى يَهُودَ، فَلَا تَبْدَءُوهُمْ بِالسَّلَامِ، فَإِذَا سَلَّمُوا عَلَيْكُمْ فَقُولُوا: وَعَلَيْكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: فَلَمَّا جِئْنَاهُمْ سَلَّمُوا عَلَيْنَا، فَقُلْنَا: وَعَلَيْكُمْ. وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبح ہم یہودیوں کے پاس جائیں گے تو تم انہیں سلام میں پہل نہ کرنا، اگر وہ تمہیں سلام کریں، تو تم انہیں جواب میں ”وعلیکم“ کہہ دینا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں: ”جب ہم ان کے پاس آئے اور انہوں نے ہمیں سلام کیا تو ہم نے کہا: وعلیکم۔“ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے اور امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12791]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2164 و 2163 و 2162) اخرجه احمد فى المسند (398/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26695، 26693، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2162»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12792
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: نُهِينَاهُ - أَوْ قَالَ: أُمِرْنَا - أَنْ لَا نَزِيدَ أَهْلَ الْكِتَابِ عَلَى:" وَعَلَيْكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہمیں اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ ہم اہل کتاب کو (سلام کا جواب دیتے ہوئے) ”وعلیکم“ سے زیادہ کچھ نہ کہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12792]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (99/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12793
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَهُ؟ قَالَ:" لَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا اسْتِئْذَانَ عُمَرَ فِي قَتْلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہل کتاب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور بولا: السام علیکم، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ ذکر نہیں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12793]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (210/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11705، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9838»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12794
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ:
كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَجْلِسٍ، فَمَرَّ يَهُودِيٌّ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَرَدَّ عَلَيْهِ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا قَالَ؟". قَالُوا: نَعَمْ، سَلَّمَ. قَالَ:" فَإِنَّهُ قَالَ: السَّامُ عَلَيْكُمْ، أَيْ: تُسَامُونَ دِينَكُمْ، رُدُّوهُ عَلَيَّ، كَيْفَ قُلْتَ؟". فَقَالَ: السَّامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْكِتَابِ فَقُولُوا: عَلَيْكُمْ، أَيْ: عَلَيْكُمْ مَا قُلْتُمْ".
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک محفل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے، ایک یہودی گزرا، اس نے ان لوگوں کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے اسے سلام کا جواب دیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو، اس نے کیا کہا: ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں اس نے سلام کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے یہ کہا: ہے السام علیکم، یعنی تمہارے دین کے حوالے سے تمہیں اکتاہٹ ہو جائے، تم اسے میرے پاس واپس لاؤ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا:) تم نے کیا کہا: تھا؟ اس نے کہا: السام علیکم (کہا: تھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اہل کتاب تم لوگوں کو سلام کریں تو تم کہو: علیکم، یعنی تم نے جو کہا: ہے یہ چیز تم پر آئے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12794]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2010) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3089)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12828، 13355، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12795
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ:
بَيْنَا أَنَا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ: ثَعْلَبَةُ بْنُ الْحَارِثِ، فَقَالَ: السَّامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ. فَقَالَ:" وَعَلَيْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اسی دوران ایک یہودی شخص آیا جس کا نام ثعلبہ بن حارث تھا، اس نے کہا: السام علیک یا محمد! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وعلیک (یعنی تمہیں بھی آئے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالنور بن عبداللہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12795]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5014)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5014»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12796
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تُصَافِحُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ مصافحہ نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12796]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7296»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں