الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابُ الْجُلُوسِ عَلَى الصَّعِيدِ وَإِعْطَاءِ الطَّرِيقِ حَقَّهُ
میدان میں بیٹھنا اور راستے کو اس کا حق دینا
حدیث نمبر: 12935
عَنْ أَبِي شُرَيْحِ بْنِ عَمْرٍو الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ عَلَى الصُّعُدَاتِ، فَمَنْ جَلَسَ عَلَى الصَّعِيدِ فَلْيُعْطِهِ حَقَّهُ".
قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا حَقُّهُ؟ قَالَ:" غَضُّ الْبَصَرِ، وَرَدُّ التَّحِيَّةِ، وَأَمْرٌ بِمَعْرُوفٍ، وَنَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

سیدنا ابوشریح بن عمرو خزاعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ راستوں میں بیٹھنے سے بچو، جو شخص راستے میں بیٹھتا ہے، تو وہ اس کو اس کا حق دے، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نگاہ کو جھکا کے رکھنا سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12935]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/22) اخرجه احمد فى المسند (485/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26622»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12936
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:
أَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَجْلِسًا مِنْ مَجَالِسِ الْأَنْصَارِ فِيهِ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ، فَسَلَّمَ فَرَدُّوا السَّلَامَ، فَكَرِهَ لَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَجْلِسَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَجْلِسٌ كَانَ يَجْلِسُهُ آبَاؤُنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَحْبَبْنَا، أَنْ نُعَمِّرَهُ وَنَجْلِسَ فِيهِ. قَالَ:" فَإِنْ أَبَيْتُمْ إِلَّا أَنْ تَفْعَلُوا، فَرُدُّوا السَّلَامَ، وَغُضُّوا الْأَبْصَارَ، وَأَرْشِدُوا السَّبِيلَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی ایک محفل میں تشریف لائے جن میں کچھ افراد کا تعلق انصار سے تھا، آپ نے سلام کیا، ان لوگوں نے سلام کا جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ محفل پسند نہیں آئی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بیٹھنے کا ایک ایسا طریقہ ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد زمانہ جاہلیت میں اسی طرح بیٹھا کرتے تھے، تو ہم نے اس بات کو پسند کیا کہ ہم اس محفل کو آباد کریں اور اس میں بیٹھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اس طرح کرنے پر اصرار کرتے ہو، تو سلام کا جواب دو، نگاہیں جھکا کے رکھو اور راستے کے بارے میں رہنمائی کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے۔ وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12936]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7088»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12937
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ فِي الصُّعُدَاتِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ". قِيلَ: وَمَا حَقُّهُ؟ قَالَ:" غَضُّ الْبَصَرِ، وَرَدُّ السَّلَامِ". أَحْسَبُهُ قَالَ:" وَإِرْشَادُ الضَّالِّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ الْهَرَوِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”راستے میں بیٹھنے سے بچو، اگر تمہیں ایسا کیے بغیر چارہ نہ ہو، تو راستے کو اس کا حق دو! عرض کی گئی: اس کا حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نگاہ کو جھکا کے رکھنا اور سلام کا جواب دینا۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: بھٹکے ہوئے شخص کی رہنمائی کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن سنان ہروی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12937]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2018)، أخرجه مسند البزار برقم: 338، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11615»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 12938
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تَجْلِسُوا فِي الْمَجَالِسِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَرُدُّوا السَّلَامَ، وَغُضُّوا الْأَبْصَارَ، وَاهْدُوا السَّبِيلَ، وَأَعِينُوا عَلَى الْحُمُولَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ ثِقَةٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(راستے میں) محافل میں نہ بیٹھو، اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہو، تو سلام کا جواب دو، نگاہیں جھکا کے رکھو، راستے کے بارے میں رہنمائی کرو اور وزن لادنے کے بارے میں مدد کرو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور خراب حافظے کا مالک ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12938]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2019)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12939
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حَنِيفٍ قَالَ: قَالَ أَهْلُ الْعَالِيَةِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا بُدَّ لَنَا مِنْ مَجَالِسَ. قَالَ:" فَأَدُّوا حَقَّ الْمَجَالِسَ". قَالُوا: وَمَا حَقُّ الْمَجَالِسِ؟ قَالَ:" ذِكْرُ اللَّهِ كَثِيرًا، وَإِرْشَادُ السَّبِيلِ، وَغَضُّ الْأَبْصَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ، تَابِعِيٌّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بالائی علاقے کے رہنے والوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لئے اس طرح بیٹھنے کے بغیر چارہ نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: محافل کا حق ادا کرو۔ لوگوں نے عرض کی: محافل کا حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنا، راستے کے بارے میں رہنمائی کرنا اور نگاہیں جھکا کے رکھنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبدالرحمن انصاری ہے، جو تابعی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12939]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5592)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5592»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12940
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَعَلَّكُمْ تَسْتَفْتِحُونَ بَعْدِي مَدَائِنَ عِظَامًا، وَتَتَّخِذُونَ فِي أَسْوَاقِهَا مَجَالِسَ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ، فَرُدُّوا السَّلَامَ، وَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِكُمْ، وَاهْدُوا الْأَعْمَى، وَأَعِينُوا الْمَظْلُومَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.

سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آگے چل کے تم میرے بعد بڑے بڑے شہر فتح کرو گے، اور ان کے بازاروں میں محفلیں منعقد کرو گے، جب ایسا ہو تو تم سلام کا جواب دینا اور نگاہیں جھکا کے رکھنا اور نابینا شخص کی رہنمائی کرنا اور مظلوم کی مدد کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے سب رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12940]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (138/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف