الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابٌ فِي ذِي الْوَجْهَيْنِ وَاللِّسَانَيْنِ
دوغلے اور دو زبانوں والے شخص کا بیان
حدیث نمبر: 13151
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ذُو الْوَجْهَيْنِ فِي الدُّنْيَا يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَهُ وَجْهَانِ مِنْ نَارٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ كَاذِبٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا میں دوغلا شخص جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے آگ سے بنے ہوئے دو چہرے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے، اور وہ کاذب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13151]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے، اور وہ کاذب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13151]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6274»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13152
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دو زبانوں والا ہو گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی آگ کی دو زبانیں بنا دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مقدام بن داؤد ہے اور وہ ضعیف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13152]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2025) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2771)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13153
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَمَّعَ، سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي، يُرَائِي اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ مَنْصُورٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا، اور جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہو گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لئے جہنم کی آگ کی بنی ہوئی دو زبانیں بنا دے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ کے میں اس میں سے صرف یہ الفاظ منقول ہیں: ”جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت حاصل کرنے کو ظاہر کر دے گا، اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13153]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8512، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1698»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13154
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ:" إِنَّ ذَا اللِّسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا لَهُ لِسَانَانِ مِنْ نَارٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دنیا میں دو زبانوں والے شخص کی قیامت کے دن آگ سے بنی ہوئی دو زبانیں ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13154]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9168)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف