الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. بَابٌ فِي كِتَابَةِ الْكُتُبِ وَخَتْمِهَا
خط لکھنا اور اس پر مہر لگانا
حدیث نمبر: 13171
عَنْ سَلْمَانَ - يَعْنِي الْفَارِسِيَّ - قَالَ: مَا كَانَ أَحَدٌ أَعْظَمَ حُرْمَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ أَصْحَابُهُ إِذَا كَتَبُوا إِلَيْهِ كِتَابًا، كَتَبُوا: مِنْ فُلَانٍ إِلَى مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کوئی بھی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حرمت والا نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب جب آپ کے نام کوئی خط لکھتے تھے، تو وہ یہ تحریر کرتے تھے کہ یہ فلاں شخص کی طرف سے اللہ کے رسول سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے ثوری اور شعبہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13171]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6108)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13172
وَعَنْ حَنْظَلَةَ الْكَاتِبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَخَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ:" إِذَا اجْتَمَعْنَا فَعَلِيٌّ الْأَمِيرُ، وَإِذَا تَفَرَّقْتُمَا فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى عَمَلِهِ". وَكَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَأَ بِنَفْسِهِ، ثُمَّ لَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَيْهِ. وَكَتَبَ عَلِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَأَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ عُمَرَ الْأَسَدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حنظلہ کاتب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا اور فرمایا: ”جب تم دونوں اکٹھے ہو گے، تو علی امیر ہو گا، اور جب تم دونوں جدا ہو گے، تو تم دونوں میں سے ہر ایک اپنا متعلقہ کام کرے گا۔“ پھر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا جس میں آغاز میں اپنا نام کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حوالے سے ان پر اعتراض نہیں کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا تو اس میں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر پہلے کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر اسدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13172]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر اسدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13172]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3496»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13173
وَعَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَأَ بِنَفْسِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ الْعَلَاءِ ابْنِ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ يُسَمِّهِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ الْعَلَاءَ لَهُ صُحْبَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا تو پہلے اپنا ذکر کیا (یعنی یہ ان کی طرف سے ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔ انہوں نے ان کے بیٹے کا نام بیان نہیں کیا بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13173]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2070) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (88/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13174
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَتَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى إِنْسَانٍ، فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ، وَإِذَا كَتَبَ فَلْيُتَرِّبْ كِتَابَهُ، فَهُوَ أَنْجَحُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک نے کسی شخص کو خط لکھنا ہو تو پہلے اپنا ذکر کرے اور جب وہ خط لکھ لے تو اپنی تحریر پر مٹی لگا لے اس طرح یہ زیادہ کامیاب ہو گی (یعنی اس کی سیاہی نہیں مٹے گی)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13174]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13174]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2368»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13175
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا بِالْوُصَاةِ إِلَى مَنْ بَعْدَهُ مِنْ وُلَاةِ الْأَمْرِ، وَخَتَمَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا مسلم بن حارث تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک خط لکھوایا جس میں اپنے بعد کے حکمرانوں کو ان کے بارے میں تلقین کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مہر لگوا دی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13175]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13175]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (434/19) اخرجه احمد فى المسند (234/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13176
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَرَامَةُ الْكِتَابِ خَتْمُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ السُّدِّيُّ الصَّغِيرُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خط کی عزت یہ ہے کہ اس پر مہر لگائی جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان سدی صغیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13176]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان سدی صغیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13176]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3884»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً