🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

155. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَسْمِ الدَّوَابِّ
جانوروں کو داغ لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13238
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْوَسْمِ فِي الْوَجْهِ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: لَا أَسِمُ إِلَّا فِي الْجَاعِرَتَيْنِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ، إِلَّا أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ تَمَّامِ بْنِ الْعَبَّاسِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر داغ لگانے سے منع کیا تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اب میں صرف اس (جانور) کے دم کے قریب ابھرے ہوئے حصے پر ہی نشان لگاؤں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، البتہ جعفر بن تمام بن عباس نے اپنے دادا سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13238]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6701)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 477، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4475/1، 5499/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13239
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَعِيرٍ قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" لَوْ أَنَّ أَهْلَ هَذَا الْبَعِيرِ عَزَلُوا النَّارَ عَنْ هَذِهِ الدَّابَّةِ". فَقُلْتُ: لَأَسِمَنَّ فِي أَبْعَدِ مَكَانَ مِنْ وَجْهِهَا. قَالَ: فَوَسَمْتُ فِي عَجَبِ الذَّنَبِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَزَادَ فِي أَوَّلِهِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْوَسْمِ أَنْ يُوسَمَ فِي الْوَجْهِ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک اونٹ گزرا، جس کے چہرے پر داغ لگایا گیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس اونٹ والے لوگ اس جانور سے آگ کو الگ کر دیتے تو زیادہ مناسب تھا، راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: میں اس کے چہرے سے سب سے زیادہ دور حصے پر داغ لگایا کروں گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو میں نے دم کے قریب ابھرے ہوئے حصے پر نشان لگانا شروع کیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نشان لگانے سے منع کیا ہے یہ کہ چہرے پر نشان لگایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13239]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2064) اخرجه ابو يعلى فى المسند (651)، أخرجه مسند البزار برقم: 948، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 838، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5506/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13240
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِمَارًا مَوْسُومًا فِي وَجْهِهِ فَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھا دیکھا جس کے چہرے پر داغ لگایا گیا تھا، تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جس نے یہ داغ لگایا ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13240]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2065)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7342»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13241
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: وَسَمَ الْعَبَّاسُ بَعِيرًا لَهُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَهَلَّا فِي غَيْرِ الْوَجْهِ؟". فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَسِمُ إِلَّا فِي آخِرِ عَظْمٍ مِنْهُ. فَوَسَمَ فِي الْجَاعِرَتَيْنِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ خَالِدٍ الطَّحَّانِ وَلَمْ أَعْرِفْ إِسْمَاعِيلَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اونٹ کے چہرے پر داغ لگایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: آپ نے چہرے کے علاوہ کسی جگہ پر کیوں نہیں لگایا، تو انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اب میں صرف اس کی سب سے پیچھے والی ہڈی پر ہی داغ لگاؤں گا، تو انہوں نے دم کے پاس ابھری ہوئی ہڈی پر داغ لگایا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد اسماعیل کے حوالے سے خالد طحان سے نقل کی ہے، میں اسماعیل سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13241]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2066)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13242
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ مَنْ يَسِمُ الْوَجْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر داغ لگانے والے شخص پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11926)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13243
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ جَرَادَةَ - أَحَدُ بَنِي غَيْلَانَ بْنِ جُنَادَةَ - قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِبِلٍ قَدْ وَسَمْتُهَا فِي أَنْفِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"يَا جُنَادَةُ، فَمَا وَجَدْتَ عُضْوًا تَسِمُهُ إِلَّا فِي الْوَجْهِ؟ أَمَا إِنَّ أَمَامَكَ الْقَصَاصَ". فَقَالَ: أَمْرُهَا إِلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" ائْتِنِي بِشَيْءٍ لَيْسَ عَلَيْهِ وَسْمٌ". فَأَتَيْتُهُ بِابْنِ لَبُونٍ وَحِقَّةٍ، فَوَضَعْتُ الْمِيسَمَ فِي الْعُنُقِ، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ:" أَخِّرْ أَخِّرْ" حَتَّى بَلَغَ الْفَخِذَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سِمْ عَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ". فَوَسَمْتُهَا فِي أَفْخَاذِهَا، وَكَانَتْ صَدَقَتُهَا حِقَّتَيْنِ، وَكَانَتْ تِسْعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جنادہ بن جرادہ رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو غیلان بن جنادہ سے ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں کچھ اونٹ ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے ان کی ناک پر داغ لگایا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جنادہ تمہیں داغ لگانے کے لئے چہرے کے علاوہ اور کوئی عضو نہیں ملا؟ آگے چل کے تمہیں اس کا بدلہ دینا ہو گا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان جانوروں کا معاملہ آپ کے سپرد ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس کوئی ایسا جانور لے کے آؤ، جس پر داغ نہ لگا ہوا ہو، تو میں ایک ابن لبون اور ایک حقہ لے کر آپ کے پاس آیا، میں نے داغ لگانے والا آلہ (اس جانور کی) گردن پر رکھا، آپ مسلسل یہی فرماتے رہے، پیچھے کرو اور پیچھے کرو، یہاں تک کہ وہ آلہ زانوں تک پہنچ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی برکت کے ہمراہ داغ لگا دو، تو میں نے ان کے زانوں پر داغ لگایا، ان کا صدقہ دو حقہ بنتے تھے اور وہ نوے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2179)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2179»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13244
وَعَنْ نُقَادَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَسِمُ. قَالَ:" أَوَلَمَ أَرَكَ تَسِمُ فِي الْوَجْهِ؟ لَا تَحْرِقِ اللَّحْمَ". قُلْتُ: فَأَيْنَ أَسِمُ؟ قَالَ:" فِي مَوْضِعِ الْجَرِيرِ مِنَ السَّالِفَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا نقادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں داغ لگا لوں، آپ نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں چہرے پر داغ لگاتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، تم گوشت کو نہ جلاؤ، میں نے عرض کی: پھر میں کہاں داغ لگواؤں؟ آپ نے فرمایا: پیچھے کی طرف جو رسی کی جگہ ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13244]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں