الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ حَقِّ الْجَارِ وَالْوَصِيَّةِ بِالْجَارِ
پڑوسی کا حق اور پڑوسی کے بارے میں وصیت (یعنی تلقین)
حدیث نمبر: 13545
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا حَقُّ جَارِي عَلَيَّ؟؟ قَالَ:" إِنْ مَرِضَ عُدْتَهُ، وَإِنْ مَاتَ شَيَّعْتَهُ، وَإِنِ اسْتَقْرَضَكَ أَقْرَضْتَهُ، وَإِنْ أَعْوَزَ سَتَرْتَهُ، وَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ هَنَّأْتَهُ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ عَزَّيْتَهُ، وَلَا تَرْفَعْ بِنَاءَكَ فَوْقَ بِنَائِهِ فَتَسُدَّ عَلَيْهِ الرِّيحَ، وَلَا تُؤْذِهِ بِرِيحِ قِدْرِكَ إِلَّا أَنْ تَغْرِفَ لَهُ مِنْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پڑوسی کا مجھ پر کیا حق ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ بیمار ہو جائے، تو تم اُس کی عیادت کرو، اگر وہ انتقال کر جائے تو تم جنازے کے ساتھ جاؤ، اگر وہ تم سے قرض مانگے، تو تم اُسے قرض دو، اگر اس کی حالت خراب ہو، تو تم اُس کی پردہ پوشی کرو، اگر اسے کوئی بھلائی نصیب ہو، تو تم اُسے مبارکباد دو، اگر اسے کوئی مصیبت لاحق ہو، تو تم اس سے تعزیت کرو، تم اپنی تعمیر کو اس کی تعمیر سے بلند کر کے اس کی ہوا کو بند نہ کر دو، اور تم اپنی ہنڈیا کی بو کے ذریعے اسے اذیت نہ پہنچاؤ، البتہ اگر تم اپنے سالن (یا اس ہنڈیا) میں سے کچھ اُسے دے دو، تو حکم مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13545]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (419/9)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13546
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا طَبَخَ أَحَدُكُمْ قِدْرًا فَلْيُكْثِرْ مَرَقَهَا، ثُمَّ لِيُنَاوِلْ جَارَهُ مِنْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَائِدُ الْأَعْمَشِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص ہنڈیا پکائے، تو اس میں شوربہ زیادہ کر لے اور پھر اس میں سے کچھ اپنے پڑوسی کو بھی دیدے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعید ہے، جو اعمش کو ساتھ لے کر چلتا تھا، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13546]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعید ہے، جو اعمش کو ساتھ لے کر چلتا تھا، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13546]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1901) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (277/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3615»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13547
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: كُنْتُ مَرَّةً فِي أَرْضٍ قَطَعَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي سَلَمَةَ وَالزُّبَيْرِ مِنْ أَرْضِ النَّضِيرِ، فَخَرَجَ الزُّبَيْرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَنَا جَارٌ مِنَ الْيَهُودِ، فَذَبَحَ شَاةً فَطُبِخَتْ، فَوَجَدْتُ رِيحَهَا فَدَخَلَنِي مِنْ رِيحِ اللَّحْمِ مَا لَمْ يَدْخُلْنِي مِنْ شَيْءٍ قَطُّ، وَأَنَا حَامِلٌ بِابْنَةٍ لِي تُدْعَى خَدِيجَةَ، فَلَمْ أَصْبِرْ، فَانْطَلَقْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقْتَبِسُ مِنْهَا نَارًا لَعَلَّهَا تُطْعِمُنِي، وَمَا بِي مِنْ حَاجَةٍ إِلَى النَّارِ، فَلَمَّا شَمَمْتُ رِيحَهُ وَرَأَيْتُهُ ازْدَدْتُ شَرَهًا، فَأَطْفَأْتُهُ ثُمَّ جِئْتُ الثَّانِيَةَ أَقْتَبِسُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ الثَّالِثَةَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ قَعَدْتُ أَبْكِي وَأَدْعُو اللَّهَ، فَجَاءَ زَوْجُ الْيَهُودِيَّةِ فَقَالَ: أَدَخَلَ عَلَيْكُمْ أَحَدٌ؟ قَالَتْ:لَا إِلَّا الْعَرَبِيَّةُ دَخَلَتْ تَقْتَبِسُ نَارًا. قَالَ: فَلَا آكُلُ مِنْهَا أَبَدًا أَوْ تُرْسِلِي إِلَيْهَا مِنْهَا. فَأَرْسَلَتْ إِلَيَّ بِقُدْحَةٍ، وَلَمْ يَكُنْ فِي الْأَرْضِ شَيْءٌ أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنْ تِلْكَ الْأَكْلَةِ. قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ: الْقُدْحَةُ: الْغَرْفَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں ایک ایسی جگہ پر موجود تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو عطا کی تھی، وہ نضیر قبیلے کی زمین تھی، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے ہوئے تھے، ہمارا ایک یہودی پڑوسی تھا، اس نے بکری ذبح کی اور اس کا گوشت پکایا، مجھے اس کی خوشبو محسوس ہوئی، تو گوشت کی بو کی وجہ سے میری وہ حالت ہو گئی، جو اور کسی چیز کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی، میں اس وقت اپنی اس بیٹی کے حوالے سے حاملہ تھی، جس کا نام خدیجہ ہے، مجھ سے صبر نہیں ہوا، میں گی اور اس شخص کی بیوی سے میں نے آگ مانگی، میرا مقصد یہ تھا کہ وہ مجھے کچھ کھانے کے لیے دیدے گی، مجھے آگ کی ضرورت نہیں تھی، جب میں نے گوشت کی بو دوبارہ سونگھی اور اسے دیکھا، تو میری حالت اور زیادہ خراب ہو گئی، میں نے اس آگ کو بجھایا اور دوسری مرتبہ اس سے آگ لینے کے لئے گئی، پھر تیسری مرتبہ گئی، جب میں نے یہ صورت حال دیکھی، تو میں بیٹھ کر رونے لگی، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے لگی، جب اس عورت کا شوہر گھر آیا، تو اس نے کہا: کیا تمہارے ہاں کوئی آیا تھا؟ اس عورت نے جواب دیا: جی نہیں! البتہ ایک عربی عورت آئی تھی، جو آگ لینے کے لئے آئی تھی، تو اس شخص نے کہا: میں اس گوشت کو اُس وقت تک نہیں کھاؤں گا، جب تک تم اس میں سے کچھ اُس عورت کو نہیں بھجواؤ گی، تو اس عورت نے مجھے ایک چمچہ بھر سالن بھیجا، اُس وقت میرے نزدیک روئے زمین کی کوئی چیز اس کھانے سے زیادہ پسندیدہ نہیں تھی۔ ابن بکیر بیان کرتے ہیں: لفظ قدحہ کا مطلب چمچہ بھر (سالن) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13547]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (103/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن