الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت موسیٰ کلیم اللہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13786
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَوْ غَيْرِهِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوَّلُ إِفَاقَةً، فَأَرْفَعُ رَأْسِي، فَإِذَا بِرَجُلٍ بَيْنِي وَبَيْنَ الْعَرْشِ، فَقِيلَ: هَذَا مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ كَانَ فِي الْأَرْضِ فَقَدْ أَفَاقَ قَبْلِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ یا کسی دوسرے صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن) مجھے سب سے پہلے ہوش آئے گا، میں اپنا سر اٹھاؤں گا، تو ایک شخص میرے اور عرش کے درمیان ہو گا، تو بتایا جائے گا: یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں، اگر تو وہ زمین میں تھے، تو انہیں مجھ سے پہلے ہوش آ گیا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13786]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2351)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف