🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ سِنَانٍ .
خالد بن سنان کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13817
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي عَبْسٍ يُقَالُ لَهُ: خَالِدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ لِقَوْمِهِ: أَنَا أُطْفِئُ عَنْكُمْ نَارَ الْحَرَّتَيْنِ. فَقَالَ لَهُ عِمَارَةُ بْنُ زِيَادٍ - رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ -: وَاللَّهِ مَا قُلْتَ لَنَا يَا خَالِدُ قَطُّ إِلَّا حَقًّا، فَمَا شَأْنُكَ وَشَأْنُ نَارِ الْحَرَّتَيْنِ؟ تَزْعُمُ أَنَّكَ تُطْفِئُهَا؟ قَالَ: فَانْطَلَقَ مَعَهُ عِمَارَةُ بْنُ زِيَادٍ فِي نَاسٍ مِنْ قَوْمِهِ حَتَّى أَتَوْهَا وَهِيَ تَخْرُجُ مِنْ شَقِّ جَبَلٍ فِي حَرَّةٍ يُقَالُ لَهَا: حَرَّةُ أَشْجَعٍ، فَخَطَّ لَهُمْ خَالِدُ خُطَّةً فَأَجْلَسَهُمْ فِيهَا وَقَالَ: إِنْ أَبْطَأْتُ عَنْكُمْ فَلَا تَدْعُونِي بِاسْمِي. فَخَرَجَتْ كَأَنَّهَا خَيْلٌ شُقُرٌ يَتْبَعُ بَعْضُهَا بَعْضًا، فَاسْتَقْبَلَهَا خَالِدٌ [ فَجَعَلَ ] يَضْرِبُهَا بِعَصَاهُ وَيَقُولُ: بَدَا بَدَا كُلُّ مُنْتَهَى مَرَدَا زَعَمَ ابْنُ رَاعِيَةِ الْمِعْزَى أَنِّي لَا أَخْرُجُ مِنْهَا وَثِيَابِي تَنْدَى، حَتَّى دَخَلَ مَعَهَا الشِّقَّ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِمْ. قَالَ: فَقَالَ عِمَارَةُ بْنُ زِيَادٍ: فَوَاللَّهِ لَوْ كَانَ صَاحِبُكُمْ حَيًّا لَقَدْ خَرَجَ إِلَيْكُمْ بَعْدُ. فَقَالُوا: إِنَّهُ قَدْ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَهُ بِاسْمِهِ. قَالَ: فَادْعُوهُ بِاسْمِهِ، فَوَاللَّهِ لَوْ كَانَ صَاحِبُكُمْ حَيًّا لَقَدْ خَرَجَ بَعْدُ. فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَهُ بِاسْمِهِ.، قَالَ: فَدَعُوهُ بِاسْمِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ آخِذًا بِرَأْسِهِ قَالَ: أَلَمْ أَنْهَكُمْ أَنْ تَدْعُونِي بِاسْمِي؟ فَقَدْ وَاللَّهِ قَتَلْتُمُونِي، فَادْفِنُونِي، فَإِذَا مَرَّتْ بِكُمُ الْحُمُرُ فِيهَا حِمَارٌ أَبْتَرُ فَانْبُشُونِي، فَإِنَّكُمْ سَتَجِدُونِي حَيًّا. قَالَ: فَمَرَّتْ بِهِمُ الْحُمُرُ فِيهَا حِمَارٌ أَبْتَرُ، فَقَالَ: انْبُشُوهُ، فَإِنَّهُ أَمَرَنَا أَنْ نَنْبُشَهُ. فَقَالَ عِمَارَةُ بْنُ زِيَادٍ: لَا تُحَدِّثُ مُضَرُ عَنَّا أَنَّا نَنْبُشُ مَوْتَانَا، وَاللَّهِ لَا تَنْبُشُوهُ أَبَدًا.قَالَ: وَقَدْ كَانَ خَالِدٌ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ فِي عُكْمِ امْرَأَتِهِ لَوْحَيْنِ، فَإِذَا أَشْكَلَ عَلَيْكُمْ أَمْرٌ فَانْظُرُوا فِيهِمَا فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ مَا تَسْأَلُونَ عَنْهُ، وَلَا تَمَسُّهُمَا حَائِضٌ. قَالَ: فَلَمَّا رَجَعُوا إِلَى امْرَأَتِهِ سَأَلُوهَا عَنْهُمَا، فَأَخْرَجَتْهُمَا وَهِيَ حَائِضٌ، فَذَهَبَ مَا كَانَ فِيهِمَا مِنْ عِلْمٍ. قَالَ: وَقَالَ أَبُو يُونُسَ: قَالَ سِمَاكٌ: إِنَّ ابْنَ خَالِدِ بْنِ سِنَانٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَرْحَبًا بِابْنِ أَخِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ قَالَ: يَأْتِي أَحْيَانًا بِالْمَنَاكِيرِ. قُلْتُ: وَهَذَا مِنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو عبس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا، جس کا نام خالد بن سنان تھا، اس نے اپنی قوم سے کہا: میں تم سے دو پتھریلے علاقوں کی گرمی بجھا دیتا ہوں، تو اس کی قوم کے ایک فرد عمارہ بن زیاد نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! اے خالد! تم نے ہمیں جو بھی بات کہی ہے، وہ حق ہی ثابت ہوئی ہے، اب تمہارا اور دو پتھریلے علاقوں کی آگ کا کیا معاملہ ہے؟ تم یہ کہہ رہے ہو کہ تم اسے بجھا دو گے؟ راوی بیان کرتے ہیں: پھر عمارہ بن زیاد اپنی قوم کے کچھ افراد کے ہمراہ اس کے ساتھ گیا، یہاں تک کہ وہ لوگ وہاں آئے، تو وہ ایک پتھریلے علاقے میں پہاڑ کے کونے سے نکل رہی تھی (یعنی لاوا بہہ رہا تھا) اسے ”حرہ اشجع“ کہا: جاتا تھا، تو خالد نے ان لوگوں کے لئے ایک لکیر لگائی، اور ان لوگوں کو اس لکیر میں بٹھا دیا اور یہ کہا: اگر مجھے تمہارے پاس آنے میں تاخیر ہو جائے، تو تم نے میرا نام لے کر مجھے نہیں بلانا، وہ آگ (یعنی لاوا) یوں نکل رہی تھی جیسے سرخ رنگ کے گھوڑے ہوتے ہیں، جو ایک دوسرے کے پیچھے پیچھے ہوں، پھر خالد نے اس آگ کی طرف رخ کیا اور اپنے عصا کے ذریعے اسے مارنے لگا اور یہ کہا: بَدَا بَدَا كُلُّ مُنْتَهَى مَرَدَا زَعَمَ ابْنُ رَاعِيَةِ الْمِعْزَى أَنِّي لَا أَخْرُجُ مِنْهَا وَثِيَابِي تَنْدَى یہاں تک کہ وہ اس آگ کے ہمراہ اس دراڑ میں داخل ہو گیا، اسے ان لوگوں کے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، راوی کہتے ہیں: تو عمارہ بن زیاد نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تمہارا ساتھی زندہ ہوتا، تو وہ اب تک نکل کر تمہارے پاس آ جاتا، ان لوگوں نے کہا: اس نے ہمیں اس بات سے منع کیا تھا کہ ہم اس کا نام لے کر اُسے بلائیں، عمارہ نے کہا: تم اسے اس کا نام لے کر بلاؤ! اللہ کی قسم! اگر وہ زندہ ہوتا، تو وہ نکل کر آ چکا ہوتا، تو کسی نے کہا: اس نے ہمیں اس بات سے منع کیا تھا کہ ہم اس کا نام لے کر اسے بلائیں، راوی کہتے ہیں: پھر اُن لوگوں نے اس کا نام لے کر اسے بلایا، تو وہ نکل کر اُن کے پاس آیا، اس نے اپنے سر کو پکڑا ہوا تھا، اس نے کہا: کیا میں نے تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا تھا کہ تم میرا نام لے کر مجھے بلاؤ، اللہ کی قسم! تم لوگوں نے مجھے قتل کر دیا ہے، اب تم لوگ مجھے دفن کرو، جب گدھے تمہارے پاس سے گزریں گے، جن میں ایک ایسا گدھا ہو گا کہ جس کی دم کٹی ہوئی ہو گی، تو تم میری قبر کو کھود دینا، تم مجھے زندہ پا لو گے، راوی کہتے ہیں: پھر ان لوگوں کے پاس سے گدھے گزرے، جن میں ایک دم کٹا گدھا موجود تھا، تو کسی نے کہا: تم اس کی قبر کھود دو! کیونکہ اس نے ہمیں یہ ہدایت کی تھی کہ ہم اس کی قبر کو کھو دیں، تو عمارہ بن زیاد نے کہا: کہیں مضر قبیلے کے لوگ ہمارے بارے میں یہ باتیں نہ کریں کہ ہم اپنے مردوں کی قبریں کھود دیتے ہیں، اللہ کی قسم! تم اس کی قبر کو کبھی نہ کھودنا۔ راوی بیان کرتے ہیں: خالد نے ان لوگوں کو یہ بتایا تھا کہ اس کی بیوی کے سامان میں دو ”الواح“ ہیں، جب تم لوگوں کو کسی معاملے میں مشکل درپیش ہو، تو تم اُن کو دیکھ لینا، تم جس چیز کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہو گے، تمہیں اس کا حل مل جائے گا، لیکن کوئی حیض والی عورت اسے نہ چھوئے، راوی کہتے ہیں: جب وہ لوگ اس کی بیوی کے پاس آئے اور انہوں نے اس خاتون سے وہ الواح مانگیں، تو اس عورت نے وہ الواح نکال کر دیں، تو وہ عورت اس وقت حیض کی حالت میں تھی، تو ان الواح میں جو علم تھا، وہ ختم ہو گیا۔ ابویونس کہتے ہیں: سماک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: خالد بن سنان کا بیٹا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: میرے بھتیجے کو خوش آمدید!
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن مہدی ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات منکر روایات نقل کر دیتا ہے، میں کہتا ہوں: یہ ان (منکر روایات) میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11793)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11793»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13818
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ذُكِرَ خَالِدُ بْنُ سِنَانٍ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ذَاكَ نَبِيٌّ ضَيَّعَهُ قَوْمُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: جَاءَتْ بِنْتُ خَالِدِ بْنِ سِنَانٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَسَطَ لَهَا ثَوْبَهُ. وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَلَكِنْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ مَعَ وَرَعِهِ، وَابْنُ مَعِينٍ، وَهَذَا الْحَدِيثُ مُعَارِضٌ لِلْحَدِيثِ الصَّحِيحِ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى بْنِ مَرْيَمَ، الْأَنْبِيَاءُ إِخْوَةٌ لِعِلَّاتٍ، وَلَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ". قَالَ الْبَزَّارُ: رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ مُرْسَلًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے خالد بن سنان کا ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ نبی تھا، اُس کی قوم نے اُسے ضائع کر دیا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خالد بن سنان کی صاحبزادی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس خاتون کے لئے اپنا کپڑا بچھا دیا تھا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن اس کے پرہیزگار ہونے کے باوجود امام أحمد اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ یہ والی روایت اُس ”صحیح“ حدیث کے برخلاف ہے، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مذکور ہے: ”میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے سب سے زیادہ قریب ہوں، تمام انبیاء علاتی بھائی ہیں، اور میرے اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی نہیں ہے۔“ امام بزار کہتے ہیں:یہ روایت ثوری نے سالم کے حوالے سے سعید بن جبیر سے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13818]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2361)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12250، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5092»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں