الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ قِدَمِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی نبوت کا قدیم ہونا
حدیث نمبر: 13845
عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي عِنْدَ اللَّهِ لَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَإِنَّ آدَمَ لَمُنْجَدِلٍ فِي طِينَتِهِ، وَسَأُنَبِّئُكُمْ بِأَوَّلِ ذَلِكَ: أَنَا دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ، وَبُشْرَى عِيسَى، وَرُؤْيَا أُمِّي الَّتِي رَأَتْ، وَكَذَلِكَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ يَرَيْنَ"
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک خاتم النبیین ہوں، جبکہ سیدنا آدم علیہ السلام اس وقت اپنی طینت میں گوندھے ہوئے تھے اور میں تمہیں اس بارے میں سب سے پہلی چیز کے بارے میں بتاتا ہوں، میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعا کا نتیجہ ہوں، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی بیان کی ہوئی خوشخبری ہوں، اور ان خوابوں کا نتیجہ ہوں جو میرے والدہ نے دیکھے تھے، انبیاء کرام کی مائیں اسی طرح کے خواب دیکھتی ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13845]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2365) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (252/18) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (127/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16712، 16700، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4231»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13846
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَإِنَّ أُمَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَتْ حِينَ وَضَعَتْهُ نُورًا أَضَاءَتْ مِنْهُ قُصُورَ الشَّامِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ نے جب آپ کو جنم دیا، تو انہوں نے ایک نور دیکھا، جس کی وجہ سے شام کے محلات روشن ہو گئے تھے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13846]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13847
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَبِشَارَةُ عِيسَى قَوْمَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" سَأُحَدِّثُكُمْ تَأْوِيلَ ذَلِكَ: دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ، دَعَا: وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ. وَبِشَارَةُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ قَوْلُهُ: وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ. وَرُؤْيَا أُمِّي الَّتِي رَأَتْ فِي مَنَامِهَا، أَنَّهَا وَضَعَتْ نُورًا أَضَاءَتْ مِنْهُ قُصُورُ الشَّامِ". وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ سُوِيدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اور (میں) سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی اس خوشخبری سے متعلق ایک فرد ہوں، جو خوشخبری اُنہوں نے اپنی قوم کو دی تھی۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام بزار اور امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں تمہیں اس کے مفہوم کے بارے میں بتاتا ہوں، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعا سے مراد یہ دعا ہے: ”اے اللہ! تو ان کے درمیان ایسے رسول کو مبعوث کرنا، جو ان میں سے ہو۔“ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی خوشخبری سے مراد ان کا یہ کہنا ہے: ”میں ایک ایسے رسول کی خوشخبری سنانے والا ہوں، جو میرے بعد آئے گا اور جس کا نام أحمد ہو گا“ اور میری والدہ کے خواب سے مراد، وہ خواب ہے، جو انہوں نے سونے کے دوران دیکھا تھا کہ انہوں نے ایک نور کو جنم دیا ہے، اور اس کی وجہ سے شام کے محلات روشن ہو گئے۔“ امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے، ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف سعید بن سوید کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13847]

حدیث نمبر: 13848
وَعَنْ مَيْسَرَةَ الْفَجْرِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى كُتِبْتَ نَبِيًّا؟ قَالَ:" وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا میسرہ فجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کا نبی ہونا کب نوٹ کیا گیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13848]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (59/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13849
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى جُعِلْتَ نَبِيًّا؟ قَالَ:" وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن شقیق ایک شخص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کب نبی بنایا گیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13849]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13849]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (66/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16187، 22701، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4265»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13850
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى كُتِبْتَ نَبِيًّا؟ قَالَ:" وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گی: یا رسول اللہ! آپ کو کب نبی نوٹ کیا گیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13850]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2364)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12571، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5358، 8610»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13851
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَلْقٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ: أَلَا تُعْطِينِي شَيْئًا أَتَعَلَّمُهُ وَأَحْمِلُهُ وَيَنْفَعُنِي وَلَا يَضُرُّكَ؟ فَقَالَ النَّاسُ: مَهْ، اجْلِسْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوهُ، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ الرَّجُلُ لِيَعْلَمَ". فَأَفْرَجُوا لَهُ حَتَّى جَلَسَ فَقَالَ: أَيُّ شَيْءٍ كَانَ مِنْ نُبُوَّتِكَ؟ قَالَ:" أَخَذَ اللَّهُ الْمِيثَاقَ كَمَا أَخَذَ مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ". ثُمَّ تَلَا:" (وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا) وَبُشْرَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَرَأَتْ أُمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنَامِهَا أَنَّهُ خَرَجَ مِنْ بَيْنِ رِجْلَيْهَا سِرَاجٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّامِ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: هَاهْ. وَأَدْنَى مِنْهُ رَأْسَهُ، وَكَانَ فِي سَمْعِهِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَوَرَاءَ ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابومریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا اور آ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہر گیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت سے لوگ موجود تھے، اس نے کہا: کیا آپ مجھے کوئی ایسی چیز عطا نہیں کریں گے، جسے میں سیکھ لوں اور یاد رکھوں، جو مجھے نفع دے گی، اور اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، تو لوگوں نے کہا: رک جاؤ! بیٹھ جاؤ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے موقع دو! یہ شخص اس لئے سوال کرنا چاہتا ہے، تاکہ اسے علم ہو جائے، لوگوں نے اس کے لئے کشادگی پیدا کی، یہاں تک کہ وہ بیٹھ گیا اس نے دریافت کیا: آپ کی نبوت کیا چیز ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھ سے میثاق لیا، جس طرح اس نے انبیاء کرام سے میثاق لیا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور جب ہم نے انبیاء سے ان کا میثاق لیا، تم سے اور نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے، اور ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا۔۔۔۔۔۔۔“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) میں سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی خوشخبری ہوں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے خواب میں دیکھا تھا کہ ان کے درمیان سے ایک چراغ نکلا، جس نے شام کے محلات کو روشن کر دیا، تو اس دیہاتی نے کہا: ہاہ، پھر اس نے اپنا سر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا، یوں محسوس ہوا جیسے اس کی سماعت میں کچھ کمزوری تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے علاوہ بھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13851]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13851]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (33/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح