🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13881
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: مَرَّ [ بِنَا ] النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَجْتَنِي ثَمَرَ الْأَرَاكِ فَقَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ ; فَإِنِّي كُنْتُ أَجْتَنِيهِ وَأَنَا أَرْعَى الْغَنَمَ"، قَالُوا: رَعَيْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، اس وقت ہم پیلو کے پھل کو چن رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سیاہ رنگ کے چننا، میں بھی انہیں چنا کرتا تھا، جب میں بکریاں چرایا کرتا تھا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے بکریاں چرائی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوسلمہ ہے، اس نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13881]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14088، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3513، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6327»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13882
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بُعِثَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَرْعَى الدَّوَابَّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا، تو وہ اپنے اہل خانہ کی بکریاں چراتے تھے اور جب مجھے مبعوث کیا گیا، تو میں اپنے اہل خانہ کی بکریاں ”جیاد“ کے مقام پر چراتا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو اس باب میں ہے، جس میں ان جانوروں کا ذکر ہے جن کو رکھنا چاہیے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13882]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11508»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں