🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. بَابُ عِظَمِ قَدْرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی قدر و منزلت کا عظیم ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13916
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ نَظَرَ إِلَى قُلُوبِ الْعِبَادِ فَوَجَدَ قَلْبَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرَ قُلُوبِ الْعِبَادِ، فَاصْطَفَاهُ لِنَفْسِهِ وَابْتَعَثَهُ بِرِسَالَتِهِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ الْإِجْمَاعِ بِتَمَامِهِ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے بندوں کے دلوں کی طرف نظر کی، تو اس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو سب دلوں سے بہتر پایا، تو اُس نے انہیں اپنی ذات کے لئے منتخب کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی رسالت کے ہمراہ مبعوث کیا۔“
یہ روایت اس سے پہلے اجماع سے متعلق باب میں مکمل روایت کے طور پر گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13916]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2367) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8582) اخرجه الطبراني فى الصغير المعجم 3600»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13917
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمَّا أَذْنَبَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ الذَّنْبَ الَّذِي أَذْنَبَهُ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى الْعَرْشِ فَقَالَ: أَسْأَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ إِلَّا غَفَرْتَ لِي، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: وَمَا مُحَمَّدٌ؟ قَالَ: تَبَارَكَ اسْمُكَ، لَمَّا خَلَقْتَنِي رَفَعْتُ رَأْسِي إِلَى عَرْشِكَ فَرَأَيْتُ فِيهِ مَكْتُوبًا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَعَلِمْتُ أَنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ أَعْظَمَ عِنْدَكَ قَدْرًا مِمَّنْ جَعَلْتَ اسْمَهُ مَعَ اسْمِكَ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا آدَمُ، إِنَّهُ آخِرُ النَّبِيِّينَ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ، وَإِنَّ أُمَّتَهُ آخِرُ الْأُمَمِ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ، وَلَوْلَا هُوَ مَا خَلَقْتُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب سیدنا آدم علیہ السلام سے وہ خطا سرزد ہوئی، جو ان سے سرزد ہوئی تھی، تو انہوں نے اپنا سر اٹھا کر عرش کی طرف دیکھا اور کہا: اے اللہ! میں تجھ سے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں کہ تو میری مغفرت کر دے! تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی کی: محمد کے بارے میں تمہیں کیسے پتہ چلا؟ تو انہوں نے عرض کی: تیرا اسم برکت والا ہے، جب تو نے مجھے پیدا کیا، تو میں نے سر اٹھا کر تیرے عرش کی طرف دیکھا، تو میں نے اس میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ لکھا ہوا دیکھا، تو مجھے یہ پتہ چل گیا کہ تیرے نزدیک اُن سے زیادہ قدر و منزلت اور کسی کی نہیں ہو گی، جن کا نام تو نے اپنے نام کے ساتھ رکھا ہے، تو اللہ نے سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف وحی کی: اے آدم! وہ آخری نبی ہوں گے، جو تمہاری ذریت سے تعلق رکھتے ہوں گے اور ان کی اُمت تمہاری ذریت میں سے آخری امت ہو گی، اگر وہ نہ ہوتے، تو میں نے تمہیں پیدا نہیں کرنا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13917]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (992)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6498»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13918
وَعَنْ عَلِيٍّ الْهِلَالِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَكَانِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ، فَإِذَا فَاطِمَةُ عِنْدَ رَأْسِهِ، قَالَ: فَبَكَتْ حَتَّى ارْتَفَعَ صَوْتُهَا، فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَرْفَهُ إِلَيْهَا فَقَالَ:" حَبِيبَتِي فَاطِمَةُ، مَا الَّذِي يُبْكِيكِ؟"، قَالَتْ: أَخْشَى الضَّيْعَةَ مِنْ بَعْدِكَ، قَالَ:" يَا حَبِيبَتِي، أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى الْأَرْضِ اطِّلَاعَةً فَاخْتَارَ مِنْهَا أَبَاكِ فَابْتَعَثَهُ بِرِسَالَتِهِ، ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَى الْأَرْضِ اطِّلَاعَةً فَاخْتَارَ مِنْهَا بَعْلَكِ وَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيَّ أَنْ أُنْكِحَكِ إِيَّاهُ، يَا فَاطِمَةُ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتٍ قَدْ أَعْطَانَا اللَّهُ سَبْعَ خِصَالٍ لَمْ يُعْطِ أَحَدًا قَبْلَنَا وَلَا يُعْطِي أَحَدًا بَعْدَنَا: أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، وَأَنَا أَكْرَمُ النَّبِيِّينَ عَلَى اللَّهِ، وَأَنَا أَحَبُّ الْمَخْلُوقِينَ إِلَى اللَّهِ، وَأَنَا أَبُوكِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ حَبِيبٍ وَقَدِ اتُّهِمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا علی ہلالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُس بیماری کے دوران آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، جس میں آپ کا وصال ہوا تھا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے سرہانے موجود تھیں، وہ رونے لگیں، یہاں تک کہ ان کی آواز بلند ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اُٹھا کر ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: اے میری محبوب فاطمہ! تم کیوں رو رہی ہو؟ انہوں نے عرض کی: مجھے آپ کے بعد ضائع ہونے کا اندیشہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میری محبوب! کیا تم یہ بات نہیں جانتی ہو کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کی طرف توجہ کی اور پھر اُس میں سے تمہارے باپ کو منتخب کر کے اسے اپنی رسالت کے ہمراہ مبعوث کیا، پھر اس نے زمین کی طرف توجہ کی اور اس میں سے تمہارے شوہر کو منتخب کر لیا، اللہ تعالیٰ نے میری طرف یہ وحی کی: میں تمہاری شادی اُس کے ساتھ کروا دوں گا، اے فاطمہ! ہم اس گھرانے کے لوگ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سات خصوصیات عطا کی ہیں، جو ہم سے پہلے کسی کو عطا نہیں کی گئیں، اور نہ ہمارے بعد کسی کو عطا کی جائیں گی، میں انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں، اور میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تمام انبیاء کرام سے زیادہ معزز ہوں اور میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک ساری مخلوق سے زیادہ محبوب ہوں اور میں تمہارا باپ ہوں۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو مکمل روایت کے طور پر اہل بیت کے فضیلت سے متعلق باب میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن حبیب ہے، جس پر اس حدیث کے حوالے سے الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13918]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6536»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13919
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِفَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:" أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ الْأَرْضِ فَاخْتَارَ مِنْهُمْ أَبَاكِ، فَبَعَثَهُ نَبِيًّا، ثُمَّ اطَّلَعَ الثَّانِيَةَ فَاخْتَارَ بَعْلَكِ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيَّ فَأَنْكَحْتُهُ وَاتَّخَذْتُهُ وَصِيًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا تم یہ نہیں جانتی ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اہل زمین کی طرف متوجہ ہو کر ان میں سے تمہارے باپ کو منتخب کر لیا، اور اسے نبی بنا کے مبعوث کیا، پھر اس نے دوسری مرتبہ متوجہ ہو کر تمہارے شوہر کو منتخب کر لیا، اور اللہ تعالیٰ نے میری طرف یہ وحی کی، تو میں نے تمہاری شادی اُس سے کروا دی اور میں نے اسے وصی بنایا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13919]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4046»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال الهيثمي: رواه بأسانيد وأحدها حسن ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 253)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13920
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَبِيُّنَا خَيْرُ الْأَنْبِيَاءِ". رَوَاهُ بِأَسَانِيدَ وَأَحَدُهَا حَسَنٌ.
اُن صحابی کے حوالے سے معجم صغیر میں یہ روایت منقول ہے: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارا نبی، تمام انبیاء سے بہتر ہے۔“
یہ روایت انہوں نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13920]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (94)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13921
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَأَلْتُ رَبِّي مَسْأَلَةً فَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَسْأَلْهُ، قُلْتُ: يَا رَبِّ، قَدْ كَانَتْ قَبْلِي رُسُلٌ، مِنْهُمْ مَنْ سَخَّرْتَ لَهُ الرِّيَاحَ وَمِنْهُمْ مَنْ كَانَ يُحْيِي الْمَوْتَى، فَقَالَ: أَلَمْ أَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَجِدْكَ ضَالًّا فَهَدَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَجِدْكَ عَائِلًا فَأَغْنَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ وَوَضَعْتُ عَنْكَ وِزْرَكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى يَا رَبِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی، میری یہ خواہش تھی کہ میں نے وہ دعا نہ مانگی ہوتی، میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! مجھ سے پہلے کے رسولوں میں سے کسی کے لئے ہواؤں کو مسخر کیا گیا، ان میں سے کوئی مردوں کو زندہ کر دیتا تھا، تو پروردگار نے فرمایا: کیا ایسا نہیں ہے کہ میں نے تمہیں یتیم پایا، تو تمہیں پناہ دی، اور میں نے تمہیں ”ضال“ پایا، تو تمہاری رہنمائی کی، کیا ایسا نہیں ہے کہ میں نے تمہیں تنگ دست پایا، تو تمہیں خوشحال کر دیا، کیا میں نے تمہیں شرح صدر نصیب نہیں کیا؟ اور تمہارا بوجھ تم سے اُٹھا نہیں لیا؟ تو میں نے عرض کی: جی ہاں! اے میرے پروردگار!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13921]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12289)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12289، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3664، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 302، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3966»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13922
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ: كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟ قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ، قَالَ: إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ....
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: میرے اور آپ کے پروردگار نے یہ فرمایا ہے: کہ میں نے آپ کے ذکر کو کیسے بلند کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ بہتر جانتا ہے، تو (سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:) ”جب میرا ذکر کیا جائے گا، تو میرے ساتھ آپ کا بھی ذکر کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند۔۔۔۔۔۔۔۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13922]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1380)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6504»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13923
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ، وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ، بِيَدَيْ لِوَاءُ الْحَمْدِ، تَحْتِي آدَمُ فَمَنْ دُونَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ”میں“ تمام اولاد آدم کا سردار ہوؤں گا اور یہ فخر کے طور پر نہیں کہتا، اور وہ سب سے پہلا فرد ہوؤں گا جس کے لئے زمین کو شق کیا جائے گا، اور سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا، جس کی شفاعت قبول ہو گی، ہاتھ میں ”لواء حمد“ ہو گا، اور سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ سب اُس کے نیچے ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عثمان کلابی ہے، ابن حبان نے اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13923]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7493)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5078، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 427، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6362/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13924
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ وَلَا فَخْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ خَبَّابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں رسولوں کا قائد ہوں، اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، اور میں انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں، اور یہ فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، اور میں پہلا شفاعت کرنے والا ہوں، اور پہلا ایسا فرد ہوں، جس کی شفاعت قبول ہو گی، اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن عطاء بن خباب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13924]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 49، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 172»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13925
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: إِنَّ أَكْرَمَ خَلِيقَةِ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى اللَّهِ أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: رَحِمَكَ اللَّهُ، الْمَلَائِكَةُ؟ فَقَالَ: إِنَّ أَكْرَمَ خَلِيقَةِ اللَّهِ عَلَى اللَّهِ أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کی مخلوق میں سب سے زیادہ معزز سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، لوگوں نے کہا: اللہ آپ پر رحم کرے، فرشتوں کا کیا معاملہ ہے؟ تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک ساری مخلوق میں سب سے زیادہ معزز سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن طلحہ پربوعی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13925]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں