🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. بَابٌ فِيمَنْ سَمِعَ بِهِ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اس شخص کا بیان، جو نبی اکرم ﷺ کے بارے میں سنتا ہے، اور آپ پر ایمان نہیں لاتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13960
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَلَا يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ لَا يُؤْمِنُ بِي، إِلَّا كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ"، فَقُلْتُ: مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَرَأْتُ فَوَجَدْتُ (وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ)
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس اُمت کا (جو بھی فرد) یا جو یہودی، یا جو عیسائی شخص، میرے بارے میں سنتا ہے، اور مجھ پر ایمان نہیں لاتا، وہ اہل جہنم میں سے ہو گا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بات ارشاد فرماتے ہیں، وہ اللہ کی کتاب میں بھی ہوتی ہے، میں نے قرآن پڑھا، تو اس میں یہ آیت پائی: ”گروہوں میں سے جو شخص ان کا انکار کرے گا، تو اُس کے ساتھ جہنم کا وعدہ ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13960]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (16) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (396/4)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 81/1، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19042»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13961
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَلَمْ يُؤْمِنْ بِي لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ فِي الرِّوَايَتَيْنِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالْبَزَّارُ أَيْضًا بِاخْتِصَارٍ.
ایک روایت کے یہ الفاظ ہیں: ”اور وہ مجھ پر ایمان نہ لائے، وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، دونوں روایات میں امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”صحیح“ ہیں، امام بزار نے بھی اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13961]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (396/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13962
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَلَا يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ [ وَمَاتَ ] وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ، إِلَّا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ"، قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ وَلَفْظُهُ:" لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، اس امت کا جو بھی فرد، میرے بارے میں سنے، یا جو یہودی یا عیسائی سنے، اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اس چیز پر ایمان نہ لایا ہو، جس کے ہمراہ مجھے مبعوث کیا گیا ہے، تو وہ شخص اہل جہنم میں سے ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں یہ روایت مذکور ہے، اور اس کے الفاظ یہ ہیں: ”اس اُمت سے تعلق رکھنے والا، جو بھی یہودی، یا عیسائی شخص میرے بارے میں سنے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13962]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (317/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 218»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں