الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ مَا جَاءَ فِي دُعَائِهِ وَاشْتِرَاطِهِ فِيهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی دعا کے بارے میں اور آپ ﷺ کے اس دعا میں ایک شرط عائد کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13992
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَتَّخِذُ عِنْدَكَ عَهْدًا لَا تُخْلِفُنِيهِ فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ آذَيْتُهُ أَوْ سَبَبْتُهُ - أَوْ قَالَ: - لَعَنْتُهُ، أَوْ جَلَدْتُهُ، فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَصَلَاةً وَقُرْبَةً تُقَرِّبُهُ بِهَا إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میں تیری بارگاہ میں یہ عہد لیتا ہوں، جس کی تو خلاف ورزی نہیں کرے گا، میں ایک انسان ہوں میں، جس بھی مؤمن شخص کو اذیت پہنچاؤں، یا اُسے برا کہہ دوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جس پر میں لعنت کروں، یا اسے کوڑے لگاؤں، تو تو اس چیز کو اس شخص کے لئے پاکیزگی، رحمت اور قربت کا ذریعہ بنا دینا، جس کی وجہ سے تو قیامت کے دن اُسے اپنی بارگاہ کا قرب نصیب کرے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13992]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13992]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1262) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (33/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9510، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2765»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13993
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَفَعَ إِلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ رَجُلًا وَقَالَ لَهَا:" احْتَفِظِي بِهِ"، فَغَفَلَتْ حَفْصَةُ وَمَضَى الرَّجُلُ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا حَفْصَةُ، مَا فَعَلَ الرَّجُلُ؟"، قَالَتْ: غَفَلْتُ عَنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَطَعَ اللَّهُ يَدَكِ"، فَقَالَتْ بِيَدِهَا: هَكَذَا فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا شَأْنُكِ يَا حَفْصَةُ؟"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْتَ قَبْلُ [ لِي ] كَذَا وَكَذَا، قَالَ:" ضَعِي يَدَكِ، فَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَيُّمَا إِنْسَانٍ مِنْ أُمَّتِي دَعَوْتُ عَلَيْهِ أَنْ يَجْعَلَهَا لَهُ مَغْفِرَةً"، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما کو ایک شخص دیا اور ان سے فرمایا: تم اس کا خیال رکھنا، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا اس سے غافل ہوئیں اور وہ شخص چلا گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ نے دریافت کیا: اے حفصہ! اس شخص کا کیا حال ہے؟ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے غافل ہوئی تو وہ چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہارے ہاتھ کاٹ دے، انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا (یا اپنے ہاتھ اوپر کر لیے)، پھر بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حفصہ! تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے پہلے میرے بارے میں یہ یہ بات ارشاد فرمائی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا ہاتھ نیچے کر لو! میں نے اپنے پروردگار سے یہ دعا مانگی ہے، کہ اپنی امت کے جس بھی فرد کے خلاف، میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں، تو اُس دعا کو اس شخص کے لئے مغفرت کا باعث بنا دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13993]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (141/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12023»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13994
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّ أَمْدَادَ الْعَرَبِ كَثُرُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى غَمُّوهُ، وَقَامَ إِلَيْهِ الْمُهَاجِرُونَ يُفَرِّجُونَ عَنْهُ، حَتَّى قَامَ عَلَى عَتَبَةِ عَائِشَةَ فَأَرْهَقُوهُ، فَأَسْلَمَ رِدَاءَهُ فِي أَيْدِيهِمْ وَوَثَبَ عَنِ الْعَتَبَةِ فَدَخَلَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ الْعَنْهُمْ"، قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكَ الْقَوْمُ، قَالَ:" كَلَّا - [ وَاللَّهِ ] - يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ، إِنِّي اشْتَرَطْتُ عَلَى رَبِّي شَرْطًا لَا خُلْفَ لَهُ، قُلْتُ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَضِيقُ بِمَا يَضِيقُ بِهِ الْبَشَرُ، فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ بَدَرَتْ إِلَيْهِ مِنِّي بَادِرَةٌ فَاجْعَلْهَا لَهُ كَفَّارَةً"، قُلْتُ: لِعَائِشَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: عربوں کے وفود بکثرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، یہاں تک کہ آپ پریشانی کا شکار ہو گئے، مہاجرین اُٹھ کر آپ کے پاس آئے اور ان لوگوں کو آپ سے پرے کیا، یہاں تک کہ آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی چوکھٹ کے پاس کھڑے ہوئے، ان لوگوں نے آپ کو تنگ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر ان لوگوں کے ہاتھوں میں چھوڑ دی اور جلدی سے چوکھٹ پار کر کے اندر داخل ہو گئے، پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو ان پر لعنت کر! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہرگز نہیں! اللہ کی قسم! اے ابوبکر کی بیٹی! میں نے، اپنے پروردگار کے ساتھ یہ شرط طے کی ہے، جس کی خلاف ورزی نہیں ہو گی، میں نے یہ کہا: ہے: کہ میں ایک انسان ہوں، میں اُسی طرح تنگی کا شکار ہو جاتا ہوں، جس طرح کوئی انسان تنگی کا شکار ہوتا ہے، تو مؤمنین میں سے جس کی طرف میری جانب سے جلدبازی میں کوئی چیز چلی جائے تو اُس چیز کو اُس شخص کے لئے کفارہ بنا دینا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت صحیح میں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے منقول ہے، تاہم وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس روایت کی سند حسن ہے، البتہ محمد بن جعفر بن زبیر نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13994]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس روایت کی سند حسن ہے، البتہ محمد بن جعفر بن زبیر نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13994]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2107/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24243»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 13995
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِنِّي أَتَغَيَّظُ عَلَيْكُمْ وَأَعْذُرُكُمْ، ثُمَّ أَدْعُو اللَّهَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ: اللَّهُمَّ مَا لَعَنْتُهُمْ أَوْ سَبَبْتُهُمْ أَوْ تَغَيَّظْتُ عَلَيْهِمْ، فَاجْعَلْهُ لَهُمْ بَرَكَةً وَرَحْمَةً وَمَغْفِرَةً وَصَلَاةً، فَإِنَّهُمْ أَهْلِي وَأَنَا لَهُمْ نَاصِحٌ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: ”میں تم پر غصے ہوتا ہوں، پھر میں تمہیں معذور بھی سمجھتا ہوں، پھر میں اللہ تعالیٰ سے اپنے اور اس کے درمیان معاملے کے حوالے سے دعا کرتا ہوں، کہ اے اللہ! جس پر میں نے لعنت کی ہو، یا جس کو برا کہا: ہو، یا جس پر غصے کا اظہار کیا ہو، تو اُس چیز کو ان کے لئے برکت، رحمت، مغفرت اور فضل کا باعث بنا دے، کیونکہ یہ لوگ میرے اہل ہیں اور میں ان کا خیرخواہ ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13995]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13995]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7081)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13996
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ مَنْ لَعَنْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ثُمَّ دَخَلَ فِي الْإِسْلَامِ، فَاجْعَلْ ذَلِكَ قُرْبَةً لَهُ إِلَيْكَ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ حَالِ أَبِي السَّوَّارِ فِي مَنَاقِبِهِ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! میں نے زمانہ جاہلیت میں، جس پر لعنت کی ہو اور پھر وہ مسلمان ہو گیا ہو، تو تُو اس چیز کو اس شخص کے لئے اپنی بارگاہ میں مقرب ہونے کا باعث بنا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوسوار رضی اللہ عنہ کی حالت کے بارے میں حدیث اُن کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13996]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوسوار رضی اللہ عنہ کی حالت کے بارے میں حدیث اُن کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13996]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (393/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13997
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُ الْبَشَرُ وَأَرْضَى كَمَا يَرْضَى الْبَشَرُ، فَمَنْ لَعَنْتُهُ مِنْ أَحَدٍ مِنْ أُمَّتِي فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَرَحْمَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! بے شک میں ایک انسان ہوں، میں اُسی طرح غصے میں آ جاتا ہوں، جس طرح ایک انسان غصے میں آ جاتا ہے، اور میں بھی اُسی طرح راضی ہو جاتا ہوں، جس طرح کوئی انسان راضی ہوتا ہے، تو اپنی امت کے جس فرد پر میں نے لعنت کی ہو، تو اُس (لعنت) کو اُس شخص کے لئے پاکیزگی اور رحمت کا باعث بنا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13997]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13997]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2330، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9814، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6009»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13998
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خَثَيَمٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ، فَوَجَدْتُهُ طَيِّبَ النَّفْسِ فَقُلْتُ: يَا أَبَا الطُّفَيْلِ، أَخْبِرْنِي عَنِ النَّفَرِ الَّذِينَ لَعَنَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَمَّ أَنْ يُخْبِرَنِي، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ سَوْدَةُ: مَهْ يَا أَبَا الطُّفَيْلِ، أَمَا بَلَغَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، فَأَيُّمَا عَبْدٍ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ دَعَوْتُ عَلَيْهِ بِدَعْوَةٍ فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَرَحْمَةً"؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبدالله بن عثمان بن خثیم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے ان کے مزاج کو خوشگوار پایا، تو میں نے کہا: اے سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ! آپ مجھے ان لوگوں کے بارے میں بتائیے جن پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی تھی، وہ مجھے اُن کے بارے میں بتانے ہی والے تھے کہ اُن کی اہلیہ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے ابوطفیل! رک جائیے! کیا آپ کو یہ بات پتہ نہیں چلی ہے؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میں ایک انسان ہوں، مؤمنین میں سے جس شخص کے خلاف میں دعا کر دوں، تو تُو اس کو اس شخص کے لئے پاکیزگی اور رحمت کا باعث بنا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور ان کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13998]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور ان کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13998]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23281»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔