الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِي سِرِّهِ وَعَلَانِيَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے پوشیدہ اور اعلانیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14059
عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالُوا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ حَدِّثِينَا عَنْ سِرِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَتْ: كَانَ سِرُّهُ وَعَلَانِيَتُهُ سَوَاءً. ثُمَّ نَدِمَتْ قَالَتْ: أَفْشَيْتُ سِرَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ أَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" أَحْسَنْتِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: عَنْ يَحْيَى، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن جزار بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: اے ام المؤمنین! آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ معاملات کے بارے میں بتائیے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ اور اعلانیہ معاملے ایک جیسے ہوتے ہیں، پھر وہ ندامت کا شکار ہو گئیں، انہوں نے سوچا کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پوشیدہ معاملے کو ظاہر کر دیا ہے، وہ بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ یحیی کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14059]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ یحیی کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14059]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (309/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26097»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح