الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ إِخْبَارِ الذِّئْبِ بِنُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
بھیڑیے کا نبی اکرم ﷺ کی نبوت کی اطلاع دینا
حدیث نمبر: 14081
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: عَدَا الذِّئْبِ عَلَى شَاةٍ فَأَخَذَهَا، فَطَلَبَهَا الرَّاعِي فَانْتَزَعَهَا مِنْهُ، فَأَقْعَى الذِّئْبُ عَلَى ذَنَبِهِ فَقَالَ: أَلَا تَتَّقِي اللَّهَ تَنْزِعُ مِنِّي رِزْقًا سَاقَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيَّ؟ فَقَالَ: يَا عَجَبًا ذِئْبٌ مُقْعَى عَلَى ذَنَبِهِ يُكَلِّمُنِي بِكَلَامِ الْإِنْسِ! فَقَالَ الذِّئْبُ: أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَعْجَبَ مِنْ ذَلِكَ! مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَثْرِبَ يُخْبِرُ النَّاسَ بِأَنْبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ. قَالَ: فَأَقْبَلَ الرَّاعِي يَسُوقُ غَنَمَهُ حَتَّى دَخَلَ الْمَدِينَةَ فَزَوَى إِلَى زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهَا ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنُودِيَ: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ لِلْأَعْرَابِيِّ:" أَخْبِرْهُمْ". فَأَخْبَرَهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُكَلِّمَ السِّبَاعُ الْإِنْسَ، وَيُكَلِّمَ الرَّجُلَ عَذَبَةُ سَوْطِهِ وَشِرَاكَ نَعْلِهِ، وَيُخْبِرُ فَخِذُهُ مَا أَحْدَثَ أَهْلُهُ بَعْدَهُ". قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک بھیڑیے نے ایک بکری پر حملہ کر کے اُسے پکڑ لیا، چرواہا اس کے پیچھے گیا، اس نے اس بھیڑیے سے اس بکری کو چھٹرا لیا، تو وہ بھیٹریا اپنی دم کے بل اقصاء کے طور پر بیٹھ گیا اور اس نے چرواہے سے کہا: کیا تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے نہیں ہو؟ تم نے مجھ سے وہ رزق چھین لیا، جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا تھا، اُس شخص نے کہا: یہ کیسی حیران کن بات ہے، ایک بھیڑیا جو اپنی دم کے بل اقعاء کے طور پر بیٹھا ہے، وہ میرے ساتھ انسانوں کی طرح کلام کر رہا ہے، تو اس بھیڑیے نے کہا: کیا میں تمہیں اس سے زیادہ حیران کن بات نہ بتاؤں؟ یثرب میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں، جو لوگوں کو پہلے زمانے کی خبریں دیتے ہیں، راوی کہتے ہیں: پھر وہ چرواہا اپنی بکریوں کو ہانکتے ہوئے آیا اور مدینہ منورہ میں داخل ہوا، اس نے مدینہ منورہ کے ایک کنارے پر انہیں اکٹھا کیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، اعلان کیا گیا کہ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے اُس دیہاتی سے کہا: تم ان لوگوں کو اس بارے میں بتاؤ، اس نے ان لوگوں کو بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے سچ کہا: ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک جانور انسانوں کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے، اور آدمی کے ساتھ اس کی چھڑی کا کونا اور اس کے جوتے کا تسمہ بھی کلام کریں گے، اور اس کا زانوں اُسے بتائے گا کہ اُس کے بعد اس کی بیوی نے کیا کیا؟“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14081]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14081]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2431) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (83/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2181، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11383، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8490، 8492»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14082
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَيْضًا قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ مِنْ أَسْلَمَ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ يَهُشُّ عَلَيْهِ فِي بَيْدَاءِ ذِي الْحُلَيْفَةِ إِذْ عَدَا عَلَيْهِ الذِّئْبُ فَانْتَزَعَ شَاةً مِنْ غَنَمِهِ، فَجَهْجَأَهُ الرَّجُلُ يَرْمِي بِالْحِجَارَةِ حَتَّى اسْتَنْقَذَ مِنْهُ شَاتَهُ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک مرتبہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی بکریوں میں موجود تھا، وہ انہیں لے کر ذوالحلیفہ کے مقام میں جا رہا تھا، اسی دوران ایک بھیڑیے نے اس پر حملہ کر دیا، اس نے اس کی بکریوں میں سے ایک بکری کو حاصل کر لیا، تو اس چرواہے نے اس بھیڑیے کو پتھر مارنے شروع کیے، یہاں تک کہ اس سے بکری کو چھڑا لیا۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14082]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (11815)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14083
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ ذِئْبٌ إِلَى رَاعِي غَنَمٍ فَأَخَذَ مِنْهَا شَاةً، فَطَلَبَهُ الرَّاعِي حَتَّى انْتَزَعَهَا مِنْهُ. قَالَ: فَصَعِدَ الذِّئْبُ عَلَى تَلٍّ فَأَقْعَى وَاسْتَزْفَرَ وَقَالَ: عَمَدْتَ إِلَى رِزْقٍ رَزَقَنِيهِ اللَّهُ فَانْتَزَعْتَهُ مِنِّي؟ فَقَالَ الرَّاعِي: بِاللَّهِ إِنْ رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ ذِئْبًا يَتَكَلَّمُ!! قَالَ الذِّئْبُ: أَعْجَبُ مِنْ هَذَا رَجُلٌ فِي النَّخَلَاتِ بَيْنَ الْحَرَمَيْنِ يُخْبِرُكُمْ بِمَا مَضَى وَبِمَا هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكُمْ. وَكَانَ الرَّجُلُ يَهُودِيًّا فَجَاءَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَبَّرَهُ وَصَدَّقَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا أَمَارَاتٌ مِنْ أَمَارَاتٍ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ، قَدْ أَوْشَكَ الرَّجُلُ أَنْ يَخْرُجَ فَلَا يَرْجِعُ حَتَّى تُحَدِّثَهُ نَعْلَاهُ وَسَوْطُهُ مَا أَحْدَثَ أَهْلُهُ بَعْدَهُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک بھیڑیا بکریوں کے چرواہے کے پاس آیا، اور اس نے اُس کی بکریوں میں سے ایک بکری لے لی، چرواہا اس کے پیچھے گیا، اس نے اس بھیڑیے سے اس بکری کو چھٹرا لیا، راوی کہتے ہیں: تو وہ بھیڑیا ایک ٹیلے پر چڑھا، اُس نے اپنی دم دونوں ٹانگوں کے درمیان کی اور بولا: تم ایک ایسے رزق کی طرف آئے، جسے اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا تھا، اور تم نے اس کو مجھ سے چھین لیا، تو اس چرواہے نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آج کے دن کی طرح کی صورت حال کبھی نہیں دیکھی کہ ایک بھیڑیا بات چیت کر رہا ہے، اُس بھیڑیے نے کہا: اس سے بھی زیادہ حیران کن وہ صاحب ہیں، جو دو طرف پتھریلی زمین کے درمیان موجود کھجوروں کے درختوں کے درمیان رہتے ہیں، اور وہ گزرے ہوئے زمانے کے بارے میں، اور تمہارے بعد جو کچھ ہو گا، اس کے بارے میں تمہیں بتاتے ہیں، وہ شخص یہودی تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ کو اس بارے میں بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بات کی تصدیق کی اور آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”قیامت سے پہلے آنے والی نشانیوں میں ایک نشانی یہ بھی ہے، عنقریب ایسا ہو گا کہ کوئی شخص جائے گا اور جب وہ واپس آئے گا، تو اُس کا جوتا، یا اُس کا کوڑا بتائیں گے کہ اُس کے بعد اس کے گھر والوں نے کیا کیا؟“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14083]
یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14083]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (8049)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2199، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4401، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3695، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8002، 8739، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20808»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح