🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

66. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14208
عَنْ حَرْبِ بْنِ سُرَيْجٍ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مَنْ بَلْعَدَوِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَنَزَلْتُ عِنْدَ الْوَادِي، فَإِذَا رَجُلَانِ بَيْنَهُمَا عَنْزٌ وَاحِدَةٌ، وَإِذَا الْمُشْتَرِي يَقُولُ لِلْبَائِعِ:" أَحْسِنْ مُبَايَعَتِي". قَالَ: فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: هَذَا الْهَاشِمِيُّ الَّذِي قَدْ أَضَلَّ النَّاسَ، أَهْوَ هُوَ؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ حَسَنُ الْجِسْمِ، عَظِيمُ الْجَبْهَةِ، دَقِيقُ الْأَنْفِ، دَقِيقُ الْحَاجِبَيْنِ، وَإِذَا مِنْ ثُغْرَةِ نَحْرِهِ إِلَى سُرَّتِهِ مِثْلُ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ، شَعْرٌ أَسْوَدُ، وَإِذَا هُوَ بَيْنَ طِمْرِينِ.
قَالَ: فَدَنَا مِنَّا فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ". فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ، فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ دَعَا الْمُشْتَرِيَ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لَهُ يُحْسِنْ مُبَايَعَتِي. فَمَدَّ يَدَهُ وَقَالَ:" أَمْوَالَكُمْ تَمْلِكُونَ، إِنِّي أَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَطْلُبُنِي أَحَدٌ مِنْكُمْ بِشَيْءٍ ظَلَمْتُهُ فِي مَالٍ، وَلَا فِي دَمٍ، وَلَا عِرْضٍ، إِلَّا بِحَقِّهِ، رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً سَهْلَ الْبَيْعِ، سَهْلَ الشِّرَاءِ، سَهْلَ الْأَخْذِ، سَهْلَ الْعَطَاءِ، سَهْلَ الْقَضَاءِ، سَهْلَ التَّقَاضِي". ثُمَّ مَضَى، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَقُصَّنَّ هَذَا فَإِنَّهُ حَسَنُ الْقَوْلِ، فَتَبِعْتُهُ فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ بِجَمِيعِهِ فَقَالَ:" مَا تَشَاءُ؟". فَقُلْتُ: أَنْتَ الَّذِي أَضْلَلْتَ النَّاسَ، وَأَهْلَكْتَهُمْ، وَصَدَدْتَهُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُهُمْ؟ قَالَ:" ذَاكَ اللَّهُ". قَالَ: مَا تَدْعُو إِلَيْهِ؟ قَالَ:" أَدْعُو عِبَادَ اللَّهِ إِلَى اللَّهِ". قَالَ: قُلْتُ: مَا تَقُولُ؟ قَالَ:" أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَأَنِّي مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، وَتُؤْمِنُ بِمَا أَنْزَلَهُ عَلَيَّ، وَتَكْفُرُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ". قَالَ: قُلْتُ: وَمَا الزَّكَاةُ؟ قَالَ:" يَرُدُّ غَنِيُّنَا عَلَى فَقِيرِنَا". قَالَ: قُلْتُ: نِعْمَ الشَّيْءُ تَدْعُو إِلَيْهِ.
قَالَ: فَلَقَدْ كَانَ وَمَا فِي الْأَرْضِ أَحَدٌ يَتَنَفَّسُ أَبْغَضُ إِلَيَّ مِنْهُ، فَمَا بَرِحَ حَتَّى كَانَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ وَلَدِي، وَوَالِدِي، وَمِنَ النَّاسِ أَجْمَعِينَ. قَالَ: فَقُلْتُ: قَدْ عَرَفْتُ. قَالَ:" قَدْ عَرَفْتَ". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ، وَأَنِّي مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، وَتُؤْمِنُ بِمَا أُنْزِلَ عَلَيَّ؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرِدُ مَاءً عَلَيْهِ كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ، فَأَدْعُوهُمْ إِلَى مَا دَعَوْتَنِي إِلَيْهِ، فَإِنِّي أَرْجُو أَنْ يَتَّبِعُوكَ. قَالَ:" نَعَمْ فَادْعُهُمْ". فَأَسْلَمَ أَهْلُ ذَلِكَ الْمَاءِ رِجَالُهُمْ وَنِسَاؤُهُمْ، فَمَسَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
حرب بن سریج بیان کرتے ہیں: بلعدویہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مجھے یہ بات بتائی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے دادا نے مجھے یہ بات بتائی ہے: میں مدینہ منورہ گیا، وہاں میں نے ایک وادی میں پڑاؤ کیا، وہاں دو افراد موجود تھے، جن کے درمیان ایک بکری تھی، خریدار شخص، فروخت کرنے والے سے کہہ رہا تھا: تم میرے ساتھ اچھی طرح سودا کرنا، میں نے دل میں سوچا، یہی ہاشمی نوجوان ہے، جس نے لوگوں کو گمراہ کیا ہے، کیا یہ وہی ہے؟ راوی کہتے ہیں: جب میں نے غور سے جائزہ لیا، تو وہ ایسے شخص تھے، جن کا جسم خوبصورت تھا، پیشانی بڑی تھی، ناک پتلی تھی، بھنویں پتلی تھیں، ان کے سینے سے لے کر ناف تک سیاہ رنگ کی بالوں کی لکیر سی تھی اور انہوں نے دو چادریں اوڑھی ہوئی تھیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ ہمارے قریب آئے اور بولے: السلام علیکم، ہم نے انہیں سلام کا جواب دیا، تھوڑی دیر بعد خریدار نے بلایا اور کہا: یا رسول اللہ! اس سے کہیں کہ یہ میرے ساتھ اچھی طرح سے سودا کرے، تو انہوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اموال ہیں، تم ان کے مالک ہو، مجھے یہ امید ہے کہ جب میں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا، تو تم میں سے کوئی ایک شخص کسی ایسی چیز کے حوالے سے مجھ سے مطالبہ نہیں کرے گا، جو میں نے کسی کے مال یا جان یا عزت کے حوالے سے، اُس کے ساتھ زیادتی کی ہو، اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے، جو فروخت کرتے ہوئے نرمی سے کام لیتا ہے، خریدتے ہوئے نرمی سے کام لیتا ہے، لیتے ہوئے نرمی سے کام لیتا ہے، دیتے ہوئے نرمی سے کام لیتا ہے، ادائیگی کرتے ہوئے نرمی سے کام لیتا ہے، اور تقاضا کرتے ہوئے نرمی سے کام لیتا ہے۔ پھر آپ تشریف لے گئے، میں نے سوچا: اللہ کی قسم! میں ان کے پیچھے جاؤں گا، کیونکہ ان کی بات تو اچھی ہے، میں آپ کے پیچھے چلا گیا، میں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ میری طرف پوری طرح مڑ کر متوجہ ہوئے اور فرمایا: تم کیا چاہتے ہو؟ میں نے کہا: آپ ہی وہ فرد ہیں، جنہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا ہوا ہے، اور انہیں ہلاکت کا شکار کر دیا ہے، اور آپ انہیں اس چیز سے روکتے ہیں جن کی ان کے آباؤ اجداد عبادت کیا کرتے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ (یعنی عبادت کے لائق) تو اللہ تعالیٰ ہے، میں نے کہا: آپ کس چیز کی طرف دعوت دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں اللہ کے بندوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف جانے کی دعوت دیتا ہوں، میں نے کہا: آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں، تم اس بات پر ایمان لاؤ، جو مجھ پر نازل کیا گیا ہے، لات اور عزیٰ کا انکار کرو، تم نماز قائم کرو اور تم زکوۃ دو، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: زکوۃ کیا ہوتی ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ ہمارے خوش حال لوگ ہمارے غریبوں کو دیتے ہیں، میں نے کہا: یہ تو اچھی بات ہے، جس کی طرف آپ دعوت دیتے ہیں، پھر راوی نے بیان کیا: پہلے یہ صورت حال تھی کہ روئے زمین پر کوئی بھی فرد، میرے نزدیک ان سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھا، لیکن پھر یہ عالم ہو گیا کہ آپ میرے نزدیک میری اولاد، میرے والد اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہو گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے کہا: میں نے معرفت حاصل کر لی ہے، آپ نے فرمایا: تم نے جان لیا ہے، میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کا رسول ہوں، اور تم اس بات پر ایمان لاؤ، جو مجھ پر نازل کی گئی ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: ٹھیک ہے یا رسول اللہ! میں ایسے پانی پر جاؤں گا جہاں بہت سے لوگ آتے ہیں اور ان لوگوں کو اس چیز کی طرف دعوت دوں گا، جس کی طرف آپ دعوت دیتے ہیں، تو مجھے یہ امید ہے کہ وہ لوگ آپ کی پیروی کر لیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے، تم ان کو دعوت دو، راوی کہتے ہیں: تو اس پانی کے آس پاس رہنے والے لوگوں نے، ان کے مردوں اور خواتین نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کے سر پر ہاتھ بھی پھیرا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14208]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1338، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2752، 6325»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں