الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ مَا يَحْصُلُ لِأُمَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ اسْتِغْفَارِهِ بَعْدَ وَفَاتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کی امت کو، آپ کے وصال کے بعد آپ ﷺ کے استغفار مین سے کیا چیز حاصل ہے؟
حدیث نمبر: 14250
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً سَيَّاحِينَ، يُبَلِّغُونَ عَنْ أُمَّتِي السَّلَامَ". قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَيَاتِي خَيْرٌ لَكَمْ تُحْدِثُونَ وَيُحَدَثُ لَكَمْ، وَوَفَاتِي خَيْرٌ لَكَمْ تُعْرَضُ عَلَيَّ أَعْمَالُكُمْ، فَمَا رَأَيْتُ مِنْ خَيْرٍ حَمَدَتُ اللَّهَ عَلَيْهِ، وَمَا رَأَيْتُ مِنْ شَرٍّ اسْتَغْفَرْتُ اللَّهَ لَكَمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہیں جو گھومتے پھرتے رہتے ہیں اور وہ میری امت کی طرف سے سلام مجھ تک پہنچاتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری زندگی، تمہارے حق میں بہتر ہے، تم لوگ بات چیت کر لیتے ہو اور تمہارے ساتھ بات چیت کر لی جاتی ہے، اور میری وفات بھی تمہارے لئے بہتر ہو گی، کیونکہ تمہارے اعمال میرے سامنے پیش کیے جائیں گے، تو میں جو بھلائی کی چیز دیکھوں گا، اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، اور میں جو برائی کی چیز دیکھوں گا، تو تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائے مغفرت کروں گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14250]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14250]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (845)، أخرجه مسند البزار برقم: 1925، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3824، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6412»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔