الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14386
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ غَدَاةٍ بَعْدِ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَقَالَ:" رَأَيْتُ قُبَيْلَ الْفَجْرِ كَأَنِّي أُعْطِيتُ الْمَقَالِيدَ وَالْمَوَازِينَ. فَأَمَّا الْمَقَالِيدُ فَهَذِهِ الْمَفَاتِيحُ. وَأَمَّا الْمَوَازِينُ فَهَذِهِ الَّتِي يُوزَنُ بِهَا، فَوُضِعْتُ فِي كِفَّةٍ وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَوُزِنْتُ بِهِمْ فَرَجَحْتُ. ثُمَّ جِيءَ بِأَبِي بَكْرٍ، فَوُزِنَ بِهِمْ فَوَزَنَ. ثُمَّ جِيءَ بِعُمْرَ، فَوُزِنَ بِهِمْ فَوَزَنَ. ثُمَّ جِيءَ بِعُثْمَانَ، فَوُزِنَ بِهِمْ. ثُمَّ رُفِعَتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَرَجَحَ بِهِمْ". فِي الْجَمِيعِ. وَقَالَ:" ثُمَّ جِيءَ بِعُثْمَانَ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ بِهِمْ، ثُمَّ رُفِعَتْ"، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن سورج نکلنے کے بعد صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبح صادق سے کچھ پہلے میں نے دیکھا کہ جیسے مجھے مقالید اور موازین عطا کیے گئے ہیں، جہاں تک مقالید کا سوال ہے، تو اس سے مراد چابیاں ہیں، اور جہاں تک موازین کا معاملہ ہے، تو اس سے مراد وہ چیز ہے، جس کے ذریعے وزن کیا جاتا ہے، تو مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو میں ان سب سے زیادہ وزنی تھا اور میرا پلڑا بھاری ہو گیا، پھر ابوبکر کو لایا گیا، اور اس کا وزن ان لوگوں کے ساتھ کیا گیا تو وہ وزنی تھا، پھر عمر کو لایا گیا اور اس کا وزن ان لوگوں کے ساتھ کیا گیا، تو وہ وزنی تھا، پھر عثمان کو لایا گیا، اس کا وزن ان لوگوں کے ساتھ کیا گیا پھر اس ترازو کو اٹھا لیا گیا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ ان سب سے زیادہ وزنی تھا“ تمام روایت میں یہی الفاظ ہیں، اور اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”پھر عثمان کو لایا گیا اسے ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو عثمان ان سب سے وزنی تھا پھر وہ پلڑا اٹھا لیا گیا۔“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14386]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5469)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14387
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ فِيهَا خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيَّ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: بِلَالٌ. فَمَضَيْتُ، فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَقُرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ، وَلَمْ أَرَ فِيهَا أَحَدًا أَقَلَّ مِنَ النِّسَاءِ وَالْأَغْنِيَاءِ. قِيلَ لِي: أَمَّا الْأَغْنِيَاءُ ; فَهُمْ هَاهُنَا يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ، وَأَمَّا النِّسَاءُ ; فَأَلْهَاهُنَّ الْأَحْمَرَانِ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ". قَالَ:" ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ، فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ أُتِيتُ بِكِفَّةٍ، فَوُضِعْتُ فِيهَا وَوُضِعَتْ أُمَّتِي، فَرَجَحْتُ بِهَا. ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ. ثُمَّ جِيءَ بِعُمَرَ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا، فَرَجَحَ عُمَرُ. وَعُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا، فَجَعَلُوا يَمُرُّونَ، فَاسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، فَجَاءَ بَعْدَ الْإِيَاسِ، فَقُلْتُ: عَبْدَ الرَّحْمَنِ؟ فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ [ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ ] ، مَا خَلَصْتُ إِلَيْكَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَا أَخْلُصُ إِلَيْكَ أَبَدًا إِلَّا بَعْدَ الْمُشِيبَاتِ. قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ كَثْرَةِ مَالِي أُحَاسَبُ وَأُمَحَّصُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِمَا مُطَّرِحُ بْنُ زِيَادٍ وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَكِلَاهُمَا مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ، وَمِمَّا يَدُلُّكَ عَلَى ضَعْفِ هَذَا: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ أَحَدُ أَصْحَابِ بَدْرٍ وَالْحُدَيْبِيَةِ، وَأَحَدُ الْعَشْرَةِ، وَهُمْ أَفْضَلُ الصَّحَابَةِ. وَالْحَمْدُ لِلَّهِ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے کسی کی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ بلال ہیں، میں گیا، تو اہل جنت میں اکثریت مہاجرین کے غریب لوگوں اور مسلمانوں کے بچوں کی تھی اور میں نے وہاں سب سے زیادہ کم تعداد خوشحال لوگوں اور خواتین کی پائی، مجھ سے کہا: گیا کہ جہاں تک خوشحال لوگوں کا تعلق ہے، تو انہیں وہاں روک لیا گیا ہے، اور ان سے حساب لیا جائے گا، اور تفتیش کی جائے گی، اور جہاں تک خواتین کا تعلق ہے تو دو سرخ چیزوں یعنی سونے اور ریشم نے انہیں غافل کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر ہم جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے سے نکلے، جب میں دروازے کے پاس پہنچا تو میرے پاس ایک ترازو لایا گیا، جس کے ایک پلڑے میں مجھے رکھا گیا، اور دوسرے پلڑے میں میری امت کو رکھا گیا، تو میں ان سب سے وزنی تھا، پھر ابوبکر کو لایا گیا، اور اسے ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری پوری امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو ابوبکر وزنی تھا، پھر عمر کو لایا گیا، اسے ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری پوری امت کو لایا گیا، اور ان لوگوں کو رکھا گیا، تو عمر والا پلڑا وزنی تھا، پھر میرے سامنے میری امت کے ایک ایک فرد کو پیش کیا گیا، وہ لوگ گزرتے رہے، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے آنے میں تاخیر ہو گئی، وہ کچھ دیر کے بعد آیا، میں نے کہا: عبدالرحمن (کیا ہوا؟) تو اس نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں آپ کے پاس اس وقت پہنچ پایا ہوں جب میں یہ گمان کر چکا تھا کہ میں کبھی بھی آپ کے پاس نہیں پہنچ سکوں گا، صرف اس صورت میں پہنچ سکوں گا، جب بوڑھا ہو جاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا تھی؟ انہوں نے بتایا: میرے مال کی کثرت (وجہ تھی) مجھ سے حساب لیا جا رہا تھا اور تفتیش کی جا رہی تھی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں کی روایات کی سند میں ایک راوی مطرح بن زیاد ہے، اور ایک راوی علی بن یزید الہانی، ان دونوں کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے، اور جو بات اس روایت کے ضعیف ہونے پر دلالت کرتی ہے وہ یہ ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا شمار غزوہ بدر اور غزوہ حدیبیہ میں شرکت کرنے والے افراد میں ہوتا ہے، وہ عشرہ مبشرہ میں سے ایک ہیں، اور فضیلت رکھنے والے صحابہ میں سے ہیں، باقی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14387]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7923) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (259/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21729»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14388
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُرِيتُ أَنِّي وُضِعْتُ فِي كِفَّةٍ وَأُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَعَدَلْتُهَا، ثُمَّ وُضِعَ أَبُو بَكْرٍ فِي كِفَّةٍ وَأُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَعَدَلَهَا، ثُمَّ وُضِعَ عُمَرُ فِي كِفَّةٍ وَأُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَعَدَلَهَا، وَوُضِعَ عُثْمَانُ فِي كِفَّةٍ وَأُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَعَدَلَهَا، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ: كَانَ صَدُوقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ: كَانَ صَدُوقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری امت کو ایک پلڑے میں رکھا گیا، تو میں ان کے برابر ہو گیا، پھر ابوبکر کو ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو ابوبکر ان کے برابر ہو گیا، پھر عمر کو ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو وہ ان کے برابر ہو گیا، پھر عثمان کو ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو وہ ان کے برابر ہو گیا، پھر میزان کو اٹھا لیا گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے، اور وہ متروک ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، محمد بن مبارک صوری بیان کرتے ہیں: وہ صدوق تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14388]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14389
وَعَنْ عَرْفَجَةَ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ، ثُمَّ قَالَ:" وُزِنَ أَصْحَابِي اللَّيْلَةَ ; فَوُزِنَ أَبُو بَكْرٍ فَوَزَنَ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ فَوَزَنَ، ثُمَّ وُزِنَ عُثْمَانُ فَوَزَنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي رِوَايَاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي رِوَايَاتٍ.
سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”گزشتہ رات میرے اصحاب کا وزن کیا گیا، ابوبکر کا وزن کیا گیا، تو وہ وزنی تھا، عمر کا وزن کیا گیا، تو وہ وزنی تھا پھر عثمان کا وزن کیا گیا، تو وہ وزنی تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ متروک ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر روایات کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14389]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (817)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 817»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14390
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ:" وُزِنَ أَصْحَابِي اللَّيْلَةَ فَوَزَنَ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ وَزَنَ عُمَرُ، ثُمَّ وَزَنَ عُثْمَانُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَرَوَاهُ سَعْدَوَيْهِ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ أَبِي الْمُسَاوِرِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَرْفَجَةَ. قُلْتُ: وَفِي إِسْنَادِ هَذَا أَيْضًا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَتَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَى ضَعْفِهِ قَبْلَ هَذَا الْحَدِيثِ.

سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گزشتہ رات میرے اصحاب کا وزن کیا گیا، ابوبکر کا وزن کیا گیا پھر عمر کا وزن کیا گیا پھر عثمان کا وزن کیا گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یزید بن ہارون نے اسے اس طرح نقل کیا ہے، اور سدویہ نے اسے عبدالاعلیٰ بن ابومساور کے حوالے سے زیاد بن علاقہ کے حوالے سے قطبہ بن ملک کے حوالے سے سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس روایت کی سند میں بھی ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور نامی راوی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر کلام اس حدیث سے پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14390]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (490)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14391
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ أَسَنَّ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، وَسُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ أَبِي بَكْرٍ وَغَيْرِهِ فِي بَابِ مَنَاقِبِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ بَعْدَ فَضْلِ الْعَشْرَةِ. إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث صحابہ کرام کی ایک جماعت کے مناقب سے متعلق باب میں آئیں گی، جو عشرہ مبشرہ کی فضیلت کے بعد آئے گا، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14391]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2488)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤قال الشیخ حسین سلیم اسد الدرانی: وهلذا إسناد ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان ¤ مجمع الزوائد و منبع الفوائد: ت 77/18)