الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِي صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 14400
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: رَكِبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَرَسًا، فَرَكَضَهُ فَانْكَشَفَ فَخِذُهُ، فَرَأَى أَهْلُ نَجْرَانُ عَلَى فَخِذِهِ شَامَةً سَوْدَاءَ قَالُوا: هَذَا الَّذِي نَجِدُ فِي كِتَابِنَا: إِنَّهُ يُخْرِجُنَا مِنْ أَرْضِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ گھوڑے پر سوار ہوئے، انہوں نے اسے ایڑ لگائی، تو ان کے زانوں سے کپڑا ہٹ گیا، اہل نجران نے ان کے زانوں پر سیاہ رنگ کا تل دیکھا، تو بولے: یہ وہی صاحب ہیں جن کا ذکر ہم نے اپنی کتاب میں پایا ہے، کہ یہ ہمیں ہماری سرزمین سے نکال دیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14400]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (53)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14401
وَعَنْ زِرٍّ قَالَ: كُنْتُ بِالْمَدِينَةِ، فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ، أَعْسَرُ أَيْسَرُ، ضَخْمٌ، إِذَا أَشْرَفَ عَلَى النَّاسِ كَأَنَّهُ عَلَى دَابَّةٍ، فَإِذَا هُوَ عُمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں موجود تھا وہاں ایک گندمی رنگ کے صاحب موجود تھے جو دونوں ہاتھوں سے یکساں کام کرتے تھے، وہ بھاری بھرکم شخصیت کے مالک تھے، وہ جب لوگوں کے درمیان ہوتے تو یوں محسوس ہوتا، جیسے کسی سواری پر سوار ہیں۔ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14401]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14401]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (49)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14402
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ رَجُلًا ضَخْمًا، كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ سَدُوسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن ہلال بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک بھاری بھرکم شخص تھے، یوں جیسے وہ سدوس سے تعلق رکھنے والے فرد ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14402]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14402]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (60)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14403
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: كَانَ عُمَرُ أَصْلَعَ شَدِيدَ الصَّلَعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْخِضَابِ بَعْضُ صِفَاتِهِ وَصِفَاتِ غَيْرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْخِضَابِ بَعْضُ صِفَاتِهِ وَصِفَاتِ غَيْرِهِ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بال آگے کی طرف سے بالکل اڑے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے خضاب سے متعلق باب میں ان کا اور دیگر لوگوں کا کچھ حلیہ بیان ہو چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14403]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (52)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح