الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ وَفَاةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14472
وَفِي رِوَايَةٍ: لَقَدْ خَشِيتُ اللَّهَ فِي حُبِّي عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَفِي بَعْضِهَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَبَعْضُهَا مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے محبت کی وجہ سے مجھے اللہ تعالیٰ سے ڈر لگتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کی اسناد میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، ان میں سے بعض روایات سند کے اعتبار سے منقطع ہیں، اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14472]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8816)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14473
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: فِي الْجَنَّةِ. قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: ذَاكَ الْأَوَّاهُ عِنْدَ كُلِّ خَيْرٍ يُبْتَغَى. قَالَ: تُوُفِّيَ عُمَرُ فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جب وصال ہوا تو وہ کہاں ہوں گے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جنت میں انہوں نے دریافت کیا: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو وہ کہاں ہوں گے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: وہ ایک مہربان (یا رقیق القلب) شخص تھے، جو ہر بھلائی کے پاس موجود ہوتے تھے، جس (بھلائی) کو تلاش کیا جاتا تھا (یعنی اس بھلائی کو کرنے کی کوشش کی جاتی تھی) انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے، وہ کہاں ہوں گے؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب نیک لوگوں کا ذکر ہو گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا بطور خاص ذکر ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14473]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14473]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8811)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14474
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَرْسَلُوا إِلَى طَبِيبٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَسَقَاهُ لَبَنًا، فَخَرَجَ اللَّبَنُ مِنَ الطَّعْنَةِ الَّتِي تَحْتَ السُّرَّةِ، فَقَالَ لَهُ الطَّبِيبُ: اعْهَدْ عَهْدَكَ فَلَا أُرَاكَ تُمْسِي، فَقَالَ: صَدَقْتَنِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا، تو لوگوں نے طبیب کو بلوایا، انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا، اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دودھ پلایا، تو وہ دودھ ان کے زخم میں سے باہر نکل آیا، جو ناف کے نیچے زخم موجود تھا، تو طبیب نے ان سے کہا: آپ نے جو تلقین کرنی ہے کر دیں، میں نہیں سمجھتا کہ آپ شام دیکھ پائیں گے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے میرے ساتھ سچ بیانی کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14474]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14474]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (78)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14475
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَوْتَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَانْكَسَفَتِ الشَّمْسُ يَوْمَئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن یسار بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے انتقال کے وقت موجود تھا، اس دن سورج گرہن ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14475]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14475]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (79)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14476
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عُمَرُ مَحَا الزُّبَيْرُ اسْمَهُ مِنَ الدِّيوَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے دیوان میں سے اپنا نام مٹا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14476]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14476]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (240)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14477
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: وُلِّيَ عُمَرُ عَشْرَ سِنِينَ، ثُمَّ تُوُفِّيَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دس سال تک حکمران رہے تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14477]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14477]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (63)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14478
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَاتَ وَهُوَ ابْنُ سِتٍّ وَسِتِّينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر چھیاسٹھ برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14478]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14478]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (64)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14479
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: قُتِلَ عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ إِحْدَى وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اکسٹھ برس کی عمر میں شہید کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14479]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (67)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14480
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: مَاتَ عُمَرُ وَهُوَ عَلَى رَأْسِ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر پچپن سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (68)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14481
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ عُمَرَ قُبِضَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سالم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کی عمر پچپن برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14481]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (69)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح