🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. بَابُ كِتَابَتِهِ الْوَحْيَ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا وحی کی کتابت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14526
عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْيَشْكُرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أُمِّي تُحَدِّثُ أَنَّ أُمَّهَا انْطَلَقَتْ إِلَى الْبَيْتِ حَاجَّةً، وَالْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ لَهُ بَابَانِ قَالَتْ: فَلَمَّا قَضَيْتُ طَوَافِي دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ. قَالَتْ: فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ بَعْضَ بَنِيكِ بَعَثَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ، وَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِي عُثْمَانَ فَمَا تَقُولِينَ فِيهِ؟ فَقَالَتْ: لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَهُ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَهُ - لَا أَحْسَبُهَا إِلَّا قَالَتْ: ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُسْنِدٌ فَخِذَهُ إِلَى عُثْمَانَ، وَإِنِّي لَأَمْسَحُ الْعَرَقَ عَنْ جَبِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ الْوَحْيَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ، وَلَقَدْ زَوَّجَهُ ابْنَتَيْهِ إِحْدَاهُمَا بَعْدَ الْأُخْرَى، وَإِنَّهُ لَيَقُولُ:" اكْتُبْ عُثَيْمُ". قَالَتْ: مَا كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِيُنْزِلَ عَبْدًا مِنْ نَبِيِّهِ بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ إِلَّا عَبْدًا كَرِيمًا عَلَيْهِ.
عمر بن ابراهیم یشکری بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی والدہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، ان کی والدہ حج کرنے کے لئے بیت اللہ گئیں، بیت اللہ کے ان دنوں دو دروازے ہوتے تھے، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب میں نے اپنا طواف مکمل کیا، تو میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المومنین! آپ کے ایک بیٹے نے آپ کو سلام بھیجا ہے، لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بہت خلاف ہو چکے ہیں، تو آپ ان کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جو شخص ان پر لعنت کرتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ لعنت کرے، جو ان پر لعنت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، میرا خیال ہے تین مرتبہ انہوں نے یہ کلمات کہے، اور پھر یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ زانوں لگا کر ٹیک لگائی ہوئی تھی اور میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے پسینہ پونچھ رہی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو صاحبزادیوں کی شادیاں یکے بعد دیگرے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عثیم تم لکھو! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اللہ تعالیٰ کسی بندے کو اپنے نبی کے اتنا قریب اسی وقت کر سکتا ہے جب وہ بندہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (261/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25715»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14527
وَفِي رِوَايَةٍ: وَهُوَ مَسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَيَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ ثُمَامَةَ الْحِنْطِيِّ إِنَّ أَخَاهَا الْمُخَارِقَ بْنَ ثُمَامَةَ الْحِنْطِيَّ قَالَ لَهَا: ادْخُلِي عَلَى عَائِشَةَ فَأَقْرِئِيهَا مِنِّي السَّلَامَ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهَا فَقَالَتْ: إِنَّ بَعْضَ بَنِيكِ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ قَالَتْ عَائِشَةُ: وَعَلَيْهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، قَلَّتْ: وَيَسْأَلُكِ أَنْ تُحَدِّثِيهِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِيهِ عِنْدَنَا حِينَ قُتِلَ. قَالَتْ: أَمَّا أَنَا فَأَشْهَدُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فِي هَذَا الْبَيْتِ، وَنَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجِبْرِيلُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ قَائِظَةٍ، وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ ثَقْلَةٌ، يَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ -: (إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا) فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَأُمُّ كُلْثُومٍ لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ام کلثوم بنت ثمامہ حنطی بیان کرتی ہیں: ان کے بھائی مخارق بن ثمامہ حنطی نے ان سے کہا: تم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ، انہیں میری طرف سے سلام کہنا، میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور یہ کہا: آپ کے ایک بیٹے نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس پر بھی سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔ میں نے کہا: وہ آپ سے یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ آپ اس کو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیں کیونکہ لوگ ان کے خلاف بہت باتیں کر رہے ہیں، جب انہیں شہید کر دیا گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جہاں تک میری بات ہے، تو میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اسی گھر میں موجود تھے اللہ کے نبی موجود تھے۔ سیدنا جبرائیل موجود تھے، وہ ایک سخت گرم رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، تو وہ آپ کے لئے شدت کا باعث ہوتی تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ہم ایک بھاری قول تمہاری طرف القاء کریں گے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، اُم کلثوم نامی خاتون راوی سے میں واقف نہیں ہوں، طبرانی کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (250/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں