🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

73. بَابٌ فِيمَنْ يُفْرِطُ فِي مَحَبَّتِهِ وَبُغْضِهِ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت میں یا ان کے بغض میں افراط سے کام لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14762
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ فِيكَ مَثَلًا مِنْ عِيسَى، أَبْغَضَتْهُ الْيَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلِ الَّذِي لَيْسَ بِهِ".
أَلَا وَإِنَّهُ يَهْلِكُ فِيَّ اثْنَانِ: مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ: يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي، أَلَا وَإِنِّي لَسْتُ بِنَبِيٍّ، وَلَا يُوحَى إِلَيَّ ؛ وَلَكِنِّي أَعْمَلُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ مَا اسْتَطَعْتُ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ فَحَقٌّ عَلَيْكُمْ طَاعَتِي فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِي إِسْنَادِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي يَعْلَى الْحَكْمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”تمہارے اندر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے طرح کا ایک پہلو پایا جاتا ہے، یہودیوں نے ان سے بغض رکھا تو ان کی والدہ پر بھی الزام لگا دیا اور عیسائیوں نے ان سے محبت رکھی تو انہیں ایسے مقام پر پہنچا دیا، جو ان کا نہیں تھا۔“ (پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) خبردار میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاکت کا شکار ہوں گے، محبت رکھنے والا ایسا شخص جو افراط سے کام لے گا، اور وہ مجھے ایسی چیزوں سے منسوب کر دے گا جو مجھ میں نہیں ہیں، اور بغض رکھنے والا وہ شخص کہ اس کی میرے ساتھ دشمنی اسے اس بات پر مجبور کر دے گی کہ وہ مجھ پر جھوٹا الزام لگائے، خبردار! میں نہ تو نبی ہوں اور نہ ہی میری طرف وحی کی جاتی ہے، بلکہ میں اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت پر اپنی استطاعت کے مطابق عمل کرتا ہوں، میں اللہ کی اطاعت کے بارے میں تمہیں جو حکم دوں، تو تم پر یہ لازم ہے کہ تم میری اطاعت کرو، خواہ تمہیں یہ بات پسند ہو یا ناپسند ہو۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ابویعلیٰ نے اسے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، عبداللہ اور ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے، اور وہ ضعیف ہے، بزار کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر قرشی کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14762]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2566)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1380»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں