🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

83. بَابُ صِفَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14801
عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ أَبْيَضَ يَضْرِبُ إِلَى الْحُمْرَةِ مَرْبُوعًا، هُوَ إِلَى الْقِصَرِ أَقْرَبُ، رَحْبَ الصَّدْرِ، عَرِيضَ الْمَنْكِبَيْنِ، إِذَا الْتَقَتِ الْتَفَّتْ جَمِيعًا، ضَخْمَ الْقَدَمَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سفید رنگت کے مالک تھے جو سرخی مائل تھی وہ درمیانے قد کے مالک تھے تاہم وہ کچھ کوتاہ قامت محسوس ہوتے تھے۔ ان کا سینہ چوڑا تھا، دونوں کندھے کشادہ تھے جب وہ توجہ کرتے تھے تو مکمل طور پر متوجہ ہو جاتے تھے۔ ان کے دونوں پاؤں بڑے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14801]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14802
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ آدَمَ كَثِيرَ الشِّعْرِ، لَيْسَ بِالْجَعْدِ وَلَا بِالسَّبْطِ، حَسَنَ الْوَجْهِ، دَقِيقَ الْعِرْنَيْنِ، إِذَا مَشَى أَسْرَعَ، وَكَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَةَ، قُتِلَ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ.
واقدی بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے مالک تھے۔ ان کے بال زیادہ تھے۔ ان کے بال نہ بالکل گھنگریالے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے تھے وہ خوبصورت چہرے کے مالک تھے۔ ان کی ناک پتلی تھی، جب وہ چلتے تھے تو تیزی سے چلتے تھے، وہ سفید بالوں پر خضاب نہیں لگاتے تھے۔ جمادی کے مہینے میں، سن چھتیس ہجری میں وہ جنگ جمل میں شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14802]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (192/2)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں