الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَنَاقِبِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14825
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ بْنِ خُوَيْلِدِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ، يُكَنَّى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، أُمُّهُ: صَفِيَّةُ عَمَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: (ان کا نام و نسب یہ ہے:) سیدنا زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن کعب بن لؤی بن غالب فہر بن مالک۔ ان کی کنیت ابوعبداللہ ہے ان کی والدہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14825]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ثابت
حدیث نمبر: 14826
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: كَانَ الزُّبَيْرُ يُكَنَّى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14826]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14826]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (221)»
حدیث نمبر: 14827
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ الزُّبَيْرُ أَبْيَضَ، طَوِيلًا، مُحَفَّفًا، خَفِيفَ الْعَارِضِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ يَرْوِي الْمَوْضُوعَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ يَرْوِي الْمَوْضُوعَاتِ.
عبدالله بن محمد بن یحیی بن عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سفید رنگت کے مالک، طویل القامت شخص تھے وہ کمزور (یعنی دہلے) جسم کے مالک تھے اور ان کے رخسار کمزور تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبداللہ نامی راوی موضوع روایات نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14827]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبداللہ نامی راوی موضوع روایات نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (223)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 14828
وَعَنْ عُرْوَةَ: فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى: الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ [ بَا خُوَيْلِدِ ] بْنِ أَسَدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد میں، بنو اسد بن عبدالعزیٰ سے تعلق رکھنے والے سیدنا زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد کا تذکرہ کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14828]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14828]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14829
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: كَانَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ طَوِيلًا تَخُطُّ رِجْلَاهُ الْأَرْضَ إِذَا رَكِبَ الدَّابَّةَ، أَشْعَرَ، وَرُبَّمَا أَخَذَتْ بِشَعْرِ كَتِفَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَابْنُ أَبِي الزِّنَادِ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَابْنُ أَبِي الزِّنَادِ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ طویل القامت شخص تھے جب وہ سواری پر سوار ہوتے تھے، تو ان کے پاؤں زمین پر لگتے تھے۔ ان کے بال زیادہ تھے بعض اوقات ان کے بال کندھوں تک آتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ثقہ کہا: ہے، اور ایک راوی ابن ابوزناد ہے جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14829]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (224)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14830
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ سَلَّ سَيْفًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ: الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: ”اللہ کی راہ میں سب سے پہلے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے تلوار سونتی تھی۔“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14830]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (226)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14831
وَعَنْ شَيْخٍ قَدِمَ مِنَ الْمَوْصِلِ قَالَ: صَحِبْتُ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَأَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ بِأَرْضٍ قَفْرٍ، فَقَالَ: اسْتُرْنِي، فَسَتَرْتُهُ فَحَانَتْ مِنِّي الْتِفَاتَةٌ إِلَيْهِ، فَرَأَيْتُهُ مُجَدَّعًا بِالسُّيُوفِ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ بِكَ أَثَارًا مَا رَأَيْتُهَا بِأَحَدٍ قَطُّ! قَالَ: وَقَدْ رَأَيْتَ ذَلِكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ مَا مِنْهَا جِرَاحَةٌ إِلَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالشَّيْخُ الْمَوْصِلِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالشَّيْخُ الْمَوْصِلِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
موصل سے آنے والے ایک بزرگ بیان کرتے ہیں: میں ایک سفر میں سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا انہیں ایک بے آب و گیاہ جگہ پر جنابت لاحق ہو گئی، تو انہوں نے فرمایا: تم میرے لئے پردہ کرو، میں نے ان کے لئے پردہ کیا، جب میں نے ان کے جسم پر دیکھا، تو میں نے دیکھا کہ ان کے جسم پر تلواروں کے بہت سے سارے نشان ہیں، تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ پر بہت سارے نشانات دیکھ رہا ہوں، اتنے نشانات میں نے کبھی کسی پر نہیں دیکھے، انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے وہ دیکھ لیے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! ان میں سے ہر ایک زخم اللہ کے رسول کے (ہمراہ جنگ کرتے ہوئے) اور اللہ کی راہ میں لگا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، موصل سے تعلق رکھنے والے بزرگ سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14831]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، موصل سے تعلق رکھنے والے بزرگ سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (229)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14832
وَعَنْ مُطِيعِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ: وَاللَّهِ لَوْ عَهِدْتُ عَهْدًا، أَوْ تَرَكْتُ تَرِكَةً، لَكَانَ أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَجْعَلَهَا إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ؛ فَإِنَّهُ رُكْنٌ مِنْ أَرْكَانِ الدِّينِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
مطیع بن اسود بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ کی قسم! اگر میں نے کوئی عہد کرنا ہوتا یا میں نے کوئی ترکہ چھوڑنا ہوتا تو میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ یہ تھا کہ میں سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو اس کا نگران مقرر کرتا کیونکہ وہ دین کے ارکان میں سے ایک رکن ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14832]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14832]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (232)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14833
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ: أَسْلَمَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، وَهَاجَرَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ عَشْرَةَ سَنَةً، وَكَانَ عَمُّ الزُّبَيْرِ يُعَلِّقُ الزُّبَيْرَ فِي حَصِيرٍ، وَيُدَخِّنُ عَلَيْهِ بِالنَّارِ، وَهُوَ يَقُولُ: ارْجِعْ إِلَى الْكُفْرِ، فَيَقُولُ الزُّبَيْرُ: لَا أَكْفُرُ أَبَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
ابواسود بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے آٹھ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا اور اٹھارہ سال کی عمر میں ہجرت کی، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے چچا انہیں ایک چٹائی میں لٹکا دیتے تھے اور نیچے سے آگ کا دھواں دیتے تھے اور یہ کہتے تھے: کفر کی طرف واپس آ جاؤ! تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جواب دیتے: میں کبھی بھی کفر اختیار نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ یہ روایت مرسل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14833]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ یہ روایت مرسل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14834
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: أَسْلَمَ الزُّبَيْرُ، وَهُوَ ابْنُ سِتَّ عَشْرَةَ سَنَةً، وَلَمْ يَتَخَلَّفْ عَنْ غَزْوَةٍ غَزَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُتِلَ وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسِتِّينَ سَنَةً، وَهُوَ مِنَ الْبَصْرَةِ عَلَى نَحْوِ بَرِيدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحٌ.
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سولہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا اور وہ کسی ایسے غزوہ سے پیچھے نہیں رہے، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی ہو، جب ان کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ تھی اور وہ بصرہ سے ایک برید کے فاصلہ پر تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت مرسل ہے، اور صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14834]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت مرسل ہے، اور صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14834]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (244)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل