الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14892
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَيْنَمَا عَائِشَةُ فِي بَيْتِهَا إِذْ سَمِعَتْ صَوْتًا فِي الْمَدِينَةِ فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: عِيرٌ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَدِمَتْ مِنْ الشَّامِ تَحْمِلُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ، فَكَانَتْ سَبْعَ مِائَةِ بَعِيرٍ فَارْتَجَّتِ الْمَدِينَةُ مِنْ الصَّوْتِ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَدْ رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ - عَبْوًا"، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَالَ: إِنِ اسْتَطَعْتُ لَأَدْخُلَنَّهَا قَائِمًا، فَجَعَلَهَا بِأَقْتَابِهَا وَأَحْمَالِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: عِمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَقَدْ شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ وَشَهِدَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْجَنَّةِ وَصَلَّى خَلْفَهُ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے گھر میں موجود تھیں اسی دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں آواز سنی تو دریافت کیا یہ کس چیز کی آواز ہے؟ لوگوں نے بتایا: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا قافلہ شام سے آیا ہے، جس میں ہر قسم کا ساز و سامان موجود ہے وہ سات سو اونٹ تھے۔ ان کی آمد کی وجہ سے مدینہ منورہ میں شور سا گونجا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں نے عبدالرحمن بن عوف کو دیکھا کہ وہ جنت میں گھسٹ کر داخل ہو گا۔“ اس بات کی اطلاع سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے کہا: اگر مجھ سے ہو سکا تو میں کھڑا ہو کر ہی جنت میں داخل ہوں گا، تو انہوں نے ان اونٹوں کو ان کے کجاووں اور ان کے ساز و سامان سمیت اللہ کی راہ میں وقف کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن زاذان ہے جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو غزوہ بدر اور صلح حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے جنت کی گواہی دی ہے اور ان کے پیچھے نماز بھی ادا کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14892]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (115/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1678»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14893
وَعَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهَا:" مَنْ يَخْطُبُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عُقْبَةَ؟" قَالَتْ: فُلَانٌ وَفُلَانٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ:" أَنْكِحُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَإِنَّهُ مِنْ خِيَارِ الْمُسْلِمِينَ، وَمِنْ خِيَارِهِمْ مَنْ كَانَ مِثْلَهُ.
سیده بسره بنت صفوان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے سوال کیا ام کلثوم بنت عقبہ کو کس نے شادی کا پیغام بھیجا ہے، تو اس خاتون نے بتایا فلاں صاحب نے اور فلاں صاحب نے اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عبدالرحمن بن عوف کے ساتھ اس کی شادی کروا دو! کیونکہ وہ بہترین مسلمانوں میں سے ایک ہے، اور ان (مسلمانوں) کے بہترین لوگوں میں وہ شخص ہو گا جو اس کی مانند ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (486)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1209»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14894
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتُمْ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَإِنَّهُ سَيِّدُ الْمُسْلِمِينَ وَخِيَارُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى: يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ سَالِمٍ، وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالثَّانِيَةُ: ضَعِيفَةٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ عبدالرحمن بن عوف پر کیوں توجہ نہیں دیتے؟ کیونکہ وہ مسلمانوں کے سردار اور ان کے بہتر لوگوں میں سے ایک ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے پہلی روایت کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے اور ایک راوی سلیمان بن سالم ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں جبکہ دوسری روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14894]

إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14895
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ بَاعَ كَرْمًا مِنْ عُثْمَانَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفَ دِينَارٍ، فَأَمَرَ عُثْمَانُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ فَأَعْطَى الثَّمَنَ، فَقَسَّمَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بَيْنَ بَنِي زُهْرَةَ وَبَيْنَ فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ، وَأَزْوَاجِ النَّبِيِّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قَالَ الْمِسْوَرُ: فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ قُلْتُ: بَعَثَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَحْنُو عَلَيْكُنَّ بَعْدِي إِلَّا الصَّابِرُونَ، سَقَى اللَّهُ ابْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو چالیس ہزار دینار کے عوض میں باغ فروخت کیا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن سعد بن ابوسرح رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ انہیں قیمت ادا کر دیں، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے وہ قیمت بنو زہرہ اور غریب مسلمانوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے درمیان تقسیم کر دی۔ سیدنا مسور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا انہوں نے دریافت کیا: یہ رقم کہاں سے آئی ہے؟ میں نے بتایا یہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے بھیجی ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”میرے بعد تمہارا خیال صرف صبر کرنے والے لوگ رکھیں گے، اللہ تعالیٰ ابن عوف کو جنت (کی نہر) سلسبیل سے پانی پلائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14895]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14895]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24203، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9111»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14896
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِي مِنْ بَعْدِي.
قَالَ: فَأَوْصَى لَهُنَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِكَذَا، فَبِيعَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قَالَ: فَأَوْصَى لَهُنَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِكَذَا، فَبِيعَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں بہتر لوگ وہ ہوں گے جو میرے بعد میری بیویوں کے لئے زیادہ بہتر ہوں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ازواج مطہرات کے لئے فلاں (جگہ یا چیز) کی وصیت کی تھی، جب اسے فروخت کیا گیا تو وہ چالیس ہزار کے عوض میں فروخت ہوئی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14896]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14896]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2589)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7948»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14897
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَعْطِفَنَّ عَلَيْكُمْ إِلَّا الصَّابِرُونَ، الصَّادِقُونَ".
قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَبِعْتُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ شَيْئًا - قَدْ سَمَّاهُ - بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا، فَقَسَّمَهُ بَيْنَهُنَّ - يَعْنِي: بَيْنَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَحِمَهُنَّ اللَّهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم صرف صبر کرنے والے اور سچے لوگ ہی تم (یعنی ازواج مطہرات کے ساتھ) اچھا سلوک کریں گے۔“ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن سعد بن ابوسرح کو ایک چیز فروخت کی، راوی کہتے ہیں: انہوں نے اس چیز کا نام بھی بیان تھا وہ چالیس ہزار کے عوض میں فروخت کی تھی اور پھر انہوں نے وہ رقم ان خواتین یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے درمیان تقسیم کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14897]
یہ روایت امام بزار نے عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14897]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (14897)، أخرجه مسند البزار برقم: 1043»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14898
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِأَزْوَاجِهِ:" إِنَّ الَّذِي يَحْنُو عَلَيْكُنَّ بَعْدِي لَهُوَ الصَّادِقُ الْبَارُّ، اللَّهُمَّ اسْقِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ابْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی ازواج سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میرے بعد جو شخص تمہارے ساتھ اچھا سلوک کرے گا، وہ سچا اور نیک ہو گا، اے اللہ! عبدالرحمن بن عوف کو جنت کی سلسبیل میں سے پانی پلانا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14898]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغر (299/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26019، 26040، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5408»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14899
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: شَكَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا خَالِدُ لِمَ تُؤْذِي رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، لَوْأَنْفَقْتَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا لَمْ تُدْرِكْ عَمَلَهُ؟" قَالَ: يَقَعُونَ فِيَّ فَأَرُدُّ عَلَيْهِمْ، قَالَ:" لَا تُؤْذُوا خَالِدًا فَإِنَّهُ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ صَبَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خالد! تم نے کیوں اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اذیت پہنچائی ہے؟ کہ اگر تم اُحد پہاڑ جتنا سونا خیرات کرو، تو تم پھر بھی اس کے عمل تک نہیں پہنچ سکتے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ لوگ مجھ پر تنقید کر رہے تھے، تو میں نے انہیں جواب دے دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ خالد کو اذیت نہ پہنچاؤ کیونکہ وہ اللہ تعالی کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے کافروں پر لہرایا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14899]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14899]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2592)، أخرجه مسند البزار برقم: 3365، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14900
وَعَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تَصَدَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ بِشَطْرِ مَالِهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفِ دِينَارٍ، تَمَّ حَمَلَ عَلَى خَمْسِ مِائَةِ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ حَمَلَ عَلَى أَلْفٍ وَخَمْسِ مِائَةِ رَاحِلَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَكَانَ عَامَّةُ مَالِهِ فِي التِّجَارَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اپنا نصف مال جو چار ہزار درہم تھا وہ صدقہ کر دیا تھا پھر انہوں نے چالیس ہزار صدقہ کیے پھر انہوں نے چالیس ہزار دینار صدقہ کیے پھر انہوں نے اللہ کی راہ میں پانچ سو گھوڑے دیے پھر انہوں نے اللہ کی راہ میں پندرہ سو اونٹنیاں سواری کے لئے دیں، ان کا زیادہ تر مال تجارت کے نتیجے میں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14900]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14900]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (265)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 14901
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَذَهَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَتِهِ، فَأَدْرَكَهُمْ وَقْتُ الصَّلَاةِ، فَتَقَدَّمَهُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى مَعَ النَّاسِ خَلْفَهُ رَكْعَةً، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ:" أَصَبْتُمْ أَوْ أَحْسَنْتُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَلَفْظُهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْتَهَى إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَأَرَادَ أَنْ يَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنْ مَكَانَكَ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَلَاةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں تشریف لے گئے، لوگوں کو نماز کا وقت ہو گیا تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آگے بڑھے (اور نماز پڑھانا شروع کی) اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، تو آپ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے لوگوں کے ساتھ ایک رکعت ادا کی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے ٹھیک کیا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تم لوگوں نے اچھا کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ان کے الفاظ یہ ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس پہنچے تو وہ نماز پڑھا رہے تھے۔ انہوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ تم اپنی جگہ پر رہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14901]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2583) اخرجه أبو يعلى فى المسند (853) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1665)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1094»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح