الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
135. بَابُ مَنَاقِبِ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ وَأَخَوَاتِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ -
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا اور ان کی بہنوں کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15418
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ: جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ الْخَثْعَمِيَّةُ، فَوَلَدَتْ لَهُ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ، وَعَوْنَ بْنَ جَعْفَرٍ، وَمُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ بن زبیر، حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کرنے والوں کے ناموں میں بیان کرتے ہیں: سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ اسماء بنت عمیس خشعمیہ رضی اللہ عنہا تھیں، انہوں نے حبشہ کی سرزمین پر ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ، سیدنا عون بن جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن جعفر رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15418]
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15418]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15419
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَخَوَاتُ الْمُؤْمِنَاتُ": مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّ الْفَضْلِ امْرَأَةُ الْعَبَّاسِ، وَأَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ امْرَأَةُ جَعْفَرٍ، وَامْرَأَةُ حَمْزَةَ وَهِيَ أُخْتُهُنَّ لِأُمِّهِنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ فِي مَنَاقِبِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ فِي مَنَاقِبِهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ مومن بہنیں ہیں“ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا تھیں، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں، جو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، یہ (سب خواتین) ماں کی طرف سے شریک بہنیں تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے مناقب سے متعلق باب میں یہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15419]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح