🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

145. بَابٌ فِي أُمِّ مَعْبَدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15432
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: أُمُّ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيَّةُ اسْمُهَا عَاتِكَةُ بِنْتُ خَالِدِ بْنِ مُنْقِذِ بْنِ ضَبِيسٍ الْكَعْبِيَّةُ الْخُزَاعِيَّةُ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ ام معبد خزاعیہ رضی اللہ عنہا کا نام عاتکہ بنت خالد بن منقذ بن ضبیس کعبیہ خزاعیہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15432]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15433
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ حَرَامٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أُمَّ مَعْبَدٍ كَانَتْ تَجْرِي عَلَيْهَا كِسْوَةٌ، وَشَيْءٌ مِنْ غَلَّةِ الْيَمَنِ، وَقَطِرَانٌ لِإِبِلِهَا، فَمَرَّ عُثْمَانُ، فَقَالَتْ: أَيْنَ كِسْوَتِي؟ وَأَيْنَ غَلَّةُ الْيَمَنِ الَّتِي كَانَتْ تَأْتِينِي؟ قَالَ: هِيَ لَكِ يَا أُمَّ مَعْبَدٍ عِنْدَنَا، وَاتَّبَعَتْهُ حَتَّى أَعْطَاهَا إِيَّاهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهِشَامُ بْنُ حَرَامٍ، وَأَبُوهُ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّتُهَا فِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ فِي كِتَابِ الْمَغَازِي، وَلَهَا طَرِيقٌ آخَرُ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ فِي صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ہشام بن حرام اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا کو باقاعدگی سے لباس، یمن سے آنے والا کچھ غلہ اور ان کے اونٹوں کے لئے قطران (تارکول کی مانند ایک چیز جو بعض درختوں سے بنائی جاتی ہے) ملا کرتا تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (ان کے پاس سے) گزرے تو وہ بولیں: میرا لباس کہاں ہے، اور میرا یمن کا غلہ کہاں ہے؟ جو میرے پاس آنا تھا، تو انہوں نے کہا: اے ام معبد! وہ آپ کا ہے، اور ہمارے پاس ہے، پھر سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا ان کے پیچھے گئیں، یہاں تک کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وہ چیزیں انہیں دے دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہشام بن حرام اور ان کے والد ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے متعلق باب میں ان کا پورا واقعہ کتاب المغازی میں گزر چکا ہے، اور اس کا ایک اور طریق علامات نبوت سے متعلق باب میں گزر چکا ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15433]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں